مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف سے وزیر دفاع خواجہ آصف نے اہم ملاقات کی، جس میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

یہ ملاقات ایسے وقت میں ہوئی ہے جب حالیہ دنوں خواجہ آصف کے استعفے سے متعلق سوشل میڈیا اور میڈیا پر چہ مگوئیاں جاری تھیں، جن کی انہوں نے باقاعدہ تردید کی تھی۔ تردید کے بعد جمعے کے روز ان کی نواز شریف سے ملاقات کو سیاسی حلقوں میں خاص اہمیت دی جا رہی ہے۔

ملاقات کے دوران ملکی سیاسی منظرنامے، حکومتی کارکردگی اور دیگر اہم معاملات پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔

یاد رہے کہ چند روز قبل خواجہ آصف نے بیوروکریسی سے متعلق ایک بیان میں دعویٰ کیا تھا کہ ملک کی نصف سے زائد بیوروکریسی نے پرتگال میں جائیدادیں حاصل کر لی ہیں اور شہریت کے حصول کی کوششیں کر رہی ہے، جس پر مختلف حلقوں میں بحث کا سلسلہ شروع ہوا۔

Post Views: 8.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: خواجہ ا صف

پڑھیں:

سابق چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ میاں اللہ نواز انتقال کر گئے

 

لاہور ہائیکورٹ کے سابق چیف جسٹس میاں اللہ نواز طویل علالت کے بعد 87 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ ان کے انتقال کی خبر نے قانونی، عدالتی اور وکلا حلقوں کو گہرے رنج و الم میں مبتلا کردیا۔

جسٹس میاں اللہ نواز نے 7 فروری 2000 سے 17 جولائی 2000 تک لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کی حیثیت سے خدمات انجام دیں۔ اگرچہ ان کی مدتِ ملازمت نسبتاً مختصر رہی، تاہم ان کی قانونی بصیرت، دیانت داری اور عدالتی کردار کو ہمیشہ قدر و احترام کی نظر سے دیکھا گیا۔
مرحوم جسٹس میاں اللہ نواز کا شمار ملک کے تجربہ کار اور معزز ججوں میں ہوتا تھا۔ انہوں نے اپنے کیریئر کے دوران انصاف کی فراہمی اور عدلیہ کی آزادی کے لیے نمایاں کردار ادا کیا، جسے وکلاء برادری آج بھی عقیدت و احترام سے یاد کرتی ہے۔
وکلا اور عدالتی حلقوں کا اظہارِ تعزیت
جسٹس میاں اللہ نواز کے انتقال پر ملک بھر کی بار ایسوسی ایشنز، ججز، وکلا اور عدالتی حلقوں کی جانب سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا گیا ہے۔ ان کی عدالتی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے ان کے لیےدعائے مغفرت اور لواحقین کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی گئی ہے۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنی جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے۔ آمین۔

Post Views: 7

متعلقہ مضامین

  • وزیراعظم سے بلاول بھٹو کی ملاقات، ملکی سیاسی، امن و امان کی صورتحال پر مشاورت
  • شہباز شریف سے بلاول بھٹو کی ملاقات، ملکی سیاسی، امن و امان کی صورتحال پر مشاورت
  • استعفی کی قیاس آرائیاں ختم، وزیر دفاع خواجہ آصف کی نواز شریف سے ملاقات
  • نواز شریف اور خواجہ آصف کے درمیان ملکی سیاسی صورتحال پر اہم ملاقات
  • استعفے کی تردید کے بعد وزیر دفاع خواجہ آصف کی نواز شریف سے ملاقات
  • استعفے کی تردید کے بعد وزیر دفاع خواجہ آصف کی نواز شریف سے ملاقات
  • نواز شریف سے وزیر دفاع خواجہ آصف کی اہم ملاقات
  • وفاقی وزیر اطلاعات عطاء تارڑ کی وزیر دفاع خواجہ آصف کے مستعفی ہونے کی خبروں کی تردید کردی
  • سابق چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ میاں اللہ نواز انتقال کر گئے