ہانیہ عامر کی عاصم اظہر کے کنسرٹ میں شرکت، دونوں پھر ڈیٹ کر رہے ہیں؟
اشاعت کی تاریخ: 8th, August 2025 GMT
اداکارہ ہانیہ عامر کی حال ہی میں ان کے ایکس اور گلوکار عاصم اظہر کے کنسرٹ میں شرکت نے سوشل میڈیا پر صارفین کی توجہ حاصل کر لی ہے۔
ہانیہ کی اپنے سابق بوائے فرینڈ اور میرب علی کے سابق منگیتر گلوکار عاصم اظہر کے کنسرٹ میں موجودگی اور ان کی ویڈیوز و تصاویر منظر عام پر آنے کے بعد مداحوں اور سوشل میڈیا صارفین کے درمیان ان کے ’پیچ اپ‘ سے متعلق دلچسپ تبصرے اور قیاس آرائیاں شروع ہو گئیں۔
ویڈیوز میں ہانیہ عامر کو اپنے قریبی دوستوں کے ہمراہ اسٹیج کے سامنے پہلی قطار میں کھڑے دیکھا جاسکتا ہے جبکہ وہ عاصم اظہر کے گانوں سے لطف اندوز ہوتی ہوئی ڈانس بھی کر رہی ہیں۔
View this post on InstagramA post shared by ETrends.
ہانیہ سفید لباس اور چشمہ پہنے نظر آئیں اور خاص طور پر عاصم کے مشہور گانے "ترستی ہیں نگاہیں" پر جھومتی دکھائی دیں۔
یاد رہے کہ ہانیہ اور عاصم ماضی میں ایک مقبول شوبز جوڑی سمجھے جاتے تھے، تاہم 2020 میں دونوں نے اپنے راستے جدا کر لیے تھے۔ بعد ازاں عاصم کی میرب علی سے منگنی اور پھر علیحدگی کی خبریں بھی سامنے آئیں۔
View this post on InstagramA post shared by ETrends.com.pk (@etrendsdotpk)
حال ہی میں ہانیہ اور عاصم اظہر کو ایک لانچ پارٹی میں بھی ایک ساتھ دیکھا گیا تھا، جس کے بعد سوشل میڈیا پر ان کے تعلقات کے دوبارہ جڑنے کی چہ مگوئیاں شروع ہو گئی۔ تاہم دونوں کی جانب سے اب تک اس حوالے سے کوئی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: عاصم اظہر کے
پڑھیں:
مفتی تقی عثمانی اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر دنیا کے با اثر مسلمانوں کی فہرست میں شامل
مفتی تقی عثمانی اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر دنیا کے بااثرمسلمانوں کی فہرست میں شامل،اردن کے رائل اسلامک اسٹریٹجک اسٹڈیز سینٹرنے 2025 کے لیے 500 بااثر مسلمانوں کی فہرست جاری کردی۔اس فہرست میں سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای، ترک صدر رجب طیب اردوان، سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز، ولی عہد محمد بن سلمان اور برکینا فاسو کے صدر کیپٹن ابراہیم ترورے جیسی اہم شخصیات شامل ہیں۔جریدے کے مطابق قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی سرفہرست پہلے نمبر پر ہیں۔ ان کے بعد معروف عالم مفتی تقی عثمانی کا نمبر ہے۔اس فہرست میں ملائیشیا کے وزیر اعظم انور ابراہیم، آذربائیجان کے صدر الہام علیوف، ترک انٹیلی جنس چیف ابراہیم قالن، حماس کے رہنما خالد مشعل اور شام کے صدر احمد الشعرا بھی شامل ہیں۔ وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف، صحافی حامد میر،امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان،ڈاکٹر عمر سیف اور دیگر پاکستانی بھی اس فہرشت میں موجود ہیں ۔ملالہ یوسفزئی کو بھی 2025 کے دنیا کے بااثر ترین مسلمانوں میں شامل کیا گیا ہے۔