نیلم کلچرل فیسٹیول میں رنگا رنگ تقریبات، معرکہ حق کی جیت اور آزادی کا جشن
اشاعت کی تاریخ: 11th, August 2025 GMT
وادی نیلم کے علاقے کیل میں پاک فوج اور آزاد کشمیر کلچرل اکیڈمی کے اشتراک سے نیلم کلچرل فیسٹیول منعقد ہوا، جس میں مقامی افراد نے بھرپور شرکت کی۔
فیسٹیول میں اسکول کے بچوں کے ٹیبلو، کالج طلبہ کے شینہ گیت اور روایتی گٹکا رقص پیش کیے گئے۔ جشن آزادی اور معرکہ حق میں کامیابی کے موضوعات پر تقاریر بھی کی گئیں۔
مزید پڑھیں: کراچی میں یوم آزادی کی رنگا رنگ تقریبات، ایکسپو سینٹر میں معرکہ حق مشاعرہ
تقریب میں ماحولیاتی تحفظ اور سیاحت کے فروغ پر بھی زور دیا گیا اور عوام کو ان اہم امور میں کردار ادا کرنے کی ترغیب دی گئی۔ مہمان خصوصی چیف سیکٹری خوشحال خان نے شرکا میں انعامات اور یادگاری سووینئر تقسیم کیے۔
مقامی لوگوں نے اس ثقافتی میلے کو اتحاد، یکجہتی اور ثقافتی ورثے کے فروغ کا ذریعہ قرار دیا اور معرکہ حق میں افواج پاکستان کی تاریخی فتح پر زبردست خراج تحسین پیش کیا۔ عوام نے منتظمین کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے فیسٹیول کے کامیاب انعقاد پر خوشی کا اظہار کیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آزادی کا جشن معرکہ حق نیلم کلچرل فیسٹیول وادی نیلم.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: آزادی کا جشن معرکہ حق وادی نیلم معرکہ حق
پڑھیں:
قوم یوم آزادی جوش و خروش سے منائے، چوہدری شجاعت حسین کی اپیل
پاکستان مسلم لیگ کے صدر چوہدری شجاعت حسین نے قوم سے اپیل کی ہے کہ یوم آزادی بھرپور قومی جذبے اور جوش و خروش سے منایا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہر شہری کو چاہیے کہ وہ پرچم کشائی، چراغاں اور دیگر قومی تقریبات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے کر یہ ثابت کرے کہ ہم ایک زندہ، باوقار اور متحد قوم ہیں۔
انہوں نے کہا کہ “معرکہ حق بنیان المرصوص میں پاکستان کی تاریخی فتح نے عالمی سطح پر ملک کا بہترین تشخص اجاگر کیا ہے۔ یہ فتح ہمارے قومی عزم، بہادری اور قربانیوں کی روشن علامت ہے۔” ان کا مزید کہنا تھا کہ مسلح افواج نے تحفظ آزادی کی تاریخ میں ایک سنہری باب کا اضافہ کیا ہے۔
مزید پڑھیں: معرکہ حق میں بھارت کو شکست کے بعد 14 اگست کی اہمیت میں اضافہ ہوگیا، عظمیٰ بخاری
چوہدری شجاعت حسین کی ہدایت پر پاکستان مسلم لیگ نے یوم آزادی کی تقریبات کے انعقاد کے لیے رکن قومی اسمبلی مسز فرخ خان کی سربراہی میں ایک مرکزی کمیٹی قائم کر دی ہے، جس کا اعلان مرکزی ترجمان مصطفیٰ ملک نے کیا۔
ترجمان کے مطابق، کمیٹی چاروں صوبوں میں جشن آزادی کی مناسبت سے تقریبات منعقد کرے گی۔ 13 اگست کو اسلام آباد میں چراغاں اور آتش بازی کا مظاہرہ کیا جائے گا، جبکہ ملک بھر کی سیاسی اور سماجی تنظیموں کو ان تقریبات میں شرکت کی دعوت دی جائے گی۔
14 اگست کو مزار قائد کراچی پر مسلم لیگ سندھ کی جانب سے خصوصی تقریب کا انعقاد کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ لاہور، پشاور، کوئٹہ، گلگت اور دیگر بڑے شہروں میں بھی جشن آزادی کی مناسبت سے تقریبات منعقد کی جائیں گی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پاکستان مسلم لیگ چوہدری شجاعت حسین معرکہ حق بنیان المرصوص یومِ آزادی