غزہ میں 5 صحافیوں کی شہادت پر پاکستان سمیت دنیا بھر میں اسرائیل کی شدید مذمت جاری
اشاعت کی تاریخ: 12th, August 2025 GMT
غزہ میں اسرائیلی فضائی حملے میں معروف الجزیرہ صحافی انس الشریف سمیت پانچ صحافی شہید ہوگئے جس کی دنیا بھر میں مذمت جاری ہے۔
پاکستان، قطر، برطانیہ، ایران، اقوام متحدہ، ایمنسٹی انٹرنیشنل، ہیومن رائٹس واچ، رپورٹرز وِد آؤٹ بارڈرز اور کمیٹی ٹو پروٹیکٹ جرنلسٹس نے اسے بین الاقوامی انسانی قوانین کی سنگین خلاف ورزی قرار دیا۔
پاکستان نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ اسرائیل کو جوابدہ بنایا جائے اور شہریوں کا تحفظ یقینی بنایا جائے۔
قطر کے وزیراعظم نے اسے "ناقابل تصور جرم" کہا، جبکہ اقوام متحدہ نے بتایا کہ اکتوبر 2023 سے غزہ میں کم از کم 242 فلسطینی صحافی شہید ہوچکے ہیں۔
????PR NO.
Pakistan Strongly Condemns the Recent Airstrike by Israeli Occupying Forces in Gaza.
????⬇️https://t.co/dcX3lACwX6 pic.twitter.com/1r7qsapneL — Ministry of Foreign Affairs - Pakistan (@ForeignOfficePk) August 11, 2025
ایمنسٹی نے اسرائیلی الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے آزاد تحقیقات کا مطالبہ کیا۔
الجزیرہ کے مطابق حملہ الشفا ہسپتال کے سامنے ایک خیمے پر کیا گیا جس میں دیگر صحافی محمد قرقیہ، ابراہیم زاہر، محمد نوفل اور ایک ساتھی بھی شہید ہوئے، جبکہ مقامی فری لانس رپورٹر محمد الخالدی بھی جان سے گئے۔
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
غزہ میں شہید الجزیرہ کے بہادر صحافی انس الشریف کا آخری پیغام، پڑھنے والی ہر آنکھ اشکبار
غزہ میں شہید الجزیرہ کے بہادر صحافی انس الشریف کا آخری پیغام، پڑھنے والی ہر آنکھ اشکبار WhatsAppFacebookTwitter 0 11 August, 2025 سب نیوز
غزہ میں اسرائیل کے ہاتھوں شہید ہونے والے الجزیرہ کے بہادر صحافی انس الشریف کے آخری پیغام نے پڑھنے والوں کے دلوں کا ہلا کر رکھ دیا ہے۔ اتوار کو غزہ کے مشرقی حصے میں الشفا اسپتال کے قریب ایک خیمے پر اسرائیلی حملے میں انس الشریف اپنے تین ساتھی صحافیوں اور ایک اسسٹنٹ کے ہمراہ شہید ہوئے تھے۔ وہ محاذِ جنگ سے سچ دکھانے اور اپنی قوم کی آواز دنیا تک پہنچانے کے لیے جانے جاتے تھے۔
اپنی شہادت سے چند لمحے قبل انس نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ایک پیغام چھوڑا تھا، جو انہوں نے وصیت کے طور پر لکھا تھا، تاکہ اگر وہ قتل کر دیے جائیں تو دنیا تک پہنچایا جا سکے۔ ان کے الفاظ پڑھ کر ہر آنکھ اشکبار ہو گئی۔
انس الشریف نے لکھا:
’’یہ میری وصیت اور میرا آخری پیغام ہے۔ اگر یہ الفاظ آپ تک پہنچیں تو جان لیں کہ اسرائیل مجھے قتل کرنے اور میری آواز خاموش کرنے میں کامیاب ہو گیا ہے۔ سب سے پہلے آپ پر اللہ کی طرف سے سلامتی، رحمت اور برکت ہو۔ اللہ جانتا ہے کہ میں نے اپنی قوم کے لیے اپنی ہر کوشش کی اور پوری طاقت لگا دی۔ میری امید تھی کہ اللہ میری زندگی بڑھا دے تاکہ میں اپنے گھر اور پیاروں کے ساتھ اپنے اصل شہر عشقلان (المجدل) لوٹ سکوں، مگر اللہ کی مرضی مقدم رہی۔ میں نے درد کے ہر رنگ کو جھیلا، دکھ اور نقصان کو بارہا چکھا، مگر کبھی سچ کو مسخ کیے بغیر بیان کرنے میں ہچکچاہٹ محسوس نہیں کی۔ میں فلسطین کو، اس کے معصوم بچوں کو، اس کی مظلوم عورتوں کو جنہیں سکون اور حفاظت کا لمحہ نصیب نہ ہوا آپ کے سپرد کرتا ہوں … میں آپ کے سپرد کرتا ہوں اپنی بیٹی شام کو، اپنے بیٹے صلاح کو، اپنی ماں اور اپنی شریکِ حیات کو… اگر میں مروں تو ثابت قدم مروں گا، اللہ سے دعا ہے کہ وہ مجھے شہداء میں شامل کرے اور میرا خون میری قوم کی آزادی کا چراغ بنے۔ غزہ کو نہ بھولنا… اور مجھے اپنی دعا میں یاد رکھنا۔‘‘
اسرائیلی فوج نے انس الشریف کو نشانہ بنانے کی تصدیق کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ وہ حماس کے ایک سیل کی سربراہی کر رہے تھے۔
انس الشریف کی شہادت پر الجزیرہ نے بیان جاری کرتے ہوئے انہیں ”غزہ کے بہادر ترین صحافیوں میں سے ایک“ قرار دیا اور اس حملے کو ”قبضے سے پہلے سچ بولنے والی آوازوں کو خاموش کرنے کی مایوس کن کوشش“ قرار دیا۔
انس الشریف کے پیغام کو پڑھنے والے ایک سوشل میڈیا صارف نے لکھا، ’میں مسلمان نہیں ہوں، پھر بھی یہ پڑھتے ہوئے میرے ہاتھ کانپ رہے ہیں‘۔
ایک اور صارف نے لکھا، ’جنت انتظار کر رہی ہے‘۔
ایک صارف نے لکھا، ’انس شریف کا قتل اس کے کیمرے کو خاموش کرانے کے لیے نہیں تھا، بلکہ اس آئینے کو توڑنے کے لیے تھا جو وہ اسرائیل کے جرائم کے سامنے رکھے ہوئے تھا‘۔
انس کے ساتھ شہید ہونے والوں میں محمد قرَیقہ، ابراہیم زاہر اور محمد نوفل شامل تھے۔ غزہ کے ملبے تلے گونجتی انس کی یہ وصیت آج بھی دنیا سے یہی پکار کر رہی ہے: ”غزہ کو مت بھولو“۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرغزہ کے معروف صحافی انس الشریف سمیت الجزیرہ کے 5 ارکان اسرائیلی حملے میں شہید غزہ کے معروف صحافی انس الشریف سمیت الجزیرہ کے 5 ارکان اسرائیلی حملے میں شہید گلگت: دنیور نالے میں مٹی کا تودہ گر گیا، ملبے تلے دب کر8 رضاکار جاں بحق غزہ پر فوجی قبضے کے منصوبے پر پھوٹ، وزیر خزانہ نے نیتن یاہو کی حکومت گرانے کی دھمکی دیدی جارجیا: گھر پر گرنے والا خلائی پتھر زمین سے 2 کروڑ سال پرانا نکلا، سائنسدان حیران تل ابیب میں غزہ جنگ بندی کیلئے ہزاروں افراد کا نیتن یاہو کیخلاف احتجاج اسرائیل کی جانب سے جان بوجھ کر پیدا کردہ افراتفری سے امدادی سامان لوٹ لیا گیا ، غزہ میڈیا آفسCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم