محصور غزہ ایک بار پھر اسرائیلی جارحیت کا نشانہ بن گیا تازہ ترین فضائی حملوں میں امداد کے منتظر 6 افراد سمیت مزید 46 فلسطینی شہید ہو گئے، جبکہ کئی زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیے گئے ہیں۔

غزہ کی وزارت صحت کے ترجمان کے مطابق گزشتہ روز صبح سے شروع ہونے والی اسرائیلی بمباری نے تباہی کے نئے باب رقم کر دیے جس میں نہ صرف عام شہری بلکہ امداد کے منتظر بے گناہ فلسطینی بھی نشانہ بنے۔

غزہ کے نواحی علاقے زیتون میں ایک گھر پر بمباری سے پورا خاندان صفحہ ہستی سے مٹ گیا، شہداء میں ماں، باپ اور ان کے چھ معصوم بچے شامل ہیں۔

الاقصیٰ اسپتال کی رپورٹ کے مطابق وسطی غزہ کے علاقے دیر البلح کے جنوبی اور مشرقی حصوں میں اسرائیلی افواج نے مزید 4 فلسطینیوں کو شہید کر دیا جبکہ فلسطینی ریڈ کراس نے بتایا کہ جنوبی غزہ میں ایک اور فضائی حملے میں 3 شہری شہید اور متعدد زخمی ہو گئے۔

ادھر غزہ میں جبری قحط اور غذائی قلت کی صورتحال دن بہ دن بگڑتی جا رہی ہے، جہاں خوراک کی کمی سے اب تک 100 بچوں سمیت 217 افراد شہید ہو چکے ہیں۔

انسانی حقوق کی تنظیمیں بارہا خبردار کر چکی ہیں کہ یہ صورتحال ایک منظم نسل کشی کا منظر پیش کر رہی ہے۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

قلات، فائرنگ سے قبائلی رہنما سمیت 4 افراد جاں بحق

فائل فوٹو

بلوچستان کے ضلع قلات میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے قبائلی رہنما سمیت چار افراد جاں بحق ہو گئے۔ 

پولیس کے مطابق تحصیل خالق آباد کے علاقے سربند میں قبائلی رہنما شاکر سعد اللّٰہ لانگو کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا۔ 

پولیس کے مطابق جاں بحق افراد میں شاکر خیراللّٰہ لانگو، محمد کریم اور محمد ظاہر بھی شامل ہیں۔ لیویز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • فلسطینی بچوں پر اعتبار نہیں ہو سکتا
  • نئی دہلی میں فضائی آلودگی کیخلاف احتجاج پر درجنوں افراد گرفتار
  • جنگ بندی کے باوجود غزہ میں اسرائیلی بمباری،متعدد فلسطینی شہید
  • کراچی، فائرنگ کے مختلف واقعات میں دو افراد جاں بحق، ایک زخمی
  • جنگ بندی کے باوجود غزہ پر اسرائیلی حملے بند نہ ہوئے‘ شہدا کی تعداد 79 ہزار سے متجاوز
  • فلسطین کا ترکی کے اسرائیلی عہدیداروں کے خلاف وارنٹ گرفتاری کے فیصلے کا خیرمقدم
  • قلات، فائرنگ سے قبائلی رہنما سمیت 4 افراد جاں بحق
  • لیفٹیننٹ کرنل محمد حسن حیدر شہید سمیت 4 شہداء کو پوری قوم کا سلام عقیدت
  • فلسطینیوں کی نسل کشی کا الزام، ترکیہ نے نیتن یاہو سمیت اسرائیلی حکام کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے
  • ترکیہ نے نیتن یاہو سمیت 37 اسرائیلی عہدیداروں کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے