سکھر بیراج کے نئے دروازوں میں ناقص مٹیریل کے استعمال کا ثبوت نہیں ملا: پراجیکٹ ڈائریکٹر
اشاعت کی تاریخ: 10th, August 2025 GMT
سکھر بیراج —فائل فوٹو
سکھر بیراج کے نئے دروازوں سے متعلق پراجیکٹ ڈائریکٹر پریتم داس نے ردِعمل کا اظہار کیا ہے۔
پراجیکٹ ڈائریکٹر کے مطابق پراجیکٹ میں ناقص مٹیریل کے استعمال کا کوئی ثبوت نہیں ملا، بیراج پر تبدیل شدہ دروازوں میں کوئی نقص نہیں۔
پراجیکٹ ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ دروازوں میں معمولی خامیاں درست کی جا رہی ہیں۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ تمام کارروائی معمول کی جانچ پڑتال اور معیاری طریقہ کار کا حصہ ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: پراجیکٹ ڈائریکٹر
پڑھیں:
اسلام آباد: کرپشن اور ناقص تفتیش پر ایف آئی اے کے 10 اہلکار برخاست
اسلام آباد:ایف آئی اے نے کرپشن، ناقص تفتیش اور غیر حاضری پر 10 افسران و اہلکاروں کو نوکری سے برخاست کردیا۔
ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے رفعت مختار راجہ کی زیر صدارت محکمانہ احتساب کے عمل کے دوران گزشتہ دو ماہ میں کرپشن، بدعنوانی اور ناقص تفتیش میں ملوث 12 افسران کو مختلف سزائیں سنائی گئیں۔
ترجمان کے مطابق دو انسپکٹرز، سات سب انسپکٹرز اور ایک لوئر ڈویژن کلرک کو کرپشن، ناقص تفتیش اور غیر حاضری کے باعث نوکری سے برخاست کر دیا گیا، جب کہ دو انسپکٹرز کی سب انسپکٹر کے عہدے پر تنزلی کی گئی۔
برخاست اہلکار لاہور، اسلام آباد اور فیصل آباد زون میں تعینات تھے۔ اس کے علاوہ تین انسپکٹرز، دس سب انسپکٹرز، ایک اے ایس آئی، ایک کانسٹیبل، ایک اسسٹنٹ، دو یو ڈی سی اور ایک ایل ڈی سی کو ناقص کارکردگی پر معمولی سزائیں دی گئیں۔
ڈی جی ایف آئی اے رفعت مختار راجہ کا کہنا ہے کہ کرپشن، غفلت اور ناقص تفتیش میں ملوث اہلکاروں کی ایف آئی اے میں کوئی جگہ نہیں۔ ادارے کو کالی بھیڑوں سے پاک کرنے کے لیے سخت احتسابی عمل جاری ہے اور غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث اہلکاروں کے خلاف سخت اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ مؤثر احتسابی عمل ہی انسانی سمگلنگ اور کرپشن کے خاتمے کی ضمانت ہے۔