ایشیا کپ 2025 میں پاکستان اور سری لنکا کے درمیان T20 میچ کے لیے سب کی نظریں جمی ہوئی ہیں۔ حالانکہ پاکستان مجموعی طور پر سری لنکا پر سبقت رکھتا ہے، لیکن گزشتہ چھ سال کے دوران ’لائنز‘ یعنی سری لنکا نے T20 فارمیٹ میں غلبہ حاصل کیا ہوا ہے۔

Sri Lanka have won the previous five games against Pakistan, the last one being the Asia Cup final in 2022 ????

Read more ???? https://t.

co/uMHMW6ktae pic.twitter.com/i62S8ySB35

— ESPNcricinfo (@ESPNcricinfo) September 23, 2025

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان اب تک 23 T20 میچز ہوئے ہیں، جن میں پاکستان نے 13 میچز میں کامیابی حاصل کی۔ مگر دلچسپ بات یہ ہے کہ پاکستان کی آخری فتح سری لنکا کے خلاف 2019 میں ہوئی تھی، اور اس کے بعد سے سری لنکا نے حاوی رہ کر کئی میچز جیتے ہیں۔

اب سب کی نظریں اس پر ہیں کہ آیا پاکستان اپنی پچھلی کمزوریوں کو بھلا کر سری لنکا کے خلاف دوبارہ فتح حاصل کر سکے گا یا لائنز اپنی حالیہ برتری کو جاری رکھے گا۔

میچ کے نتائج ایشیا کپ کی ٹیموں کے مورال اور پوائنٹس ٹیبل پر اہم اثر ڈالیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

ایشیا کپ پاکستان سپر فور مرحلہ سری لنکا

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: ایشیا کپ پاکستان سپر فور مرحلہ سری لنکا سری لنکا کے

پڑھیں:

ایشیا کپ T20، پاکستان کا مقابلہ آج سری لنکا سے ہوگا

ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی کے سپر فور مرحلے میں آج پاکستان کا مقابلہ سری لنکا سے ہوگا، فائنل تک رسائی کے لیے گرین شرٹس کو میچ جیتنا ہوگا، شکست کی صورت میں اگر مگر کا کھیل شروع ہوجائے گا۔

ابوظبی کے شیخ زاید اسٹیڈیم میں آج کھیلے جانے والے میچ میں گرین شرٹس کو فائنل کی ریس میں رہنے کیلئے ہر صورت فتح درکار ہے جبکہ ہارنے والی ٹیم کا سفر ختم ہوسکتا ہے۔

پاکستانی ٹیم ابوظبی میں اپنا پہلا میچ کھیلے گی، اس سے قبل سری لنکا کو بنگلہ دیش نے سپر فور کے میچ میں چار وکٹ سے زیر کیا تھا۔

قومی ٹیم کے کپتان سلمان آغا نے کہا ہے کہ ہم جیت کیلئے بہترین کھیل پیش کرنا چاہتے ہیں، اس کیلئے تینوں پہلوؤں میں سبقت حاصل کرنی ہوگی۔

Post Views: 1

متعلقہ مضامین

  • ایشیا کپ سپر فور مرحلہ: پاکستان اور سری لنکا آج آمنے سامنے ہوں گے
  • ایشیا کپ کے سپر فورمرحلے میں آج پاکستان اور سری لنکا آمنے سامنے ہوں گے
  • ایشیا کپ: سری لنکا کیخلاف میچ کیلیے پاکستانی ٹیم میں تبدیلی کا امکان
  • ایشیا کپ T20، پاکستان کا مقابلہ آج سری لنکا سے ہوگا
  • سری لنکا سے شکست کے باوجود پاکستان کے سیمی فائنل میں رسائی کے امکانات باقی
  • ’اب ٹیم کی نظریں سری لنکا کے خلاف میچ پر ہیں‘، بھارت سے شکست کے بعد سلمان علی آغا کا بیان
  • پاک بھارت ٹاکرا: کیا بابر اعظم ٹی20 اسکواڈ کو جوائن کررہے ہیں؟ حقیقت سامنے آگئی
  • ایشیا کپ: سری لنکا اور بنگلادیش کے درمیان سنسنی خیز آخری اوور میں کیا ہوا؟ ویڈیو وائرل
  • ایشیا کپ، سپر فور مرحلہ: بنگلہ دیش کا سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ