ایشیا کپ T20، پاکستان کا مقابلہ آج سری لنکا سے ہوگا
اشاعت کی تاریخ: 23rd, September 2025 GMT
ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی کے سپر فور مرحلے میں آج پاکستان کا مقابلہ سری لنکا سے ہوگا، فائنل تک رسائی کے لیے گرین شرٹس کو میچ جیتنا ہوگا، شکست کی صورت میں اگر مگر کا کھیل شروع ہوجائے گا۔
ابوظبی کے شیخ زاید اسٹیڈیم میں آج کھیلے جانے والے میچ میں گرین شرٹس کو فائنل کی ریس میں رہنے کیلئے ہر صورت فتح درکار ہے جبکہ ہارنے والی ٹیم کا سفر ختم ہوسکتا ہے۔
پاکستانی ٹیم ابوظبی میں اپنا پہلا میچ کھیلے گی، اس سے قبل سری لنکا کو بنگلہ دیش نے سپر فور کے میچ میں چار وکٹ سے زیر کیا تھا۔
قومی ٹیم کے کپتان سلمان آغا نے کہا ہے کہ ہم جیت کیلئے بہترین کھیل پیش کرنا چاہتے ہیں، اس کیلئے تینوں پہلوؤں میں سبقت حاصل کرنی ہوگی۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
پاکستانی باکسر فاطمہ نے اسلامک سالیڈیریٹی گیمز میں تاریخ رقم کردی
پاکستانی باکسر فاطمہ زہرا نے اسلامک سالیڈیریٹی گیمز میں تاریخ رقم کردی۔
تفصیلات کے مطابق فاطمہ زہرا نے 60 کلو گرام باکسنگ کیٹیگری میں سیمی فائنل میں جگہ بناکر ایونٹ میں پاکستان کے لیے پہلا میڈل یقینی بنالیا۔
فاطمہ نے کوارٹر فائنل میں الجیرین حریف کے خلاف پانچ صفر سے کامیابی حاصل کرکے ملک کا پرچم بلند کیا۔
پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے صدر خالد محمود اور سیکرٹری ناصر اعجاز ٹنگ نے فاطمہ زہر ا کی شاندار پرفارمنس پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ سیمی فائنل میں بھی فاطمہ فتح حاصل کریں گی۔
اسلامک گیمز میں پاکستان کا بہتر رکنی دستہ نو کھیلوں میں حصہ لے رہا ہے۔
باکسنگ قوانین کے مطابق سیمی فائنلز میں رسائی پانے والے باکسرز برانز میڈل کے حقدار بنتے ہیں۔