وسیم اکرم نے مشکلات میں گھرے بابراعظم کو خصوصی مشورہ دے دیا
اشاعت کی تاریخ: 2nd, September 2025 GMT
کراچی:
پاکستان کے سابق کپتان اور سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے مشکلات میں گھرے بابراعظم کو خصوصی مشورہ دے دیا۔
پاکستان کے مایہ ناز کرکٹر بابراعظم گزشتہ چند برسوں سے مشکلات کا شکار ہیں۔ وہ اس وقت قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم سے بھی باہر ہیں اور مسلسل تنقید کی زد میں ہیں۔ سوشل میڈیا پر تنقید نے ان کی فارم پر بھی اثر ڈالا ہے اور ہر فارمیٹ میں ان پر کارکردگی دکھانے کا دباؤ بڑھ گیا ہے۔
سابق کپتان وسیم اکرم نے نجی ٹی وی پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بابراعظم پاکستان کے سپر اسٹار ہیں اور دنیا کے بہترین بلے بازوں میں شمار ہوتے ہیں، بابراعظم کو پرسکون رہنا چاہیے، غیر ضروری طور پر میڈیا سے گریز کریں اور تنقید کو دل پر نہیں لینا چاہیے بلکہ اپنی صلاحیتوں پر اعتماد رکھیں۔
وسیم اکرم نے کہا کہ بابراعظم میں دنیا کا بہترین بیٹسمین بننے کی تمام خصوصیات موجود ہیں، چاہے وہ ٹیلنٹ ہو، ٹیمپرمنٹ یا مستقل مزاجی، فارم عارضی ہوتی ہے لیکن کلاس مستقل ہوتی ہے۔ بابراعظم سخت محنت جاری رکھیں گے تو ایک بار پھر دنیا کے ٹاپ بیٹرز میں شامل ہو جائیں گے۔
وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ انہیں یقین ہے کہ بابراعظم بہت جلد اپنی بہترین فارم میں واپس آئیں گے بس انہیں میڈیا کے غیر ضروری دباؤ سے بچنا ہوگا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: وسیم اکرم نے
پڑھیں:
گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا گلگت بلتستان کے پاکستان سے الحاق کے دن پر خصوصی پیغام
ایک بیان میں کامران ٹیسوری نے کہا کہ یکم نومبر کا دن ہمیں اتحاد، قربانی اور آزادی کی یاد دلاتا ہے، گلگت بلتستان کے عوام نے پاکستان سے محبت اور وابستگی کی شاندار مثال قائم کی، منفرد محلِ وقوع کے باعث گلگت بلتستان دفاعی، ثقافتی اور سیاحتی لحاظ سے اہمیت کا حامل ہے۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے گلگت بلتستان کے پاکستان سے الحاق کے دن پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ گلگت بلتستان کا 1 نومبر 1947ء کو پاکستان سے الحاق ہماری تاریخ کا روشن باب ہے، یکم نومبر کو گلگت کے بہادر سپوتوں نے ڈوگرہ راج سے آزادی حاصل کرکے پاکستان سے الحاق کیا، 1 نومبر کا دن ہمیں اتحاد، قربانی اور آزادی کی یاد دلاتا ہے، گلگت بلتستان کے عوام نے پاکستان سے محبت اور وابستگی کی شاندار مثال قائم کی، منفرد محلِ وقوع کے باعث گلگت بلتستان دفاعی، ثقافتی اور سیاحتی لحاظ سے اہمیت کا حامل ہے۔