یو اے ای کے کپتان محمد وسیم نے روہت شرما کا ریکارڈ توڑ کر تاریخ رقم کردی
اشاعت کی تاریخ: 2nd, September 2025 GMT
متحدہ عرب امارات کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد وسیم نے بھارتی بیٹر اور سابق ٹی ٹوئنٹی کپتان روہت شرما کا بڑا ریکارڈ توڑ دیا۔
پیر کو شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں افغانستان کے خلاف سہ ملکی سیریز کے میچ میں محمد وسیم نے کپتان کی حیثیت سے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں سب سے زیادہ چھکے لگانے کا اعزاز اپنے نام کرلیا۔
189 رنز کے ہدف کے تعاقب میں وسیم نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے صرف 37 گیندوں پر 67 رنز اسکور کیے جس میں 6 چھکے اور 4 چوکے شامل تھے۔
یو اے ای کے کپتان نے صرف 54 اننگز میں 110 چھکے جڑدیے جبکہ روہت شرما نے کپتان کی حیثیت سے 62 اننگز میں 105 چھکے لگائے تھے۔
اس اننگز کے بعد وسیم نے نیوزی لینڈ کے سابق اوپنر مارٹن گپٹل کو بھی پیچھے چھوڑ دیا اور ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں سب سے زیادہ چھکے مارنے والے بلے بازوں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر پہنچ گئے۔
اس وقت ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں سب سے زیادہ چھکوں کا ریکارڈ روہت شرما کے پاس ہے، جنہوں نے 159 میچز میں 205 چھکے لگائے جبکہ محمد وسیم نے 80 میچز میں 176 چھکے مارے ہیں۔
واضح رہے کہ محمد وسیم کی شاندار اننگز کے باوجود یو اے ای ٹیم ہدف حاصل نہ کرسکی اور مقررہ اوورز میں 150 رنز بنا کر افغانستان سے 38 رنز سے شکست کھا بیٹھی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ٹی ٹوئنٹی روہت شرما
پڑھیں:
خیبرپختونخوا میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش، مختلف واقعات میں 20 سے زیادہ افراد زخمی
خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں تیز ہواؤں کے ساتھ ہلکی بارش کا سلسلہ جاری ہے، جبکہ ریسکیو 1122 نے صوبے بھر میں اپنی تمام ضلعی ٹیموں کو ہائی الرٹ کردیا ہے۔
ترجمان ریسکیو 1122 بلال احمد فیضی کے مطابق خراب موسمی صورتحال کے باعث ضلع بنوں کے مختلف علاقوں میں اب تک 20 سے زیادہ افراد زخمی ہو چکے ہیں۔
زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کرتے ہوئے مختلف اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ مردان، پشاور اور دیگر اضلاع میں بھی آندھی اور تیز ہواؤں کے باعث متعدد ایمرجنسی واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔
پشاور کے مختلف مقامات پر درخت گرنے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں، جس کے بعد ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیمیں رکاوٹیں ہٹانے اور شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے سرگرم عمل ہیں۔
بلال احمد فیضی نے کہا کہ ریسکیو 1122 کی تمام ضلعی ٹیمیں کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں۔
انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں فوری طور پر ریسکیو 1122 سے رابطہ کریں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews بارش تیز ہوائیں خیبرپختونخوا زخمی وی نیوز