حنیف محمد گریڈ ٹو ٹرافی پہلا راؤنڈ: آخری اور چوتھے دن بھی بیٹرز چھائے رہے
اشاعت کی تاریخ: 2nd, September 2025 GMT
حنیف محمد گریڈ ٹو ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ کے پہلے راؤنڈ میں لاڑکانہ نے ڈیرہ مراد جمالی کو 274 رنز سے شکست دے دی، دیگر 5 میچوں کا فیصلہ نہ ہو سکا،آخری اور چوتھے دن بھی بیٹرز چھائے رہے۔
تفصیلات کے مطابق ٹورنامنٹ کے پول بی میں یو بی ایل اسپورٹس کمپلیکس پر ڈیرہ مراد جمالی ریجن کی ٹیم 476 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 201 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔داؤد خان نے 43 اور فہد حسین نے 38 رنز کے ساتھ مزاحمت کی۔ زاہدمحمود نے عمدہ بولنگ کرتے ہوئے 5 کھلاڑیوں کو میدان بدر کر کے میچ میں 9 وکٹیں اپنے نام کیں،شاہنواز دھانی اور مشتاق احمد کلہوڑو نے2،2 کھلاڑیوں کو چلتا کیا۔
پول بی میں اسٹیٹ بینک اسپورٹس کمپلیکس پر کراچی بلوز نے نو وکٹوں پر 397 رنز کے ساتھ پہلی اننگز دوبارہ شروع کی اور 454 رنز کے جواب میں اپنی پہلی باری میں 418رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔حسن حفیظ نے6 وکٹیں حاصل کیں، ملتان نے دوسری باری میں 3 وکٹوں پر 265 رنز بنائے، عمران رفیق 101 اور شیرون اسحاق 100 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔ زین عباس نے 51 رنز بنائے،محمد عمر اور عارف یعقوب نے 1،1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
پول اے میں عباسیہ اسپورٹس کمپلیکس، رحیم یار خان پر کراچی وائٹس نے حیدرآباد کے 397 رنز کے جواب میں اپنی پہلی اننگز میں 666 رنز بنائے، محمد عثمان نے ناقابل شکست ڈبل سینچری جڑتے ہوئے 27 چوکوں اور 5 چھکوں کی مدد سے 245 رنز بنائے، کپتان سیف اللہ بنگش نے 56 اور جہاں زیب سلطان نے 37 رنز جوڑے، نعمان علی اور جواد علی نے 4،4 وکٹیں حاصل کیں، حیدرآباد نے دوسری باری میں 3وکٹیں کھو کر 63 رنز اسکور کیے، سعد خان نے 34 رنز بنائے،عارف علی خان نے2 اور اسد اختر نے 1وکٹ لی۔
ملتان اسٹیڈیم پر لاہور بلوز نے فیصل آباد کے 469 رنز کے جواب میں پہلی باری میں5 وکٹوں پر 286 رنز بنائے، محمد سلیم 3 رنز کی کمی سے سنچری سے محروم رہے، ان کے 97 رنز میں 14 چوکے اور ایک چھکا شامل تھا، عمر صادق نے 55 اور عامر جمال نے 41 رنز بنائے، احمد صافی عبداللہ نے4 کھلاڑیوں کو میدان بدر کیا۔
ڈرنگ اسٹیڈیم بہاولپور پر کوئٹہ کی پہلی اننگ 213 رنز کے جواب میں آزاد جموں و کشمیر نے 368 رنز اسکور کیے، آخری 7 کھلاڑی 59 رنز کا اضافہ کر سکے۔ حسن شاہ میر مزید ایک رن بنانے کے بعد 114رنز کے ذاتی اسکور پر آؤٹ ہوئے، ندیم خلیل نے 62 رنز بنائے، محمد جاوید نے 3کھلاڑیوں کو واپس ڈریسنگ روم بھیجا۔
پول بی میں نیشنل بینک اسٹیڈیم کراچی پر راولپنڈی نے دوسری اننگ میں 8 وکٹوں پر 260 رنز بنائے، عفان اسحاق 41 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ ثمین گل نے پہلی اننگ کی طرح دوسری باری میں بھی4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا،فاٹا نے دوسری باری میں 4 وکٹیں ہو کر 149 رنز جوڑے، پہلی اننگز میں سینچری اسکور کرنے والے محمد فاروق نے 50 رنز بنائے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: رنز کے جواب میں کھلاڑیوں کو رنز کے ساتھ وکٹوں پر
پڑھیں:
ایشیا کپ: اوپننگ بیٹر صائم ایوب کا انوکھا کارنامہ
ایشیا کپ میں قومی ٹیم کے اوپننگ بلے باز صائم ایوب نے انوکھا کارنامہ انجام دے ڈالا۔صائم ایوب نے ایشیا کپ کے تینوں گروپ میچز میں عمان، بھارت اور یو اے ای کے خلاف صفر پر آؤٹ ہونے کی ہیٹ ٹرک کرلی۔وہ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کیریئر میں مجموعی طور پر آٹھویں مرتبہ صفر پر آؤٹ ہوئے جو کہ شاہد آفریدی کے ریکارڈ کے برابر ہے۔ناقص بیٹنگ فارم کی وجہ سے صائم ایوب کو شائقین کی جانب سے سوشل میڈیا پر کافی تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔تاہم دوسری جانب وہ ایونٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والوں میں تیسرے نمبر پر ہیں۔یو اے ای کے جنید صدیقی نو وکٹوں کے ساتھ، بھارت کے کلدیپ یادیو سات وکٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں جبکہ صائم ایوب نے چھ وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں۔واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں سب سے زیادہ مسلسل صفر پر آؤٹ ہونے کا بدترین ریکارڈ پاکستان کے عبداللہ شفیق کے پاس ہے جو لگاتار چار اننگز میں صفر پر آؤٹ ہوئے تھے۔