کراچی:

انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے راشد منہاس روڈ پر ڈمپرز جلانے کے مقدمات میں ملزمان کی ضمانتیں منظور کرلیں۔

کراچی سینٹرل جیل انسداد دہشتگردی کمپلیکس میں خصوصی عدالت نمبر 5 نے راشد منہاس روڈ پر ڈمپرز جلانے کے مقدمات میں ملزمان کی ضمانت کی درخواستوں پر محفوظ فیصلہ سنادیا۔

عدالت نے یوسف پلازہ کے مقدمے میں گرفتار 9 ملزمان کو ایک ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم  دیتے ہوئے ملزمان کی ضمانتیں منظور کرلیں۔

عدالت نے ایف بی انڈسٹریل کے مقدمے میں گرفتار 7 ملزمان کو بھی ایک ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔ یوسف پلازہ پولیس نے 9 جبکہ ایف بی انڈسٹریل ایریا پولیس نے 7 ملزمان کی گرفتاری ڈالی تھی۔

یوسف پلازہ کے مقدمے میں ملزمان میں عمر ایوب، محمد مراد، محمد ولید، ضمن حسین، وسام عابد، محمد معاذ، امام علی، سید ثقلین اور مومن شامل ہیں۔

ایف بی انڈسٹریل ایریا میں درج مقدمے میں گرفتار عمر ایوب، محمد مراد، محمد ولید، ضمن حسین، وسام عابد، کاشان اور فرہاد شامل ہیں۔ عدالت نے 19 اگست کو ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجا تھا۔ پولیس کے مطابق ملزمان پر ڈمپرز جلانے کا الزام ہے۔

راشد منہاس روڈ لکی ون کے سامنے ڈمپر کی ٹکر سے بہن بھائی جاں بحق ہوئے تھے  جس کے بعد مشتعل افراد نے ڈمپرز کو آگ لگادی تھی۔ واقعہ کا مقدمہ یوسف پلازہ تھانے میں درج کیا گیا ہے۔ مقدمہ انسداد دہشتگردی کی دفعات کے تحت درج کیا گیا تھا۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: راشد منہاس روڈ پر ڈمپرز جلانے یوسف پلازہ ملزمان کی عدالت نے

پڑھیں:

شیخ رشید کی بیرون ملک جانے کی درخواست منظور

—فائل فوٹو

لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ نے سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد کی بیرون ملک جانے کی درخواست منظور کر لی۔

شیخ رشید اپنے وکیل سردار عبدالرازق خان کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔ جسٹس صداقت علی خان نے شیخ رشید کو بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی۔

دوران سماعت شیخ رشید وکیل نے دلائل دیے کہ شیخ رشید کا نام پی این آئی ایل اور پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں ڈال دیا گیا ہے۔

ایف آئی اے کے وکیل نے کہا کہ شیخ رشید کا نام انسداد دہشت گردی عدالت کے حکم پر پاسپورٹ کنٹرول میں ڈالا ہے۔

جج نے ریمارکس دیے کہ شیخ رشید کو عمرے پر جانے دیں، وہ دعا کریں گے تو ملک کے حالات اچھے ہوجائیں گے۔

متعلقہ مضامین

  • ترکیہ: آتشزدگی سے ہلاکتوں کے مقدمے میں ہوٹل کے مالک کو عمر قید
  • سعودی عرب: کرپشن اور منصب کے غلط استعمال پر 100 ملزمان گرفتار
  • نیو ماڈل سڑک شاعر اعجاز رحمانی سے منسوب کی جارہی ہے‘ محمد یوسف
  • پنجاب میں زمین کے مقدمات کا 90 دن میں فیصلہ، آرڈیننس منظور
  • 9 مئی کے مقدمات: عمران خان کے ٹرائل کا نیا شیڈول جاری
  • شیخ رشید کی بیرون ملک جانے کی درخواست منظور
  • قبضہ مافیا کا خاتمہ؛ پنجاب میں پراپرٹی آرڈیننس منظور، مقدمات کے فیصلے 90 دن میں ہوں گے
  • اسد اللہ بھٹو،کاشف شیخ محمد یوسف ودیگر کا عبید ہاشمی کی وفات پر اظہار تعزیت
  • پاکستان میں پہلا بین الاقومی قرات مقابلہ 24 سے 29 نومبر تک ہو گا، سردار یوسف
  • 26 نومبر احتجاج کیس: علیمہ خان آج بھی عدالت میں پیش نہ ہوئیں، نادرا اور اسٹیٹ بینک نے رپورٹ جمع کروادی