صنم جاوید کی پراسرار گمشدگی انتہائی افسوسناک اور قابل مذمت ہے، بیرسٹر سیف
اشاعت کی تاریخ: 7th, October 2025 GMT
انہوں نے کہا کہ ماورائے عدالت کارروائیاں کسی صورت برداشت نہیں کی جائیں گی، صنم جاوید پی ٹی آئی کا قیمتی اثاثہ ہیں، ان کا واحد "جرم" عمران خان کا ساتھ دینا ہے۔ صنم جاوید پہلے بھی بہت سی مشکلات اور صعوبتیں برداشت کر چکی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید کی پراسرار گمشدگی انتہائی افسوسناک اور قابلِ مذمت واقعہ ہے۔ ایک بیان میں بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے واقعے کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے فوری تحقیقات کا حکم دے دیا ہے، صنم جاوید کی پراسرار گمشدگی آئین و قانون کی صریح خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماورائے عدالت کارروائیاں کسی صورت برداشت نہیں کی جائیں گی، صنم جاوید پی ٹی آئی کا قیمتی اثاثہ ہیں، ان کا واحد "جرم" عمران خان کا ساتھ دینا ہے۔ صنم جاوید پہلے بھی بہت سی مشکلات اور صعوبتیں برداشت کر چکی ہیں۔
.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
آزاد کشمیر میں صورتحال پیدا ہونا ہی افسوسناک ہے، پرویز رشید
حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر میں جو ہوا، اس صورتحال کا پیدا ہونا ہی افسوسناک ہے۔
جیو نیوز سے گفتگو میں پرویز رشید نے کہا کہ دنیا جانتی ہے کہ کشمیریوں کے دل پاکستانیوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں، اہل کشمیر بھی جانتے ہیں کہ اُن کی آزادی کےلیے پاکستان نے قربانیاں دی ہیں۔
وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ بھارتی خود اپنی قیادت پر سوال اٹھا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں حکومت کےلیے مسائل بنتے ہیں لیکن کشمیر میں کبھی مسئلہ نہیں بنا۔
ن لیگی سینیٹر نے مزید کہا کہ کشمیر کی نمائندہ جماعتیں عوام کی نمائندگی کئی دہائیوں سے کرتی آرہی ہیں، ان پارٹیوں کو کونے کھدرے میں کردیا گیا ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ مشین سے اپنا من پسند چوزہ نکال کر اسے وزیراعظم بنا دیا گیا، اس شخص کو نہ کشمیری عوام جانتے تھے نہ اس پر اعتماد کرتے تھے۔
پرویز رشید نے یہ بھی کہا کہ اس کی حکومت ناکام ہوئی توایک اور چوزہ نکال کر وزیراعظم بنا دیا گیا، حقیقی جماعتیں جب میدان میں آئیں تو معاملہ دو دن میں ختم ہوگیا، ہمیں آزاد کشمیر میں اس طرح کے تجربات سے گریز کرنا چاہیے۔