سیلاب کے بعد مہنگائی میں نمایاں اضافہ، عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ
اشاعت کی تاریخ: 1st, October 2025 GMT
پاکستان میں حالیہ سیلاب کے بعد مہنگائی میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جس نے ملک بھر میں عام آدمی کی زندگی کو مزید مشکل بنا دیا ہے۔ وفاقی ادارہ شماریات کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق ستمبر 2025 کے دوران مہنگائی کی شرح 2 فیصد بڑھی، جس کے بعد سالانہ مہنگائی کی سطح 5.6 فیصد تک جا پہنچی — جو گزشتہ گیارہ ماہ کی بلند ترین سطح ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق شہری علاقوں میں مہنگائی کی شرح 5.
رپورٹ کے مطابق سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں زراعت کو پہنچنے والے نقصان کے بعد روزمرہ کھانے پینے کی اشیاء کی قیمتوں میں تیزی سے اضافہ ہوا۔ چند نمایاں اشیاء میں آٹا: 34 فیصد مہنگا، پیاز: 28 فیصد مہنگے، سبزیاں: 9 فیصد اضافہ، آلو: 5.72 فیصد، انڈے: 4.9 فیصدمہنگے ہوئے۔
اس کے علاوہ مکھن، چینی، چاول، گڑ، دال چنا، بیسن اور پھل بھی مہنگے ہو چکے ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ سالانہ بنیاد پر غذائی اشیاء کی قیمتیں اوسطاً 5 فیصد تک بڑھی ہیں۔
صرف خوراک ہی نہیں، زندگی کے دیگر شعبے بھی مہنگائی سے متاثر ہوئے ہیں تعلیم: 10.72 فیصد اضافہ، صحت کی سہولیات: 10.59 فیصد، کپڑے اور جوتے: 8 فیصد اضافہ، پوسٹل سروسز، ٹیکسٹائل، شادی ہال چارجز، میڈیکل ٹیسٹ کی قیمتوں میں بھی نمایاں اضافہ دیکھا گیا۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ نان فوڈ نان انرجی کی بنیاد پر کور انفلیشن ریٹ 7 فیصد رہا، جو معاشی دباؤ کی ایک اور علامت ہے۔ Post Views: 1
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: کے بعد
پڑھیں:
ملک کے دو ایئرپورٹس نمایاں کارکردگی پر سرفہرست، پی اے اے آڈٹ رپورٹ جاری
پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی (پی اے اے) آڈٹ 2024 میں اسلام آباد اور ملتان انٹرنیشنل ایئرپورٹس نمایاں کارکردگی پر سرفہرست قرار پائے گئے ہیں۔
پی اے اے نے سالانہ کارکردگی آڈٹ کے نتائج کا اعلان کر دیا جس کے مطابق اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ بڑے مراکز میں سب سے آگے رہا جبکہ ملتان انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو علاقائی ہوائی اڈوں میں بہترین قرار دیا گیا۔
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ نے کراچی اور لاہور سے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا جبکہ ملتان انٹرنیشنل ایئرپورٹ نے پشاور، فیصل آباد اور کوئٹہ پر سبقت حاصل کی۔
پی اے اے آڈٹ میں مسافروں کو سہولیات، ٹرمینل کی صفائی، ایئر سائیڈ سیفٹی اسٹینڈرڈ/معیار، لائٹنگ سسٹمز، لفٹس، بیگیج ہینڈلنگ سسٹم، سیکیورٹی پروٹوکول کا نفاذ اور پیروی اور ریسکیو اینڈ فائر فائٹنگ سروسز (RFFS) کا بھی جائزہ شامل تھا۔
پی اے اے ہیڈکوارٹرز نے اسلام آباد اور ملتان ایئرپورٹس کی انتظامیہ کی شاندار کارکردگی کو سراہا۔
ترجمان پی اے اے کے مطابق دونوں ایئرپورٹس کے منیجرز کو (پی اے اے) قیادت کی جانب سے تعریفی خطوط بھی جاری کیے گئے۔