سیلاب سے ٹیکس آمدن متاثر، پہلی سہ ماہی میں 199 ارب روپے کا شارٹ فال
اشاعت کی تاریخ: 1st, October 2025 GMT
وفاقی بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کو مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں ٹیکس آمدن میں بھاری کمی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ذرائع کے مطابق ستمبر کے مہینے میں 156 ارب روپے کا شارٹ فال ریکارڈ کیا گیا جبکہ جولائی تا ستمبر مجموعی طور پر 199 ارب روپے کا ریونیو شارٹ فال سامنے آیا ہے۔اعداد و شمار کے مطابق جولائی تا ستمبر ایف بی آر نے 3083 ارب روپے کے ہدف کے مقابلے میں 2885 ارب روپے ٹیکس اکٹھا کیا، اس دوران ایف بی آر نے 157 ارب روپے کے ریفنڈز بھی جاری کیے۔ذرائع کے مطابق پہلی سہ ماہی میں انکم ٹیکس کی مد میں 1395 ارب روپے، سیلز ٹیکس کی مد میں 1130 ارب روپے، فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں 190 ارب روپے اور کسٹمز ڈیوٹی کی مد میں 324 ارب روپے اکٹھے کیے گئے۔ذرائع کے مطابق حالیہ سیلاب سے معیشت کو شدید نقصان پہنچا ہے جس کے نتیجے میں ٹیکس آمدن میں کم از کم 60 ارب روپے تک کی کمی واقع ہوئی ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: کی مد میں ارب روپے کے مطابق
پڑھیں:
حیسکو میں گھوسٹ، ریٹائرڈ ملازمین کی تنخواہ کے نام پر 1 ارب 6 کروڑ روپے کی خرد برد کا انکشاف
فائل فوٹوپبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس میں حیدرآباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (حیسکو) میں گھوسٹ، ریٹائرڈ ملازمین کی تنخواہ کے نام پر 1 ارب 6 کروڑ روپے کی خرد برد کا انکشاف ہوا ہے۔
آڈٹ رپورٹ کے مطابق حیسکو کے ڈی ڈی او، ایکسیئن اور سی ایف او آفس کی ملی بھگت سے خرد برد کی گئی۔
سی ای او حیسکو کے مطابق اس کیس میں چار ملازمین کو برطرف کیا جا چکا ہے۔ تین اکاؤنٹس افسران، ایک فنانس افسر کو نوکری سے نکالا گیا۔
ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ اس کیس کے 5 مقدمات درج کیے گئے، 130 سے زائد افراد ملوث تھے، اب تک صرف 13 کروڑ روپے کی ریکوری ہوئی ہے۔