پاکستان کی نمائندگی کرنے والا فٹبالر جلیبیاں بیچنے پر مجبور
اشاعت کی تاریخ: 11th, March 2025 GMT
2018 میں ایشین گیمز کے فٹبال ایونٹ میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے فٹبالر محمد ریاض ان دنوں مالی مشکلات سے دوچار ہیں۔فٹبالر محمد ریاض بے روزگاری کے سبب اپنی زندگی کا گزر بسر کرنے کے لیے جلیبیاں بیچنے پر مجبور ہیں۔اس حوالے سے محمد ریاض کا کہنا ہے کہ میں نے برسوں انتظار کیا کہ محکمہ جاتی کھیل بحال ہو لیکن کوئی اقدامات نہیں کیے گئے۔انہوں نے کہا کہ روزگار کے لیے مجبور ہوکر یہ راستہ اختیار کرنا پڑا، محکمہ جاتی کھیلوں کی بحالی کا اعلان کیا گیا تھا مگر تاحال عملی اقدامات نظر نہیں آئیں۔واضح رہے کہ فٹبالر محمد ریاض کے الیکٹرک کی ٹیم کا حصہ رہے ہیں اور اب وہ محکمہ جاتی کھیلوں کی بندش کے بعد مالی مشکلات کا شکار ہیں۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: محمد ریاض
پڑھیں:
راولپنڈی؛ خاتون کو واٹس ایپ پر ہراساں، جنسی تعلقات پر مجبور کرنے میں ملوث ملزم گرفتار
راولپنڈی:نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی اسلام آباد نے کارروائی کرتے ہوئے خاتون کو واٹس ایپ پر ہراساں کرنے میں ملوث معاز نامی ملزم کو گرفتار کر لیا۔
ترجمان این سی سی آئی اے کے مطابق ملزم کے خلاف فحش تصاویر و ویڈیوز ریکارڈ کرنے اور بلیک میلنگ کے ثبوت سامنے آ گئے۔
ملزم نے خاتون کو جنسی تعلقات پر مجبور کرنے کی کوشش کی۔
این سی سی آئی اے نے ملزم کے خلاف پیکا ایکٹ سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔