data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

واشنگٹن: عالمی فٹبال تنظیم فیفا کے صدر جیانی انفینٹینو اور پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی کے درمیان واشنگٹن میں ملاقات ہوئی، جس میں پاکستان میں فٹبال کے فروغ اور اس کی مقبولیت میں اضافے کے امکانات پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

ذرائع کے مطابق ملاقات نہایت خوشگوار ماحول میں ہوئی، جس کے دوران محسن نقوی نے فیفا صدر کو پاکستان کے دورے کی باضابطہ دعوت دی، جیانی انفینٹینو نے دعوت کو خوش دلی سے قبول کرتے ہوئے جلد پاکستان آنے کے عزم کا اظہار کیا۔

فیفا حکام کے مطابق امکان ہے کہ جیانی انفینٹینو رواں برس نومبر یا دسمبر میں پاکستان کا دورہ کریں گے، جہاں وہ فٹبال کی ترقی سے متعلق منصوبوں اور سہولیات کا جائزہ لیں گے۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کرکٹ کے بعد فٹبال تیزی سے مقبول ہو رہا ہے اور نوجوانوں میں اس کھیل کے لیے جوش و خروش قابلِ دید ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ فیفا کی سرپرستی میں پاکستان میں فٹبال کے فروغ کے نئے دروازے کھلیں گے۔

 محسن نقوی نے کہا کہ فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا کے صدر نے جلد پاکستان کا دورہ کرنے کا وعدہ کیا ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: محسن نقوی

پڑھیں:

فیفا ورلڈ کپ دیکھنے کیلیے کینیڈا جانیوالے 175 غیر ملکیوں نے سیاسی پناہ مانگ لی

فیفا ورلڈ کپ دیکھنے کے لیے وزٹ ویزہ پر کینیڈا پہنچنے والے درجنوں افراد نے اسائلم کی درخواستیں دائر کر دیں۔

کینیڈا میں ورلڈ کپ کے 13 میچ منعقد ہوئے جن کے لیے حکام نے مجموعی طور پر 26 ہزار سیاحتی ویزے جاری کیے تھے۔ ہزاروں درخواستوں میں سے 50 فیصد سے زائد مسترد کر دی گئی تھیں۔

کینیڈین حکام کے مطابق اب تک 175 افراد سیاسی پناہ کی درخواستیں جمع کرا چکے ہیں جن کا جائزہ امیگریشن اور مہاجرین سے متعلق قوانین کے تحت لیا جائے گا۔

حکام نے یہ واضح نہیں کیا کہ درخواست گزاروں میں کتنے کھلاڑی شامل ہیں، تاہم دستیاب اعداد و شمار کے مطابق گھانا کے 25 جبکہ مصر اور کولمبیا کے 15، 15 شہریوں نے اسائلم کی درخواستیں دی ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس تعداد میں مزید اضافہ بھی ہو سکتا ہے۔

اس سے قبل کینیڈین حکومت خبردار کر چکی تھی کہ فیفا ورلڈ کپ کے لیے جاری کیے گئے سیاحتی ویزے کینیڈا میں مستقل قیام یا سیاسی پناہ حاصل کرنے کا ذریعہ نہیں ہیں اور ہر درخواست کا فیصلہ صرف ملکی قوانین کے مطابق کیا جائے گا۔

 

متعلقہ مضامین

  • مسئلہ کشمیر کا منصفانہ حل جنوبی ایشیا میں امن کی بنیاد، دہشتگردی عالمی سلامتی کیلئے سنگین خطرہ: اسحاق ڈار
  • آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس میں انتخابی اتحاد، سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق
  • فیفا ورلڈ کپ دیکھنے کیلیے کینیڈا جانیوالے 175 غیر ملکیوں نے سیاسی پناہ مانگ لی
  • نیشنل اسپیشل گیمز: کراچی میں  فٹبال ٹورنامنٹ کے بعد اختتامی تقریب کا انعقاد
  • محسن نقوی کی مستونگ کے قریب  سیشن جج اور جوڈیشل مجسٹریٹ پر فائرنگ کی پرزور مذمت
  • وزیر اعظم شہباز شریف سے چینی کاروباری وفد کی ملاقات، بزنس ٹو بزنس شراکت داری سے پاک چین دوستی مزید مستحکم ہو گی ، وزیر اعظم
  • ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی کی لاہور آمد: وفاقی وزیر داخلہ اور گورنرپنجاب کے ہمراہ مزار اقبال اور دربار بی بی پاکدامن حاضری
  • فیفا نے ورلڈ کپ 2026 کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کر دیا
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • وزیراعظم سے چینی کمپنی کے وفد کی ملاقات، غذائی تحفظ کے منصوبوں پر تبادلہ خیال