چئیرمین پی سی بی کی فیفا کے صدر سے ملاقات ، دورہ پاکستان کی دعوت
اشاعت کی تاریخ: 20th, June 2025 GMT
سٹی42: چئیرمین پی سی بی محسن نقوی کی فیفا کے صدر سے ملاقات ، پاکستان میں کھیلوں کی بے پناہ صلاحیتوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
دونوں رہنماؤں نے کرکٹ اور فٹبال کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کا جائزہ لیا،چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے فیفا کے صدر کو دورہ پاکستان کی دعوت دی،فیفا کے صدر نے محسن نقوی کی دورہ پاکستان کی دعوت قبول کرلی۔
Washington DC : Had an excellent meeting with FIFA President Gianni Infantino.
اساتذہ کا اسکولوں سے حاضری لگا کر غائب ہونے کا انکشاف
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: فیفا کے صدر
پڑھیں:
محسن نقوی سے گورنر پنجاب کی ملاقات: سیاسی و ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال
لاہور (آئی این پی )وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی سے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور، سیاسی اور ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ گورنر پنجاب نے جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی 20 سیریز جیتنے پرمحسن نقوی کو مبارکباد دی اورکہاکہ قومی ٹیم نے عمدہ کرکٹ کھیلی اور سیریز اپنے نام کی،ملاقات میں پیپلز پارٹی پنجاب کے امور پربھی تفصیلی گفتگوہوئی۔ گورنرپنجاب سردارسلیم حیدرنے اس موقع پر کہاکہ ملک کی ترقی اور استحکام کیلئے مل کر کام کرنا ہوگا۔ محسن نقوی نے اس موقع پر گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ پاکستان کی خاطر سب کو مثبت سوچ کے ساتھ ایک ہونا ہے،اتحاد و اتفاق کی ضرورت جتنی آج ہے پہلے کبھی نہ تھی،قومی و عسکری قیادت نے اتحاد و یکجہتی کے ذریعے ہی ہر محاذ پر کامیابیاں سمیٹی ہیں۔