پاکستانی شمالی علاقہ جات کی سیاحت کیلیے عمان کا 15 رکنی وفد اسلام آباد پہنچ گیا
اشاعت کی تاریخ: 19th, June 2025 GMT
عمان سے 15 بائیکرز پاکستان کے شمالی علاقہ جات کی سیاحت کیلیے پاکستان پہنچ گئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق عمان کا مشہور بوشیر بائیکرز کلب، مسقط کا پندرہ رکنی وفد پاکستان کا دورہ کر رہا ہے تاکہ وہ شمالی علاقہ جات میں ایک خصوصی بائیکنگ مہم میں حصہ لے سکے۔
یہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان بڑھتے ہوئے دوستانہ تعلقات، سیاحت کے فروغ اور عوامی روابط کی مضبوطی کا مظہر ہے۔
اس موقع پر وزیرِ اعظم کے مشیر برائے بین الصوبائی رابطہ، رانا ثنا اللہ نے وفد کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ ’’پاکستان دنیا کے حسین ترین مناظر کا حامل ملک ہے اور ہم خوش ہیں کہ بین الاقوامی بائیکرز یہاں کے قدرتی حسن کو دیکھنے اور دنیا تک مثبت پیغام پہنچانے آ رہے ہیں‘‘۔
انہوں نے کہا کہ ’’یہ دورہ پاکستان میں ایڈونچر ٹورازم کے فروغ اور امن و دوستی کے پیغام کو عام کرنے میں اہم سنگِ میل ثابت ہوگا، وزیراعظم کی خصوصی ہدایت پر وزارت بین الصوبائی رابطہ ملک میں سپورٹس اور سیاحت کو فروغ دینے کے لیے خصوصی اقدامات کر رہی ہے۔
ایئرپورٹ پر روانگی سے قبل بائیکرز کا کہنا تھا کہ آج مسقط سے بوشر بائیکرز ایک غیر معمولی سفر کا آغاز ہے، مسقط کے بین الاقوامی ہوائی اڈے سے پاکستان کے دلکش شمالی علاقوں میں 10 روزہ موٹرسائیکل مہم کا آغاز کرنے کے لیے روانہ ہو رہے ہیں۔
پاکستانی سفارتخانے کے افسران نے گروپ کو ہوائی اڈے پر گرمجوشی سے رخصت کیا گیا۔
بائیکرز 22 جون کو اسلام آباد سے اپنے سفر کا آغاز کریں گے اور پھر 28 جون کو اپنے سفر کا اختتام کریں گے، اس دوران وہ شاندار پہاڑوں، سرسبز وادیوں اور پُرسکون جھیلوں سے گزریں گے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
پاکستانی سفیر کی جانب سے پاکستان اور میانمار کی ممتاز کاروباری شخصیات کے اعزاز میں عشائیہ
میانمار میں پاکستان کے سفیر طارق کریم(Tariq kareem) نے اپنی رہائش گاہ پر پاکستان اور میانمار کی ممتاز کاروباری شخصیات کے اعزاز میں عشائیہ کا اہتمام کیا۔
عشائیے میں یونین آف میانمار فیڈریشن آف چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (UMFCCI) کے صدر، نائب صدر، میانمار چیمبر آف کامرس فار فارماسیوٹیکل اینڈ میڈیکل ڈیوائسز (MCCPMD) کے چیئرمین، دیگر معروف کاروباری شخصیات اور فارمیٹیک پاکستان (پرائیویٹ) لمیٹڈ کے وفد نے شرکت کی۔
اس موقع پر سفیر طارق کریم اور معزز مہمانوں کے درمیان خوشگوار اور بامقصد تبادلہ خیال ہوا، جس میں پاکستان اور میانمار کے درمیان تجارت و اقتصادی تعاون کو مزید فروغ دینے، بالخصوص ادویہ سازی، ٹیکسٹائل اور دیگر اہم شعبوں میں تعاون بڑھانے، جبکہ دونوں ممالک کے نجی شعبوں کے درمیان براہ راست روابط (B2B Linkages) کو مضبوط بنانے کے امکانات پر گفتگو کی گئی