اسکردو انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر تاریخ رقم: ایک دن میں 7 پروازیں، سیاحت کے نئے دور کا آغاز
اشاعت کی تاریخ: 19th, June 2025 GMT
اسکردو انٹرنیشنل ایئرپورٹ نے آج اپنی تاریخ کا ایک ناقابلِ فراموش دن گزارا، جب ملک کے مختلف شہروں سے ایک ہی دن میں مجموعی طور پر 7 پروازوں نے اس دلکش خطے کے ہوائی اڈے پر لینڈ کیا۔ اس روز اسکردو ایئرپورٹ نے نہ صرف ایک نیا ریکارڈ قائم کیا بلکہ گلگت بلتستان میں سیاحت، معاشی سرگرمیوں اور قومی روابط کے نئے باب کا آغاز بھی کیا۔
ایئرپورٹ انتظامیہ کے مطابق ان پروازوں میں 4 پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (PIA) اور 3 ایئر بلیو کی پروازیں شامل تھیں۔ پروازوں کا یہ سلسلہ اسلام آباد سے 4، کراچی سے 2 اور لاہور سے ایک پرواز پر مشتمل تھا۔ ایئرپورٹ حکام نے مزید بتایا کہ یہ پہلا موقع ہے جب اسکردو انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایک دن میں 14 پروازیں آپریٹ کی گئیں، جو کہ اس خطے کی بڑھتی ہوئی فضائی اہمیت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
یہ پروازیں صرف اعداد و شمار نہیں، بلکہ خوابوں کی وہ پروازیں ثابت ہوئیں جو اسکردو کو نہ صرف پاکستان کے بڑے شہروں سے جوڑ رہی ہیں بلکہ دنیا بھر سے آنے والے سیاحوں کے لیے بھی دروازے کھول رہی ہیں۔
آج کی بیشتر پروازوں میں آنے والے مسافروں کی اکثریت سیاحوں پر مشتمل تھی، جن میں بیرونِ ملک سے آنے والے سیاح بھی شامل تھے۔
اسکردو کے نیلگوں آسمان سے اُترتے ہوئے یہ جہاز دراصل خوشحالی، ترقی اور عالمی سطح پر رابطے کی نئی امید کی خبر دے رہے ہیں۔ اسکردو انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا یہ سنگِ میل اس پورے خطے کے روشن مستقبل کی نوید بھی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسکردو ایئرپورٹ پی آئی اے.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اسکردو ایئرپورٹ پی ا ئی اے اسکردو انٹرنیشنل ایئرپورٹ
پڑھیں:
اسلام آباد اور ملتان ایئرپورٹ نمایاں کارکردگی میں سرفہرست
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد:۔ پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی (پی اے اے) آڈٹ 2024 میں اسلام آباد اور ملتان انٹرنیشنل ایئرپورٹس نمایاں کارکردگی پر سرفہرست قرار پائے گئے ہیں۔
پی اے اے نے سالانہ کارکردگی آڈٹ کے نتائج کا اعلان کر دیا جس کے مطابق اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ بڑے مراکز میں سب سے آگے رہا، جبکہ ملتان انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو علاقائی ہوائی اڈوں میں بہترین قرار دیا گیا۔
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ نے کراچی اور لاہور سے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے، جبکہ ملتان انٹرنیشنل ایئرپورٹ نے پشاور، فیصل آباد اور کوئٹہ پر سبقت حاصل کی۔
پی اے اے آڈٹ میں مسافروں کو سہولیات، ٹرمینل کی صفائی، ایئر سائیڈ سیفٹی اسٹینڈرڈ/معیار، لائٹنگ سسٹمز، لفٹس، بیگیج ہینڈلنگ سسٹم، سیکورٹی پروٹوکول کا نفاذ اور پیروی اور ریسکیو اینڈ فائر فائٹنگ سروسز (RFFS) کا بھی جائزہ شامل تھا۔
پی اے اے ہیڈکوارٹرز نے اسلام آباد اور ملتان ایئرپورٹس کی انتظامیہ کی شاندار کارکردگی کو سراہا۔ترجمان پی اے اے کے مطابق دونوں ایئرپورٹس کے منیجرز کو (پی اے اے) قیادت کی جانب سے تعریفی خطوط بھی جاری کیے گئے۔