پی سی بی کے بعد ڈاکٹر سہیل سلیم فٹبال فیڈریشن سے وابستہ ہوگئے
اشاعت کی تاریخ: 29th, May 2025 GMT
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے سابق چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر سہیل سلیم پاکستان فٹبال فیڈریشن (پی ایف ایف) کے ساتھ وابستہ ہوگئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پہلے مرحلے میں ڈاکٹر سہیل سلیم یکم جون سے اسلام آباد میں شیدول اے ایف سی سینئر ایشین کپ کوالیفائر کی تیاریوں کیلئے والےکیمپ میں ٹیم کو جوائن کریں گے۔
پاکستانی ٹیم 10 جون کو میانمار کے کیخلاف کمبوڈیا میں مدمقابل آئے گی۔
مزید پڑھیں: پاکستان فٹبال فیڈریشن کو نیا صدر مل گیا
دوسری جانب کوالالمپور میں اے ایف سی کے زیر اہتمام انڈر-23 ایشین کوالیفائر کے شیڈول کا بھی اعلان کردیا گیا ہے، جس میں پاکستان کو گروپ جی میں رکھا گیا ہے۔
گرین شرٹس کو میانمار، عراق، کمبوڈیا اور عمان کیخلاف میچز کھیلنا ہوں گے۔
انڈر-23 ایشین کپ کوالیفائر کے میچز یکم سے 9 ستمبر تک شیڈول ہیں، ایشین کپ کی میزبانی سعودی عرب جنوری میں کرے گا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار 3 ڈاکو ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
کراچی (نوائے وقت رپورٹ) ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے۔ سپیشل انویسٹی گیشن (ایس آئی ایو) نے دعویٰ کیا کہ گلشنِ معمار، عمر بروہی گوٹھ میں گرفتار ڈاکوؤں کی نشاندہی پر ان کے فرار ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مارا تو ملزموں نے فائرنگ کردی جس سے پولیس اہلکار بھی زخمی ہوگیا۔ ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مارے گئے۔ 13 جولائی کو کراچی کے علاقے کلفٹن میں بنک کے باہر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے نوجوان ڈاکٹر آکاش جاں بحق ہوگیا تھا جب کہ ملزم بنک سے نکالے گئے 50 لاکھ روپے میں سے 25 لاکھ لوٹ کر فرار ہو گئے تھے۔