پاکستان نے کرپٹو کرنسی کو قومی ذخیرے میں شامل کر کے عالمی برادری کو حیران کر دیا
اشاعت کی تاریخ: 29th, May 2025 GMT
پاکستان اب صرف ایک ملک نہیں، بلکہ ایک ڈیجیٹل تحریک ہے — جس کی قیادت نوجوان کر رہے ہیں جب کہ پاکستان نے کرپٹو کرنسی کو قومی ذخیرے میں شامل کر کے عالمی برادری کو حیران کر دیا۔
رپورٹ کے مطابق وزیراعظم کے خصوصی معاون برائے بلاک چین اور کرپٹو اور پاکستان کرپٹو کونسل (پی سی سی) کے سی ای او بلال بن ثاقب نے لاس ویگاس کے اسٹیج سے دنیا کو پیغام دیا کہ ’پاکستان تیار ہے اور آگے بڑھنے کو بے تاب ہے۔
رپورٹ کے مطابق ان کی یہ تقریر ایک اعلان تھی کہ ’پاکستان صرف ماضی کا اسیر نہیں، بلکہ مستقبل کا معمار ہے‘۔
جب دنیا نے شک کیا، پاکستان نے بٹ کوائن کو اسٹریٹیجک ریزرو میں بدل کر یقین پیدا کیا، یہ پہلی بار تھا کہ کسی ترقی پذیر ملک نے کرپٹو کو قومی ذخیرے میں شامل کر کے عالمی برادری کو حیران کر دیا۔
پاکستان نے اپنی پہچان دہشت گردی یا غربت سے نہیں، بلکہ ڈیجیٹل انقلابی طاقت سے جوڑ دی ہے، بلال بن ثاقب نے کہا کہ ’میں وزیر بن کر نہیں آیا، میں ایک نسل کی آواز بن کر آیا ہوں۔
پاکستان کی 23 سالہ اوسط عمر، 40 ملین کرپٹو والیٹس، اور دنیا کے بڑے فری لانس بازاروں میں سے ایک، یہ صرف اعداد نہیں، ایک کہانی ہے۔
2,000 میگاواٹ بجلی ڈیجیٹل معیشت کے لیے مختص کرنا صرف ایک پالیسی نہیں، بلکہ ایک وژن ہے، پاکستان اب صرف کنزیومر مارکیٹ نہیں، بلکہ عالمی بلاک چین انقلاب کا مرکزی اسٹیشن ہے۔
پریس کی منفی سرخیاں صرف ایک رخ دکھاتی ہیں — مگر بلال بن ثاقب نے دنیا کو ’ہنر، امید، اور قیادت‘ کی دوسری حقیقت دکھا دی، پاکستان ڈیجیٹل اثاثوں کی دنیا میں اپنی جگہ خود بنا رہا ہے — اپنے اصولوں، اپنے نوجوانوں، اور اپنی طاقت کے ساتھ۔
رپورٹ کے مطابق اگر آپ حقیقت میں کچھ نیا بنا رہے ہیں — تو پاکستان آئیے، یہاں وہ زمین ہے جہاں خواب ڈیجیٹل حقائق میں ڈھلتے ہیں، یہ لمحہ صرف ایک تقریر نہیں تھا — یہ ایک ابھرتے ہوئے پاکستان کی عالمی شناخت کا آغاز تھا۔
پاکستان، جو کبھی صرف خبروں کی سرخیوں میں رہتا تھا، اب دنیا کو ڈیجیٹل معیشت کا سبق دینے جا رہا ہے۔
پاکستان نے پہلے سرکاری حمایت یافتہ بٹ کوائن ریزرو کا اعلان کر دیا
رپورٹ کے مطابق ذرائع نے کہا کہ اسٹریٹجک بٹ کوائن ریزرو کا اعلان وزیراعظم کے خصوصی معاون برائے بلاک چین اور کرپٹو اور پاکستان کرپٹو کونسل (پی سی سی) کے سی ای او بلال بن ثاقب نے کیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ اعلان بٹ کوائن ویگاس 2025 کے دوران کیا گیا، پاکستان کرپٹو کونسل (پی سی سی) کے سی ای او بلال بن ثاقب نے ڈونلڈ ٹرمپ کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا۔
ذرائع کے مطابق بلال بن ثاقب نے ڈونلڈ ٹرمپ کا حالیہ بھارت-پاکستان کشیدگی میں امن قائم کرنے اور کرپٹو اپنانے کے لیے امریکی صدر کی خدمات کو سراہا۔
تقریب کے دوران امریکہ کے نائب صدر جے ڈی وینس، ایرک ٹرمپ اور ڈونلڈ ٹرمپ جونئر بھی شامل تھے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان میں 40 ملین کرپٹو والٹس موجود ہیں اور یہ دنیا کی سب سے بڑی اور سب سے زیادہ فعال فری لانس معیشتوں میں سے ایک ہے۔
تقریب سے خطاب میں بلال بن ثاقب نے ایک قومی بٹ کوائن والٹ کے قیام کا بھی اعلان کیا۔
ذرائع کے مطابق قومی بٹ کوائن والٹ ایسے ڈیجیٹل اثاثے رکھے گا جو پہلے ہی ریاست کی تحویل میں ہیں۔
حکومت نے پہلے مرحلے میں بٹ کوائن مائننگ اور اے آئی ڈیٹا سینٹرز کے لیے 2,000 میگاواٹ زائد بجلی مختص کی ہے۔
ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ یہ بٹ کوائن مائننگ اور اے آئی ڈیٹا سینٹرز خود مختار مائنرز، ٹیک کمپنیوں، اور بین الاقوامی بلاک چین فرمز کے لیے دروازے کھول رہا ہے، پاکستان ڈیجیٹل اثاثہ جات اتھارٹی کے قیام کا بھی اعلان کیا گیا تاکہ بلاک چین پر مبنی مالیاتی ڈھانچے کو ریگولیٹ کیا جا سکے۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: بلال بن ثاقب نے رپورٹ کے مطابق پاکستان نے بلاک چین بٹ کوائن کرپٹو کو صرف ایک کے لیے کر دیا
پڑھیں:
ایلون مسک کی سیاست میں واپسی کا امکان، اسپیس ایکس نے سرمایہ کاروں کو خبردار کر دیا
نیویارک / واشنگٹن: دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک کے بارے میں خبر آئی ہے کہ وہ ایک بار پھر امریکی سیاست میں فعال کردار ادا کر سکتے ہیں۔
یہ انکشاف معروف کمپنی اسپیس ایکس کی سرمایہ کاروں کو بھیجی گئی دستاویزات میں سامنے آیا ہے۔
خبر رساں ادارے رائٹرز اور بلومبرگ نیوز کی رپورٹس کے مطابق، اسپیس ایکس کی جانب سے سرمایہ کاروں کو بھیجی گئی ٹینڈر آفر میں کچھ "رسک فیکٹرز" شامل کیے گئے ہیں جن سے ظاہر ہوتا ہے کہ ایلون مسک ممکنہ طور پر سیاسی سرگرمیوں میں واپس آسکتے ہیں۔ یہ پہلا موقع ہے کہ اسپیس ایکس کی کسی دستاویز میں ایسا اشارہ دیا گیا ہو۔
یاد رہے کہ ایلون مسک نے گزشتہ سال تقریباً 30 کروڑ ڈالر کی خطیر رقم صدر ٹرمپ اور دیگر ریپبلکن امیدواروں کی انتخابی مہمات کو سپورٹ کرنے میں خرچ کی تھی۔ وہ ٹرمپ انتظامیہ کی کفایت شعاری پالیسیوں میں بھی شامل رہے لیکن مطلوبہ مالی بچت کے اہداف حاصل نہ ہو سکے۔
اسی ماہ بلومبرگ نے یہ بھی رپورٹ کیا تھا کہ اسپیس ایکس اپنے اندرونی حصص فروخت کرنے کی تیاری میں ہے، جس سے کمپنی کی مجموعی مالیت 400 ارب ڈالر تک پہنچ سکتی ہے۔
اتوار کے روز، ایلون مسک نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم 'ایکس' پر پوسٹ کرتے ہوئے بتایا کہ وہ اب ہفتے کے ساتوں دن کام کر رہے ہیں اور اکثر دفتر ہی میں سوتے ہیں۔