فیلڈ مارشل سے کاروباری برادری کی ملاقات ایف بی آر اختیارات سے متعلق آگاہ کیا
اشاعت کی تاریخ: 23rd, July 2025 GMT
وفد نے صنعتی شعبے کو درپیش چیلنجز کی جامع تصویر پیش کی، آرمی چیف کی تعاون کی یقین دہانی
جنرل عاصم منیر کی کاروباری برادری سے روابط قائم رکھنے کی وابستگی قابل ستائش قراردے دیا
صدرایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے کہا ہے کہ ایف پی سی سی آئی فیلڈ مارشل سید عاصم منیر (نشانِ امتیاز ملٹری) کی جانب سے ڈاکٹر گوہر اعجاز (ہلالِ امتیازو ستارہ امتیاز سول) کی قیادت میں آنے والے تجارتی و صنعتی وفد سے ملاقات پر دلی شکریہ ادا کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ فیلڈ مارشل کی کاروباری برادری سے روابط قائم رکھنے کی وابستگی قابل ستائش ہے؛ جس سے ان کے صبر، بردباری اور قومی معاشی مسائل پر گہری فکر کا اظہار ہوتا ہے۔اس نتیجہ خیز ملاقات کے دوران وفد نے حکومت اور اسپیشل انویسٹمنٹ فیسیلیٹیشن کونسل (SIFC) کی معاشی استحکام کے لیے کی جانے والی مؤثر کاوشوں کو سراہا اور فیلڈ مارشل کی غیر متزلزل حمایت اور عزم پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ وفد نے صنعتی شعبے کو درپیش چیلنجز کی جامع تصویر پیش کی؛خصوصاً فیڈرل بورڈ آف ریونیو (FBR) کے اختیارات میں حالیہ اضافے پر بات چیت کی گئی۔صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے کہا کہ کاروباری برادری فیلڈ مارشل عاصم منیر کی فوری ہدایات پر شکر گزار ہے؛ جن کے تحت سیلز ٹیکس ایکٹ 1990 کی شق 37A اور 37B؛ جو کہ گرفتاری اور حراست سے متعلق ہیںکو عارضی طور پر معطل کیا گیا ہے اور ایف بی آر کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ اسٹیک ہولڈرز سے بامقصد اور حل پر مبنی مذاکرات کرے۔انہوں نے مزید بتایا کہ جی ایچ کیو (GHQ) اسپیشل انویسٹمنٹ فیسیلیٹیشن کونسل کے پلیٹ فارم کے ذریعے ملک میں معاشی سرگرمیوں کے فروغ میں بھرپور معاونت کرے گا؛ تاکہ باہمی اعتماد اور تعاون کا ماحول پیدا ہو۔صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے کہا کہ وفد نے سود کی شرح کو افراطِ زر کے مطابق کم کرنے کی اپیل کی؛ تاکہ کاروباری سرگرمیوں میں تیزی آئے۔ وفد نے ایکسپورٹ فیسیلیٹیشن اسکیم (EFS) میں ترمیم کی سست روی اور خاص طور پر کپاس اور یارن کو اسکیم سے نکالنے اور ان کی درآمد پر 18 فیصد سیلز ٹیکس کے نفاذ پر تشویش کا اظہار کیا۔ اس موقع پر فیلڈ مارشل نے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔ایف پی سی سی آئی نے فیلڈ مارشل کی توجہ ملک بھر میں صنعتوں اور کاروباروں پر بوجھ ڈالنے والی مہنگی بجلی کے نرخوں پر مرکوز کرنے پر بھی ان کا شکریہ ادا کیا۔ ایف پی سی سی آئی ان کی اس مستقل کوشش کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے کہ صارفین کو مسابقتی نرخوں پر بجلی کی فراہمی ممکن بنائی جا سکے؛ بالخصوص صنعتی و برآمدی شعبوں کی بحالی کے لیے بجلی سستی کی جا سکے۔ صدرایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے مزید کہا کہ کاروباری برادری کی قیادت متحد، پرعزم اور مستقل مزاجی سے معیشت کو روشن، محفوظ اور عالمی سطح پر مسابقتی بنانے کے لیے کوشاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم فیلڈ مارشل کی قیادت میں یقین رکھتے ہیں کہ پاکستان اپنے پوٹینشل کو حاصل کر سکتا ہے؛ سرمایہ کاروں کے اعتماد کو بحال کر سکتا ہے؛ جامع ترقی کی راہ پر گامزن ہو سکتا ہے اور آنے والی نسلوں کے لیے خوشحالی کو یقینی بنا سکتا ہے۔
.ذریعہ: Juraat
کلیدی لفظ: ایف پی سی سی ا ئی عاطف اکرام شیخ نے کاروباری برادری فیلڈ مارشل کی نے کہا کہ سکتا ہے کے لیے وفد نے
پڑھیں:
وزیرِاعظم کا وکلاء کو خراجِ تحسین، انڈیپینڈنٹ گروپ کی کامیابی پر مبارکباد
وزیراعظم شہباز شریف نے انڈیپینڈنٹ گروپ اور اس کے سربراہ احسن بھون کو اسلام آباد بار کونسل اور پنجاب بار کونسل کے انتخابات میں واضح برتری پر مبارک باد دیتے ہوئے جیتنے والے تمام وکلا کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ اپنے ایک جاری بیان میں وزیر اعظم نے کہا کہ وکلاء برادری جمہوریت کی مضبوطی، انصاف کو یقینی بنانے اور شہریوں کے حقوق کے تحفظ میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ شہباز شریف نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ نو منتخب نمائندے دیانتداری، پیشہ ورانہ مہارت اور معاشرے کے لئے ذمہ داری کے گہرے احساس کے ساتھ اپنی خدمات انجام دیتے رہیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ مجھے امید ہے آپ عدلیہ اور قانون کی سر بلندی کے لیے بھی اپنا اہم کردار ادا کرتے رہیں گے، وزیرِ قانون وکلا کے مسائل کے حل کے لیے سرگرم عمل ہیں۔ وزیر اعظم نے کہا کہ وکلا برادری کے مسائل کے حل کے لیے وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ مسلسل کوشاں اور ان سے رابطےمیں رہتے ہیں، وکلا برادری نے سیاسی وابستگیوں سے بالاتر ہو کر اصولی مؤقف اپنایا، اصول پر ووٹ دینے کا ثمر کامیابی کی صورت میں ملا۔