data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کابل: افغان طالبان نے بین الاقوامی فوجداری عدالت (آئی سی سی) کی جانب سے امیر ملا ہیبت اللہ اخوندزادہ اور چیف جسٹس عبدالحکیم حقانی کے خلاف وارنٹ گرفتاری کو یکسر مسترد کر دیا ہے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کےمطابق طالبان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ عالمی عدالت کے ایسے احمقانہ اعلانات ہماری شریعت سے وابستگی اور اسلامی اصولوں پر عمل پیرا ہونے کے عزم کو متاثر نہیں کر سکتے۔

انہوں نے کہا کہ طالبان کی حکومت آئی سی سی کو تسلیم نہیں کرتی اور عدالت کے فیصلوں کو سیاسی اور تعصب پر مبنی قرار دیا۔

طالبان کے ترجمان کاکہنا تھا کہ  آئی سی سی کا یہ اقدام مغربی ایجنڈے کا حصہ ہے اور اس کا مقصد اسلامی نظام حکومت کو بدنام کرنا ہے، یہ فیصلہ اسلامی حکومت پر غیر منصفانہ دباؤ ڈالنے کی ایک کوشش ہے۔ ہم اپنے شرعی قوانین پر مکمل عمل درآمد جاری رکھیں گے۔

خیال رہےکہ  بین الاقوامی فوجداری عدالت نے اپنے حالیہ فیصلے میں افغان طالبان کے سپریم لیڈر ملا ہیبت اللہ اخوندزادہ اور عدلیہ کے سربراہ عبدالحکیم حقانی کے خلاف انسانیت کے خلاف جرائم کے الزامات پر وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں۔

آئی سی سی کے جج نے اپنے حکم نامے میں کہا کہ معقول شواہد موجود ہیں کہ طالبان قیادت نے خواتین کے خلاف صنفی بنیادوں پر جبر، جبری اقدامات، اور ان کے بنیادی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کی ہیں، جو کہ انسانیت کے خلاف جرائم کے زمرے میں آتی ہیں۔

واضح رہے کہ طالبان حکومت نے افغانستان میں خواتین کو حقوق فراہم کرنے کے لیے بے شمار پالیسیاں اپنائی ہیں لیکن عالمی ادارے ایک منظم سازش کے تحت افغانستان کی حکومت کے خلاف پروپیگنڈہ کررہے ہیں، عالمی طاغوتی اداروں نے الزام لگایا ہےکہ  افغانستان میں خواتین کوتعلیم، ملازمت اور آزادانہ نقل و حرکت سے محروم رکھا گیا ہے۔

یاد رہے کہ بین الاقوامی فوجداری عدالت نے انتہا پسندی کا مظاہرہ کرتے ہوئے افغان طالبان کے اعلیٰ رہنماؤں کو گرفتار کرنے کا حکم دیا ہے، جسے طالبان حکومت نے مسترد کرتے ہوئے بین الاقوامی سطح پر ایک نئی قانونی اور سفارتی کشیدگی کو جنم دیا ہے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: فوجداری عدالت افغان طالبان بین الاقوامی کے خلاف

پڑھیں:

پنجاب حکومت ،مرید کے آپریشن سے متعلق معلومات ’ چھپانے’ کا دعویٰ مسترد

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251016-08-20
لاہور(نمائندہ جسارت) پنجاب حکومت نے مرید کے آپریشن سے متعلق معلومات کو چھپانے کے انسانی حقوق کمیشن آف پاکستان ( ایچ آر سی پی) کے دعوؤں کو مسترد کر دیا۔صوبائی وزیراطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا کہ حکومت نے ٹی ایل پی کو اسلام آباد میں امریکی سفارتخانے کی طرف مارچ کرنے سے باز رکھنے کی سنجیدہ کوششیں کیں، لیکن تنظیم نے تعاون کرنے سے انکار کر دیا۔انہوں نے نجی ٹی وی سے گفتگو میں کہا کہ ’ہم نے یہ آپریشن امن و امان قائم رکھنے کے لیے کیا، کیونکہ مارچ کے شرکا نے تمام اہم راستے، بشمول جی ٹی روڈ، ٹریفک کے لیے بند کر دیے تھے۔‘وزیرِ اطلاعات نے کہا کہ ایچ آر سی پی نے خود اپنے بیان میں ٹی ایل پی کی نفرت انگیز تقاریر اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا ذکر کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ’ہم نے کوشش کی کہ بات آپریشن تک نہ پہنچے اور یہ صورتحال پیدا نہ ہو، لیکن انتہا پسند عناصر انسانی حقوق پر یقین نہیں رکھتے تھے۔ عظمیٰ بخاری نے الزام لگایا کہ ٹی ایل پی کے رہنماؤں اور کارکنوں نے اپنی تقاریر میں ’ سنگین نتائج’ کی دھمکیاں دیں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں پر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں کچھ پولیس اہلکار جاں بحق ہوئے۔انہوں نے کہا کہ فلسطینی، بشمول حماس، امن معاہدے کو قبول کر چکے ہیں، لیکن ٹی ایل پی نے بدنیتی پر مبنی عزائم کے ساتھ امریکی سفارتخانے کی طرف مارچ کرنے کا فیصلہ کیا۔انہوں نے مزید بتایا کہ آپریشن ابھی جاری ہے، عظمیٰ بخاری نے کہا کہ ’حکومت آپریشن مکمل ہونے کے بعد تمام معلومات فراہم کرے گی۔

سیف اللہ

متعلقہ مضامین

  • پنجاب حکومت کا فتنہ و فساد پھیلانے والوں کے خلاف فیصلہ کن اقدام، زیرو ٹالرنس پالیسی کا اعلان
  • تشدد اور خون ریزی کی سیاست کا باب ہمیشہ کیلئے بند، حکومت پنجاب کا بڑا اعلان
  • پنجاب حکومت ،مرید کے آپریشن سے متعلق معلومات ’ چھپانے’ کا دعویٰ مسترد
  • مرید کے آپریشن سے متعلق معلومات چھپانے کے انسانی حقوق کمیشن کے دعوے مسترد
  • 26نومبر احتجاج؛ فرد جرم کی کارروائی اور مقدمہ چیلنج، علیمہ خان کے وارنٹ گرفتاری بھی منسوخ
  • 26نومبر احتجاج، علیمہ خان کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم
  • علیمہ خان کو گرفتار اور بشریٰ بی بی کیخلاف 29 مقدمات کا ریکارڈ پیش کرنے کا حکم
  • اثاثے ضبط کرنے کی کوشش عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے‘ روس
  • انسدادِ دہشتگردی کی خصوصی عدالت سے علیمہ خان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹِ گرفتاری جاری
  • انسداد دہشت گردی عدالت کا علیمہ خان کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم