عدالت کا یوٹیوب کو 27 چینلز بلاک کرنے کا حکم
اشاعت کی تاریخ: 8th, July 2025 GMT
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)اسلام آباد کی مقامی عدالت نے 27 یوٹیوب چینلز بلاک کرنے کا حکم دے دیا۔
رپورٹ کے مطابق عدالت نے ایف آئی اے کی درخواست پر یوٹیوب کو چینلز بلاک کرنے کا حکم دیا۔
جوڈیشل مجسٹریٹ عباس شاہ نے یوٹیوب چینل بلاک کرنے کی ایف آئی اے کی درخواست پر سماعت کی اور 2 صفحات کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا۔
عدالت نے 27 یوٹیوب چینل بلاک کرنے کا حکم دیا اور اپنے حکم نامے میں کہا کہ ریاست مخالف مواد کے حوالے سے ایف آئی اے نے 2 جون کو انکوائری شروع کی۔
عدالت نے کہا کہ ایف آئی اے کی جانب سے شواہد سے عدالت مطمئن ہے قانون کے مطابق کارروائی کر سکتے ہیں۔
حکم نامے میں عدالت نے کہا کہ یوٹیوب کے آفیسر انچارج کو حکم دیا جاتا کہ ہے 27 یوٹیوب چینل بلاک کرے۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: بلاک کرنے کا حکم ایف آئی اے عدالت نے
پڑھیں:
کراچی :ناظم آباد بلاک تھری میں سرکاری اسکول کی دیوار گر گئی
کراچی:ناظم آباد بلاک تھری میں سرکاری اسکول کی دیوار اچانک گر گئی۔ واقعے میں تین گاڑیاں اور متعدد موٹرسائیکلیں تباہ ہو گئیں، تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
عینی شاہدین کے مطابق گاڑیاں اسکول کی دیوار کے ساتھ ہی کھڑی تھیں جو گرنے کے باعث ملبے تلے دب گئیں۔ واقعے کی فوٹیج بھی منظر عام پر آگئی ہے جس میں تباہ حال گاڑیاں اور ملبے کے ڈھیر واضح طور پر دیکھے جا سکتے ہیں۔
علاقہ مکینوں نے اپنی مدد آپ کے تحت ملبہ ہٹانے کا کام شروع کیا جبکہ ریسکیو ٹیمیں بھی موقع پر پہنچ گئیں۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ ملبہ ہٹائے جانے کے بعد تباہ شدہ گاڑیوں کو دوسرے مقام پر منتقل کرنے کا عمل جاری ہے۔
مقامی افراد کے مطابق اسکول میں تعمیراتی کام بھی جاری تھا، تاہم دیوار گرنے کی اصل وجہ کا تعین ابھی نہیں ہوسکا۔ ریسکیو حکام نے تصدیق کی ہے کہ حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔