امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ایلون مسک کے درمیان کشیدگی کے بعد وائٹ ہاؤس نے گولڈن ڈوم میزائل دفاعی نظام کے لیے اسپیس ایکس کے متبادل ٹھیکہ داروں کی تلاش شروع کر دی ہے۔ رائٹرز نے یہ انکشاف 3 نامعلوم ذرائع کے حوالے سے کیا ہے۔

ٹرمپ اور مسک، جو 2024 کی انتخابی مہم میں قریبی اتحادی تھے، اب کھلم کھلا آمنے سامنے آ چکے ہیں۔ اختلافات کی ابتدا صدر ٹرمپ کے 5 کھرب ڈالر کے بگ، بیوٹی فل بجٹ بل پر ہوئی، جس کی ایلون مسک نے کھل کر مخالفت کی۔ جواب میں ٹرمپ نے مسک پر حکومتی سبسڈی سے فائدہ اٹھانے کا الزام لگایا اور اسپیس ایکس کے معاہدے منسوخ کرنے کی دھمکی دی۔

مزید پڑھیں: گولڈن ڈوم منصوبہ: امریکی میزائل شیلڈ کی کمان، اسپیس فورس جنرل کو سونپ دی گئی

اسپیس ایکس کو گولڈن ڈوم منصوبے میں مرکزی کردار حاصل تھا، خصوصاً سیٹلائٹ مواصلاتی نظام اسٹارلنک اور اسٹارشیلڈ کے تحت۔ تاہم اب وائٹ ہاؤس اور پینٹاگون دیگر کمپنیوں سے رابطے میں ہیں تاکہ مسک پر انحصار کم کیا جا سکے۔

ذرائع کے مطابق ایمیزون کا پروجیکٹ کوئپر، نارتھروپ گرومین، لاک ہیڈ مارٹن، ایل تھری ہیریس، اور راکٹ لیب جیسے چھوٹے اسٹارٹ اپس کو بھی مدعو کیا جا رہا ہے۔ اگرچہ اسپیس ایکس ممکنہ طور پر کچھ ذیلی حصوں، بالخصوص سیٹلائٹ لانچز میں شامل رہ سکتا ہے، لیکن اس کا مرکزی کردار اب مشکوک ہو گیا ہے۔

مزید پڑھیں: ایلون مسک نے ڈونلڈ ٹرمپ سے تنازع کے بعد فون نمبر تبدیل کر لیا، امریکی اسپیکر کا دعویٰ

دونوں رہنماؤں کی چپقلش اس وقت مزید گہری ہو گئی جب صدر ٹرمپ نے ڈیپارٹمنٹ آف گورنمنٹ ایفیشنسی (DOGE) جس کی سابق سربراہی مسک نے کی تھی کو ایلون مسک کو دی گئی سبسڈی کی تحقیقات کا مشورہ دیا۔

ٹرمپ نے ٹروتھ سوشل پر الزام لگایا کہ اگر سبسڈی نہ ہو تو ایلون شاید دکان بند کرکے جنوبی افریقہ واپس چلا جائے۔ ایلون مسک نے جوابی ردعمل میں کہا کہ ٹرمپ کا بجٹ پلان ملک کو دیوالیہ کر دے گا، اور اعلان کیا کہ وہ ’دی امریکا پارٹی‘ کے نام سے ایک نیا سیاسی اتحاد تشکیل دیں گے تاکہ کانگریس میں ڈیموکریٹ ریپبلکن اتحاد کو چیلنج کیا جا سکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

ایلون مسک ٹرمپ سپیس ایکس گولڈن ڈوم.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: ایلون مسک سپیس ایکس گولڈن ڈوم اسپیس ایکس ایلون مسک گولڈن ڈوم

پڑھیں:

لاہور پولیس کا کرایہ داری ایکٹ پرعملدرآمد، خلاف ورزی پر کارروائیاں تیز

سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ کا کہنا ہے کہ کرایہ داری ایکٹ پر عملدرآمد یقینی بنایا جا رہا ہے، غیرقانونی مقیم افراد کو کرائے پر مکان، دکان یا پراپرٹی دینے پر فوری ایکشن ہو گا۔ پولیس ٹیمیں کرایہ داروں کے کوائف کی تصدیق کیلئے فیلڈ میں مسلسل سرگرم ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ لاہور پولیس کی جانب سے کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزیوں پر کارروائیاں تیز کر دی  گئی ہیں۔ ماہ اکتوبر میں کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر 271 ملزمان کو گرفتار کرکے 152 مقدمات درج کئے گئے۔ ترجمان لاہور پولیس کے مطابق رواں سال کرایہ داری ایکٹ کے تحت 2700 سے زائد گرفتاریاں عمل میں لائی گئیں۔ شہر کے مختلف تھانوں میں مقدمات  درج کروائے گئے۔ سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ کا کہنا ہے کہ کرایہ داری ایکٹ پر عملدرآمد یقینی بنایا جا رہا ہے، غیرقانونی مقیم افراد کو کرائے پر مکان، دکان یا پراپرٹی دینے پر فوری ایکشن ہو گا۔

بلال صدیق کمیانہ کا کہنا ہے کہ پولیس ٹیمیں کرایہ داروں کے کوائف کی تصدیق کیلئے فیلڈ میں مسلسل سرگرم ہیں، کوائف کے اندراج سے انحراف کرنیوالے عناصر کو قانون کی گرفت میں لایا جا رہا ہے۔ کرایہ داروں کا اندراج نہ کروانے پر قانون حرکت میں آئے گا۔ سی سی پی او لاہور کا کہنا ہے کہ مشتبہ عناصر کی شناخت میں کرایہ داری رجسٹریشن اہمیت کی حامل ہے، شہری اپنے کرایہ داروں کا اندراج فوری کروائیں۔

متعلقہ مضامین

  • لاہور پولیس کا کرایہ داری ایکٹ پرعملدرآمد، خلاف ورزی پر کارروائیاں تیز
  • عالم پالاری اورپوڑو پالاری نے زمین پر قبضہ کرلیاہے، خاتون کا الزام
  • استنبول میراتھون میں پاکستانی ایتھلیٹس کی شاندار کارکردگی، پہلی 3 پوزیشنز پر قبضہ
  • لاہورمیں زیرِ زمین پانی کی سطح بلند کرنے کے لیے نیا منصوبہ شروع
  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں رواں ہفتہ کیسا رہا؟
  • ایمباپے رونالڈو کے بعد گولڈن بوٹ حاصل کرنے والے ریال میڈرڈ کے پہلے کھلاڑی بن گئے
  • امریکا کے دوبارہ ایٹمی تجربات دنیا کے امن کے لیے خطرہ، ایران
  • پاکستانی خلا باز جلد چینی اسپیس اسٹیشن پر جائیں گے
  • اسپیس ایکس کا ایک اور کامیاب مشن، 29 اسٹار لنک سیٹلائٹس خلا میں روانہ
  • چین کا بڑا اعلان: پاکستانی خلا باز جلد چینی اسپیس اسٹیشن پر جائیں گے