پاکستان فٹبال فیڈریشن کے صدر محسن گیلانی نے میامی میں کلب ورلڈکپ کے دوران فیفا کے صدر جیانی انفینٹینو سے ملاقات کی، جس میں پاکستان فٹبال کے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں جیانی انفینٹینو نے پاکستان فٹبال کی ترقی میں کردار ادا کرنے کی خواہش کا اظہار کیا اور پاکستان فٹبال فیڈریشن (پی ایف ایف) کے ساتھ تعاون کے لیے پاکستان کی حکومت سے بات چیت کے بھی عزم کا اظہار کیا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے جیانی انفینٹینو نے کہا کہ محسن گیلانی سے ملاقات میں ویمن فٹبال کے علاؤہ فیفا سیریز میں پاکستان ٹیم کی شرکت پر بات ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ محسن گیلانی نے پاکستان فٹبال فیڈریشن اور پاکستاں فٹبال کی ترقی کے لیے اپنے پلانز سے آگاہ کیا، اُمید ہے محسن گیلانی کا تجربہ پاکستان فٹبال کے لیے مفید ثابت ہو گا۔

Post Views: 6.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: پاکستان فٹبال محسن گیلانی فٹبال کے

پڑھیں:

فیفا رینکنگ: اسپین پھر سے دنیائے فٹبال کا حکمران بن گیا، پاکستان کی بھی ترقی

اسپین ایک بار پھر دنیائے فٹبال کا حکمران بن گیا۔ پاکستان بھی دو درجے ترقی کے ساتھ 199 نمبر پر آگیا۔

فیفا کی جانب سےجاری کردہ اپ ڈیٹ رینکنگ میں اسپین ایک درجے ترقی کے بعد پہلے نمبر پر پہنچ گیا ہے۔

فرانس نے بھی ایک درجہ چھلانگ لگا کر دوسری پوزیشن پر قبضہ کرلیا ہے۔ ارجنٹائن کی دنیائے فٹبال پر سبقت ختم، دو درجے تنزلی سے اب اس کی تیسری پوزیشن ہے۔

انگلینڈ کا چوتھا نمبر برقرار ہے جبکہ پرتگال ایک درجے ترقی پاکر پانچویں پوزیشن پر آگیا ہے۔ برازیل ایک درجے تنزلی سے چھٹے نمبر پر چلا گیا۔

ہالینڈ اور بیلجیم کی بدستور بالترتیب ساتویں اور آٹھویں پوزیشن برقرار ہے۔

کروشیا ایک درجے چھلانگ لگاکر نویں جبکہ اٹلی بھی ایک درجہ ترقی سے دسویں پوزیشن پر آگیا ہے۔

https://x.com/FIFAWorldCup/status/1968586486703603935

بھارت ایک درجے تنزلی کے بعد 134 نمبر پر چلا گیا ہے۔

یاد رہےکہ اس وقت فیفا کی عالمی درجہ بندی میں 210 ممالک ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف کی افغان سفیر سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
  • وفاقی وزیر خزانہ اور وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کی ملاقات، سیاحت و ترقیاتی منصوبوں پر تبادلۂ خیال
  • فیفا نے فٹبال کی نئی رینکنگز جاری کردیں، اسپین 11 سال بعد پہلے نمبر پر، پاکستان کا نمبر کیا رہا؟
  • فیفا رینکنگ: اسپین پھر سے دنیائے فٹبال کا حکمران بن گیا، پاکستان کی بھی ترقی
  • وزیر اعظم کی سعودی ولی عہد سے ملاقات ؛ مسئلہ فلسطین سمیت دو طرفہ تعلقات اور دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال
  • شہباز شریف کی محمد بن سلمان سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
  • شہباز شریف کی سعودی ولی عہد سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
  • وزیر تجارت جام کمال خان کی ایرانی اول نائب صدر سے ملاقات، پاک ایران تجارتی تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال
  • وزیرصحت مصطفی کمال کی ترکیہ سفیر ڈاکٹر مہمت پاجا جی سے ملاقات ، ڈاکٹرز اور نرسز کی باہمی تعلیمی شراکت داری کے فروغ پر تبادلہ خیال
  • سپیکرقومی اسمبلی سے مالدیپ کی عوامی مجلس کے سپیکر کی ملاقات، دوطرفہ پارلیمانی تعلقات سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال