وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی صوابی میں پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کےواقعہ کی مذمت
اشاعت کی تاریخ: 21st, June 2025 GMT
(اویس کیانی)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے صوابی میں پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کےواقعہ کی مذمت کرتے ہوئے شہید ہونے والے دو پولیس اہلکاروں جمال الدین اور زاہد کو خراج عقیدت پیش کیاہے۔
وزیرداخلہ محسن نقوی نے شہید پولیس اہلکاروں کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہاکہ شہید پولیس اہلکاروں جمال الدین اور زاہد کے لواحقین کے غم میں برابر کےشریک ہیں۔
محسن نقوی نے کہاکہ پولیس اہلکاروں نے شہادت کا اعلیٰ مرتبہ پایا،دہشت گردی کے خلاف جنگ میں خیبرپختونخوا پولیس کے بہادر سپوتوں نے بے پناہ قربانیاں دی ہیں،خیبرپختونخوا پولیس کی عظیم قربانیوں کوسلام پیش کرتے ہیں،شہید پولیس اہلکاروں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔
بجلی صارفین کے لئے بڑی خوشخبری
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: پولیس اہلکاروں محسن نقوی
پڑھیں:
وزیر داخلہ محسن نقوی کی چودھری شجاعت سے ملاقات
محسن نقوی نے چودھری شجاعت حسین سے ان کے بہنوئی جاوید چٹھہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چودھری شجاعت حسین سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔ اس موقع پر مرحوم جاوید چٹھہ کی روح کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے لاہور میں مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت حسین سے ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کی۔ اس موقع پر صوبائی وزیر چودھری شافع حسین بھی موجود تھے۔ محسن نقوی نے چودھری شجاعت حسین سے ان کے بہنوئی جاوید چٹھہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چودھری شجاعت حسین سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔ اس موقع پر مرحوم جاوید چٹھہ کی روح کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے ملک کی داخلی سکیورٹی کے اقدامات کے حوالے سے بھی چودھری شجماعت کو بریف کیا۔ چودھری شجاعت حسین نے سکیورٹی کی مجموعی صورتحال پر اطمینان کا اظہار کیا اور وزارت داخلہ کے انتظامات کو سراہا۔ محسن نقوی اور چودھری شجاعت حسین نے شہدائے وطن کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا۔