جاوید میمن پاکستان فٹبال فیڈریشن کے ایگزیکٹو ممبر منتخب
اشاعت کی تاریخ: 2nd, June 2025 GMT
اسلام آباد (صغیر چودھری) ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے ڈائریکٹر سپورٹس جاوید علی میمن پاکستان فٹبال فیڈریشن کی ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن منتخب ہو گئے ۔
تفصیلات کے مطابق ایچ ای سی نے جاوید میمن کی پاکستان فٹبال فیڈریشن کی ایگزیکٹو کمیٹی کیلئے نامزدگی کی تھی جو پی ایف ایف میں ایچ ای سی سےمنتخب ہونے والے پہلے رکن ہیں۔جن کا انتخاب کھیلوں کے فروغ کیلئے ان کی گراں قدر خدمات اور ملک بھر کی جامعات میں کھیلوں کے احیاء کے لیے ان کی انتھک کاوشوں کا اعتراف ہے۔جاوید میمن وزیراعظم یوتھ پروگرام کے ٹیلنٹ ہنٹ یوتھ اسپورٹس لیگ کی قیادت بھی کر رہے ہیں اور ملک بھر سے نوجوان کھلاڑیوں کی تلاش اور تربیت کے قومی منصوبہ کے تحت انہوں نے 15 سے 25 سال کی عمر کے نوجوانوں کے لیے فٹبال کے ملک گیر ٹرائلز کا انعقاد بھی کیا۔
ان ٹرائلز کے نتیجے میں ابھرتے ہوئے کھلاڑی سامنے آئے، جن میں سے کئی قومی اور بین الاقوامی سطح پر ملک کا نام روشن کر رہے ہیں۔جاوید میمن روایتی کھیلوں کیساتھ ساتھ وزیر اعظم کی ای اسپورٹس ٹاسک فورس کے رکن کے طور پر پاکستان میں ای-اسپورٹس کے فروغ کے لیے اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: جاوید میمن
پڑھیں:
فیفا رینکنگ: اسپین پھر سے دنیائے فٹبال کا حکمران بن گیا، پاکستان کی بھی ترقی
اسپین ایک بار پھر دنیائے فٹبال کا حکمران بن گیا۔ پاکستان بھی دو درجے ترقی کے ساتھ 199 نمبر پر آگیا۔
فیفا کی جانب سےجاری کردہ اپ ڈیٹ رینکنگ میں اسپین ایک درجے ترقی کے بعد پہلے نمبر پر پہنچ گیا ہے۔
فرانس نے بھی ایک درجہ چھلانگ لگا کر دوسری پوزیشن پر قبضہ کرلیا ہے۔ ارجنٹائن کی دنیائے فٹبال پر سبقت ختم، دو درجے تنزلی سے اب اس کی تیسری پوزیشن ہے۔
انگلینڈ کا چوتھا نمبر برقرار ہے جبکہ پرتگال ایک درجے ترقی پاکر پانچویں پوزیشن پر آگیا ہے۔ برازیل ایک درجے تنزلی سے چھٹے نمبر پر چلا گیا۔
ہالینڈ اور بیلجیم کی بدستور بالترتیب ساتویں اور آٹھویں پوزیشن برقرار ہے۔
کروشیا ایک درجے چھلانگ لگاکر نویں جبکہ اٹلی بھی ایک درجہ ترقی سے دسویں پوزیشن پر آگیا ہے۔
https://x.com/FIFAWorldCup/status/1968586486703603935
بھارت ایک درجے تنزلی کے بعد 134 نمبر پر چلا گیا ہے۔
یاد رہےکہ اس وقت فیفا کی عالمی درجہ بندی میں 210 ممالک ہیں۔