حکومت سندھ دنیا کی سب سے بڑی ہاؤسنگ اسکیم بنا رہی ہے، شرجیل میمن
اشاعت کی تاریخ: 2nd, June 2025 GMT
سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ حکومت سندھ دنیا کی سب سے بڑی ہاؤسنگ اسکیم بنا رہی ہے۔
کراچی میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت سندھ ہمیشہ خواتین کو خود مختار بناتی ہے، شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے پہلا ویمن بینک بنایا۔
ان کا کہنا تھا کہ محترمہ بینظیر بھٹو نے خواتین کو مفت زمینیں دی تھیں، بینظیر انکم سپورٹ بہت بڑا پروگرام ہے۔
سینئر صوبائی وزیر نے کہا کہ پہلے خواتین شناختی کارڈ بھی نہیں بنواتی تھیں، صوبے میں ڈیٹا جمع کر کے خواتین کو پیسے دیے جا رہے ہیں۔
شرجیل میمن نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری نے حالیہ سیلاب کے دوران 21 لاکھ گھر بنانے کا منصوبہ دیا، سندھ حکومت دنیا کی سب سے بڑی ہاؤسنگ اسکیم بنا رہی ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: نے کہا
پڑھیں:
اپنی چھت اپنا گھر اسکیم، ایک ماہ میں ریکارڈ قرضے بلا سود جاری
سٹی42: پنجاب حکومت کے "اپنی چھت، اپنا گھر" اسکیم کے تحت ایک ماہ میں سب سے زیادہ قرضہ جات فراہم کرنے کا ریکارڈ قائم ہوا ہے۔
ترجمان محکمہ ہاؤسنگ کے مطابق مئی سے اکتوبر تک روزانہ تعمیر ہونے والے گھروں میں 588 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ روزانہ تعمیر ہونے والے گھروں کی اوسط تعداد 289 سے تجاوز کر گئی۔
ماہ اکتوبر میں 18,041 خاندانوں کو قرضے فراہم کیے گئے اور ایک ماہ میں 9,271 گھر مکمل کیے گئے۔ پروگرام کے آغاز سے اب تک 104,816 خاندان قرضہ جات سے مستفید ہو چکے ہیں۔ مجموعی طور پر 28,382 خاندانوں نے اپنے گھروں کی تعمیر مکمل کی ہے اور 68,218 گھر ابھی زیر تعمیر ہیں۔
بھارتی نژاد دنیا کی معروف کمپنی کو اربوں کا چونا لگا کر فرار
محکمہ ہاؤسنگ کے مطابق پروگرام کے لیے 126 ارب روپے سے زائد رقم مستحق خاندانوں کے لیے خرچ کی جا چکی ہے۔ ترجمان نے کہا کہ ایک لاکھ مستفید خاندانوں کا ہدف صرف 10 ماہ میں مکمل کیا گیا اور یہ پروگرام ہر عمر کے افراد کے لیے کامیابی کی روشن مثال ہے۔
ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ بچے، بوڑھے، نوجوان، سب پروگرام کے معترف ہیں۔