معطلی ختم ،پی ایف ایف کا سابق کوچ کو واپس لانے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 3rd, March 2025 GMT
پی ایف ایف نے سابق کوچ سٹیفن کونسٹنٹائن کو واپس لانے کا فیصلہ کیا ہے۔سٹیفن کونسٹنٹائن 2023 سے 2024 تک پاکستان فٹبال ٹیم کے ہیڈ کوچ رہ چکے ہیں ،پاکستان فٹبال فیڈریشن نے ایف سی ایشین کپ کوالیفائر کے تیسرے راؤنڈ میں شرکت کی بھی تصدیق کردی ہے۔فیفا سے معطلی ختم ہونے کے بعد پاکستان فٹبال ٹیم اے ایف سی کوالیفائر کھیلنےکی اہل ہوگئی ہے، پا کستا ن فٹبال ٹیم کو کوالیفائر میں اپنا پہلا میچ 25 مارچ کو شام کے خلاف کھیلنا ہے، پاکستان اور شام کے درمیان میچ سعودی عرب میں کھیلا جائےگا، شام کے خلاف میچ میں سٹیفن کونسٹنٹائن پاکستان ٹیم کے کوچ ہوں گے۔ خیال رہے کہ فیفا نے پاکستان کی معطلی ختم کردی ہے، پاکستان فٹبال فیڈریشن کی معمول کی سرگرمیاں بحال ہوگئیں ،عالمی باڈی نے فیصلہ نومنتخب کانگریس کے غیر معمولی اجلاس میں آئینی ترامیم کی متفقہ منظوری کے بعد کیا ۔پی ایف ایف فیفا اور اے ایف سی کی جانب سے دیئے جانے والے مینڈیٹ کے مطابق معمول کی فٹبال سرگرمیاں سر انجام دینے کے ساتھ انتخابی عمل کے آخری مراحل بھی مکمل کرے گی۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: پاکستان فٹبال
پڑھیں:
لیاری فٹبال اکیڈمی کی ٹیم انٹرنیشنل یوتھ فٹبال ٹورنامنٹ کیلئے سنگاپور روانہ
کراچی:ایشیا کے سب سے بڑے انٹرنیشنل یوتھ فٹبال ٹورنامنٹ سنگا کپ 2025 میں شرکت کیلئے لیاری فٹبال اکیڈمی کی ٹیم سنگاپور روانہ ہوگئی۔
اسکواڈ کی قیادت اکیڈمی کے صدر شیخ عبدالرحمن کر رہے ہیں، ٹورنامنٹ میں انڈر 8، انڈر 10، انڈر 12، انڈر14 اور انڈر16 کے ایونٹس میں 13ممالک کی 160 ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں۔
2 نومبر سے شروع ہونے والا ٹورنامنٹ 9 نومبر تک کھیلا جائے گا جس کے 15 ویں ایڈیشن میں پہلی مرتبہ پیرا فٹبال مقابلے بھی شامل کیے گئے ہیں۔
لیاری فٹبال اکیڈمی کی ٹیم ٹورنامنٹ میں اپنا پہلا میچ منگل کو چھوا چو کانگ فٹبال اسٹیڈیم میں کھیلے گی۔