ضلعی عدلیہ میں ڈبل شفٹ متعارف کروانے جا رہے ہیں: چیف جسٹس یحییٰ آفریدی
اشاعت کی تاریخ: 6th, May 2025 GMT
---فائل فوٹو
چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا ہے کہ ضلعی عدلیہ میں ڈبل شفٹ متعارف کروانے جا رہے ہیں، جو عدالتی افسران رضاکارانہ 2 تا 5 کام کریں گے ان کی 50 فیصد تنخواہ بڑھائی جائے گی۔
چیف جسٹس جسٹس یحییٰ آفریدی نے صحافیوں سے ملاقات کی، اس دوران گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج کی ملاقات میں چین اور ترکیہ کے دورے کا بتانا چاہوں گا، جسٹس امین الدین، جسٹس شاہد وحید اور ضلعی عدلیہ کے 2 جج ساتھ تھے۔
انہوں نے کہا کہ دورے کے دوران چینی سپریم پیپلز کورٹ کے چیف جسٹس سے ون آن ون ملاقات ہوئی تھی۔
ان کا کہنا ہے کہ ملاقات میں انصاف کی فراہمی کےنظام میں ٹیکنالوجی کے استعمال پر گفتگو اور بنیادی طور پر چین کے نظام انصاف کی فراہمی میں ٹیکنالوجی کی فراہمی پر بات ہوئی۔
چیف جسٹس پاکستان کے مطابق دونوں چیف جسٹسز کے درمیان ٹیکنالوجی کے استعمال کے بارے ایم او یو سائن کیا گیا، ٹیکنالوجی ٹرانسفر، کیس مینجمنٹ سے متعلق ایم او یو میں معاملات شامل ہیں۔
چیف جسٹس پاکستان نے بتایا کہ ایران کے چیف جسٹس سے بھی ملاقات ہوئی تھی، ایران آئندہ سال ایس سی او کانفرنس کی میزبانی کرے گا۔
جسٹس یحییٰ آفریدی نے بتایا کہ چین میں ہینگ جو گئے جہاں چین کا آئین ڈرافٹ ہوا وہاں بھی گئے، وہاں جاکر لیپ ٹاپ کھولا اور انٹرنیٹ نہیں چل رہا تھا، بتایا تو وہاں کھلبلی مچ گئی، ساری ٹیم آ گئی انہوں نے کہا کہ یہاں انٹرنیٹ ایک سرچ انجن ونگ کے ذریعے چلتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ترکیے میں آئینی عدالت کی چھتیسویں سالگرہ تھی، ترکیے نے نظام انصاف کی فراہمی میں ٹیکنالوجی کا بھر پور استعمال کیا، ترکیے کے ساتھ بھی ٹیکنالوجی استعمال کے حوالے سے ایم او یوز سائن کیے، ترکیے میں چیف جسٹس بنگلادیش سے ملاقات بہت گرمجوشی سے ہوئی، توقع ہے چین، ترکیے، ایران، بنگلادیش سے پاکستانی عدلیہ کے تعلقات کو ادارہ جاتی شکل دی جائے گی۔
انہوں نے بتایا کہ میرے ایک ہفتے کے دورے کا مقصد صرف یہی تھا کہ پاکستان کی عدلیہ ان ملکوں کی طرح ٹیکنالوجی کے استعمال سے بہتر ہو، انصاف کی فراہمی کا مقصد شہریوں کو انصاف کی فراہمی یقینی بنانا ہے، ٹیکنالوجی کسی گولی کی مانند نہیں کہ فوراً کھا لی جائے۔
چیف جسٹس پاکستان نے یہ بھی کہا کہ اے آئی کے استعمال کےلیے پہلے پورا بندوبست ہونا چاہیے، ہائی کورٹس میں سپریم کورٹ سے بہتر ٹیکنالوجی کا استعمال ہو رہا ہے، سپریم کورٹ میں ٹیکنالوجی کے استعمال کی سطح ہائی کورٹس سے کم ہے، ٹیکنالوجی کے استعمال کے اقدامات کیے، اب تک سافٹ کاپی اور تین ہارڈ کاپیاں جمع ہوتی تھیں۔
ان کا کہنا تھا 15 جون سے 31 جولائی تک پیپرلیس کورٹ روم کی طرف جا رہے ہیں، سپریم کورٹ ججز جانفشانی سے کام کر رہے ہیں، اس وقت زیرِالتوا مقدمات کم ہو کر 56 ہزار تک آ گئے ہیں، کرمنل مقدمات کےلیے تین بینچ بنا دیے ہیں، ڈیتھ اپیلوں اور عمر قید کی سزاؤں کو ترجیحی بنیادوں پر نمٹا رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ عوام پاک بھارت کشیدگی کی وجہ سے تناؤ میں ہے، اللّٰہ کرے گا سب ٹھیک ہوجائے گا۔
چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ جبری گمشدگیوں کے مقدمات پر ادارہ جاتی ردعمل سے متعلق قومی عدالتی پالیسی میں غور ہوگا، ماڈل کرمنل ٹرائل کورٹس سے متعلق 3 سال سے پرانے مقدمات بھجوانے پر غور ہوگا، وکلا کو بلا کر پوچھا ہے، حکومت کا ابھی تک ردعمل نہیں آیا، آئی ایم ایف وفد کا زور تھا کہ کمرشل معاملات کو ترجیجی بنیادوں پر رکھیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ چیف جسٹس بھارت بھی موجود تھے، وہ باتیں اگلی ملاقات میں کروں گا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: ٹیکنالوجی کے استعمال چیف جسٹس پاکستان انصاف کی فراہمی میں ٹیکنالوجی استعمال کے جسٹس یحیی نے کہا کہ انہوں نے رہے ہیں
پڑھیں:
1150 کلومیٹر رینج والی نئی الیکٹرک گاڑی پاکستان میں کب متعارف کی جائے گی؟
کراچی (کامرس ڈیسک)پاکستانی آٹو مارکیٹ میں جلد ہی ایک نئی اورممکنہ طور پر گیم چینجر الیکٹرک اسپورٹس یوٹیلیٹی وہیکل کی آمد متوقع ہے، جس کی رینج 1100 کلومیٹرسے زائد ہوگی۔ کیپٹل اسمارٹ موٹرز کی جانب سے متعارف کروائی جانے والی فورتھنگ فرائیڈے نامی یہ رینج ایکسٹینڈڈ الیکٹرک وہیکل مجموعی طور پر1150 کلومیٹر کی متاثر کن رینج کی حامل ہے، تاہم اس میں ایک معمولی فرق موجود ہے۔ یہ گاڑی تقریباً 600 کلومیٹرکی مکمل الیکٹرک رینج فراہم کرتی ہے، جب کہ باقی ماندہ 550 کلومیٹر ایک رینج ایکسٹینڈر سسٹم کے ذریعے فراہم کیے جاتے ہیں، جس سے اس کی کل دعوٰی کردہ رینج 1150 کلومیٹرتک جا پہنچتی ہے۔ رینج ایکسٹینڈڈ الیکٹرک وہیکل دراصل ایک ایسی الیکٹرک گاڑی ہوتی ہے جو بنیادی طور پر بیٹری میں محفوظ بجلی سے چلتی ہے، مگر اس میں ایک چھوٹا اندرونی انجن بھی شامل ہوتا ہے، جو بیٹری کم ہونے کی صورت میں اسے چارج کرنے کے لیے جنریٹرکے طورپرکام کرتا ہے۔ یہ نظام گاڑی کو روایتی الیکٹرک گاڑیوں کے مقابلے میں زیادہ فاصلہ طے کرنے کی صلاحیت فراہم کرتا ہے اور مکمل طور پر بیرونی چارجنگ پر انحصار کی ضرورت کم ہوجاتی ہے۔ فورتھنگ ایک چینی کمپنی ڈونگ فینگ لیزو موٹر کی تیار کردہ مسافر گاڑیوں کا برانڈ ہے، جو کہ ڈونگ فینگ موٹر گروپ کی ذیلی کمپنی ہے۔ اس اسپورٹس یوٹیلیٹی وہیکل کی پاکستان میں رواں ماہ کے وسط میں باضابطہ لانچ کی توقع ہے اور آئندہ چند دنوں میں اس حوالے سے مزید تفصیلات سامنے آنے کی امید ہے۔
Post Views: 1