Daily Ausaf:
2025-05-29@03:30:20 GMT

محسن گیلانی پاکستان فٹبال فیڈریشن کے نئے صدر منتخب

اشاعت کی تاریخ: 27th, May 2025 GMT

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن (فیفا) کے سابق ڈویلپمنٹ آفیسر محسن گیلانی پاکستان فٹبال فیڈریشن کے نئے صدر منتخب ہوگئے۔

نجی ٹی وی کے مطابق محسن گیلانی نے پی ایف ایف انتخابات کے دوسرے راو¿نڈ میں 13 ووٹ لے کر سادہ اکثریت حاصل کی۔

دوسری جانب کراچی یونائیٹڈ فٹبال کلب کے طحہٰ علی زئی نے 11 ووٹ حاصل کئے۔

پاکستان فٹبال فیڈریشن کو6 سال بعد ایک نیا منتخب صدر مل گیا ہے جبکہ محسن گیلانی پی ایف ایف کے 17 ویں منتخب صدر ہیں۔

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: محسن گیلانی

پڑھیں:

پاک بنگلادیش سیریز سے قبل پاکستان اسکواڈ اچانک بڑی تبدیلی

بنگلادیش کیخلاف سیریز کے پہلے ٹی20 میچ سے قبل پاکستانی اسکواڈ میں اچانک ایک تبدیلی کردی گئی۔

بورڈ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ بنگلادیش کیخلاف 3 ٹی20 انٹرنیشنل میچز کی سیریز کیلئے پاکستانی اسکواڈ میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، فاسٹ بولر محمد وسیم جونئیر کی جگہ محمد عباس آفریدی کو 16 رکنی اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے دوران محمد وسیم جونئیر کے سائیڈ اسٹرین انجری کے شکار ہونے کے باعث انہیں آرام دیا گیا ہے جبکہ انکی عباس آفریدی کو موقع دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: پی ایس ایل کے بعد پاک بنگلادیش سیریز میں ڈی آر ایس ٹیکنالوجی نہیں ہوگی

نوجوان فاسٹ بولر محمد عباس 20 ٹی20 انٹرنیشنل مقابلوں میں پاکستان کی نمائندگی کا اعزاز حاصل کرچکے ہیں، جس میں انہوں نے 33 وکٹیں حاصل کی ہیں۔

مزید پڑھیں: بنگلادیش کیخلاف پاکستان کے اسکواڈ کا اعلان، بابراعظم، رضوان پھر باہر

واضح رہے کہ عباس آفریدی نے رواں پی ایس ایل سیزن میں 17 وکٹیں حاصل کیں تھی۔

متعلقہ مضامین

  • چیئرمین سینیٹ ترکمانستان کے دورے پر روانہ
  • پاکستان نے معرکہ حق میں عظیم کامیابی حاصل کی، شہباز شریف
  • 28 مئی 1998 پاکستان کی دفاعی تاریخ کا سنہرا دن ہے؛ یوسف رضا گیلانی
  • پاک بنگلادیش سیریز سے قبل پاکستان اسکواڈ اچانک بڑی تبدیلی
  • پاکستان فٹبال فیڈریشن کو نیا صدر مل گیا
  • لیورپول میں کار حملہ، 27 فٹبال شائقین زخمی
  • مولانا اظہر ندیم مجلس علمائے مکتب اہلبیتؑ ڈیرہ اسماعیل خان کے صدر منتخب
  • پی ایس ایل 10 کا کامیابی سے انعقاد پرامن پاکستان کی جیت ہے، چیئرمین پی سی بی محسن نقوی
  • ایس ایم تنویر سرپرست اعلی فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی سربراہی میں پری بجٹ میٹنگ آف سٹینڈنگ کمیٹی برائے بحالی کاٹن صنعت(ایف پی سی سی آئی) کا اجلاس