لیورپول میں خوشیاں ماتم میں بدل گئیں: ڈرائیور نے فٹبال فینز پر گاڑی چڑھا دی، 27 زخمی
اشاعت کی تاریخ: 27th, May 2025 GMT
برطانیہ کے شہر لیورپول میں خوشی مناتے فٹبال شائقین پر اس وقت قیامت ٹوٹ پڑی جب ایک شخص نے اپنی گاڑی ہجوم پر چڑھا دی۔
واقعہ اس وقت پیش آیا جب لوگ لیورپول کی پریمیئر لیگ جیتنے کی خوشی میں جشن منا رہے تھے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق، 53 سالہ سفید فام ڈرائیور کو پولیس نے موقع پر ہی گرفتار کرلیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ یہ دہشت گردی کا واقعہ نہیں بلکہ انفرادی عمل معلوم ہوتا ہے۔
ایمبولینس سروس کے مطابق حادثے میں 27 افراد زخمی ہوئے، جن میں سے 2 کی حالت تشویشناک ہے جبکہ 20 افراد کو موقع پر طبی امداد فراہم کی گئی۔
عینی شاہدین نے بتایا کہ ایک سیاہ رنگ کی کار تیزی سے ہجوم میں داخل ہوئی، جس کے بعد چیخ و پکار مچ گئی اور لوگ مشتعل ہوکر گاڑی کی طرف دوڑے۔
برطانوی وزیراعظم سر کیئر اسٹارمر نے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ "مناظر دل دہلا دینے والے ہیں، میری دعائیں متاثرین کے ساتھ ہیں، اور میں انتظامیہ سے مسلسل رابطے میں ہوں۔"
وزیراعظم نے پولیس اور ایمرجنسی سروسز کے فوری ردعمل پر شکریہ ادا کرتے ہوئے عوام سے کہا کہ "تحقیقات کے لیے پولیس کو وقت اور موقع دیا جائے۔"
.
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
ضلع کرم میں گاڑی کھائی میں جاگری‘ 7 افراد جاں بحق
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
پشاور (اے پی پی)ضلع کرم میں گاڑی کھائی میں گرنے سے 7 افراد جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق خیبرپختونخوا کے ضلع کرم کے علاقہ گندال میں گاڑی موڑ کاٹتے ہوئے سیکڑوں فٹ گہری کھائی میں جا گری، حادثے کا شکار مسافر گاڑی گندل سے صدہ جا رہی تھی۔پولیس کے مطابق حادثے میں 7 افراد جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہوگئے، زخمیوں اور نعشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔