وزیراعلیٰ سندھ کی لیاری کراچی کی فٹبال ٹیم کو ناروے کپ جیتنے پر مبارکباد
اشاعت کی تاریخ: 4th, August 2025 GMT
وزیراعلیٰ سندھ نے اپنے پیغام میں کہا کہ لیاری کے نوجوان کھلاڑیوں نے دنیا بھر میں پاکستان اور سندھ کا نام روشن کیا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے لیاری کی فٹبال ٹیم کو ناروے کپ 2025ء جیتنے پر مبارکباد دی ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے اپنے پیغام میں کہا کہ لیاری کے نوجوان کھلاڑیوں نے دنیا بھر میں پاکستان اور سندھ کا نام روشن کیا، لیاری کے نوجوان ہماری پہچان اور فخر ہیں۔ مراد علی شاہ نے کہا کہ حکومت سندھ لیاری کے ہیروز کو قومی سطح پر پذیرائی دلانے کیلئے پُرعزم ہے، لیاری کی فتح پوری قوم کیلئے باعثِ فخر لمحہ ہے۔ یاد رہے کہ ناروے کے دارالحکومت اوسلو میں منعقدہ دنیا کے سب سے بڑے یوتھ فٹبال ٹورنامنٹ میں کراچی کے علاقے لیاری کے کھلاڑیوں پر مشتمل ’بیٹر فیوچر پاکستان فٹبال کلب‘ نے بوائز انڈر 15 ایونٹ میں ناقابل شکست رہتے ہوئے فائنل میں ناروے کے یووک لین ایف سی کو 0-2 سے مات دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔ فاتح ٹیم کے کھلاڑی پیر کی صبح کراچی پہنچے، جہاں ان کا والہانہ استقبال کیا گیا۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: لیاری کے
پڑھیں:
سیلاب سے متاثرہ کاشتکاروں کی مدد کررہے ہیں‘ وزیراعلیٰ سندھ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
250918-08-16
کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ حکومت سیلاب سے متاثرہ کاشتکاروں کی بھرپور مدد کر رہی ہے اور بلاول بھٹو کی ہدایت پر کسانوں کے لیے ریلیف پیکیج تیار کرلیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ زرعی ایمرجنسی کا نفاذ ناگزیر ہے تاکہ گندم کی ممکنہ قلت سے بچا جا سکے۔ وزیراعلیٰ نے کورنگی میں مرکز برائے معذوری شمولیت کا افتتاح کیا اور کہا کہ سندھ حکومت امن و امان کی بحالی اور خصوصی افراد کو معاشی عمل میں شامل کرنے کے لیے بھی پرعزم ہے۔، مرکز محکمہ بحالی و بااختیاری معذوران سندھ حکومت نے “ناو پاکستان ڈس ایبیلٹی پروگرام” کے تعاون سے قائم کیا ہے۔وزیراعلیٰ نے یاد دلایا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بڑے پیمانے پر ہونے والے سیلابی نقصانات کے بعد زرعی ایمرجنسی کے نفاذ کا مطالبہ کیا تھا۔ انہوں نے وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے زرعی ایمرجنسی کے اعلان اور کمیٹی کے قیام پر اظہار تشکر کیا۔انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت نے بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر کسانوں کے لیے ریلیف پیکج تیار کر لیا ہے۔ ہم اپنے کاشتکاروں کی ہر ممکن مدد کریں گے۔ انہوں نے وفاقی حکومت کی جانب سے اقوام متحدہ سے امداد لینے کے فیصلے کی بھی تائید کی۔