شرجیل میمن نے سندھ پولیس کو ملک کی بہترین پولیس قرار دے دیا
اشاعت کی تاریخ: 4th, August 2025 GMT
شرجیل میمن : فائل فوٹو
سندھ اسمبلی میں یوم شہدائے پولیس پر خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے قرارداد پیش کردی گئی۔
اسمبلی اجلاس کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے سینئر وزیر سندھ شرجیل میمن نے سندھ کی پولیس کو ملک کی بہترین پولیس قرار دے دیا۔
ہمیں معلوم نہیں تھا کہ اسکول میں سب سے زیادہ فائٹ کرنے والا یہ لڑکا آگے جاکر اسپیشل کمانڈو فورس کا حصہ بنے گا اور ایک دن اس دھرتی کے لیے اپنی جان بھی قربان کردے گا ۔
شرجیل میمن نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ ہو یا مذہبی اجتماعات کی سیکیورٹی پولیس صف اوّل میں کام کر رہی ہے، پولیس کے جوانوں نے اسٹاک ایکسچینج اور سینٹرل پولیس آفس پر حملہ ناکام بنایا، کسی اور صوبے میں پولیس نے دہشتگردی کے اتنے کیسز حل نہیں کیے۔
صوبائی وزیر قانون ضیا لنجار نے کہا کہ پولیس کے شہیدوں کی وجہ سے سندھ میں امن آرہا ہے، شہداء کی ماؤں کو سلام پیش کرتے ہیں، شہداء کے اہلخانہ کے لیے دو نوکریاں رکھی ہیں۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: شرجیل میمن
پڑھیں:
عبدالرحمن کی سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر علی خورشیدی سے ملاقات
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251104-06-15
کراچی (کامرس رپورٹر) اسمال ٹریڈرز فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے کنوینئر عبدالرحمن خان نے سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر علی خورشیدی سے اہم ملاقات کی۔ اس موقع پر آرام باغ ٹریڈرز الائنس کے جنرل سیکرٹری وقار احمد خان ، سیکریٹری لا اینڈ آرڈر کاشف احمد ،ارکان صوبائی اسمبلی نجم مرزا، شارق جمال، معاذ محبوب، جمال احمد، عبدالباسط اور فوزیہ حمید نے بھی موجود تھے۔ملاقات میں باہمی دلچسپی کے اہم امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی، خصوصاً تجارت و صنعت کے فروغ، چھوٹے تاجروں کے مسائل، امن و امان کی صورتحال اور سندھ بالخصوص کراچی کے معاشی و سماجی حالات پر جامع تبادلہ خیال کیا گیا۔اس مو قع پرعبدالرحمن خان نے کہا کہ تاجر برادری ملک کی معیشت میںاپنا ایک مقام رکھتی ہے اور معیشت کے مسائل کے حل کے لیے فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ اسمال ٹریڈرز ہر فورم پر فعال کردار ادا کرتی رہے گی ۔وقار احمد خان اور کاشف احمد نے بھی اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ تاجر برادری کے حقوق کے تحفظ، کاروباری ماحول کی بہتری اور قانون و امن کی مضبوطی کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھیں گے۔ملاقات نہایت خوشگوار اور مثبت ماحول میں اختتام پذیر ہوئی‘ جس میں تمام شرکا نے باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے اور مشترکہ کاوشوں کے ذریعے صوبے اور ملک کی ترقی میں مؤثر کردار ادا کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔