Express News:
2025-09-17@22:49:38 GMT

پاکستان فٹبال فیڈریشن نے نئے لوگو کی منظوری دے دی

اشاعت کی تاریخ: 6th, September 2025 GMT

پاکستان فٹبال فیڈریشن(پی ایف ایف) نے نئے لوگو کی منظوری دے دی۔

تفصیلات کے مطابق ایگزیکٹو کمیٹی نے صدر سید محسن گیلانی کی زیر صدارت اجلاس میں پی ایف ایف کے نئے لوگو کی منظوری دی۔

اس موقع پر صدر پی ایف ایف محسن گیلانی نے کہا کہ پرانا لوگو پاکستان کی قومی شناخت اور وقار کی عکاسی نہیں کرتا تھا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ نیا لوگو پاکستان کی ثقافت، روح اور عالمی امیج کو اجاگر کرے گا۔

پی ایف ایف کے مطابق نیا لوگو پاکستان کی فٹبال کی میراث اور مستقبل کی امنگوں کی علامت ہے۔

پی ایف ایف کا کہنا ہے کہ اسپانسرز کی توقعات کے مطابق جدید اور نمائندہ لوگو متعارف کرایا گیا ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: پی ایف ایف

پڑھیں:

آئی سی سی  کرکٹ کو کرکٹ رہنے دے؛محسن نقوی

سٹی42:   پاکستان کرکٹ بورڈ  کے چئیرمین اور ایشئین کرکٹ کونسل کے پریذیڈنٹ، پاکستان کے وفاقی وزیر داخلہ محسن  نقوی نے کہا ہے کہ ہمیں میچ ریفری پر اعتراض تھا ،میچ ریفری نے پاکستانی ٹیم  کے مینجر اور کپتان سے معذرت کی ہے۔ ہم نے  آئی سی سی کو درخواست کی ہے کہ کرکٹ کو کرکٹ رہی رہنے دیں۔ 

  چیئرمین پی سی بی محسن نقوی  سابق چیئرمین نجم سیٹھی اور رمیز راجہ کے ہمراہ قذافی سٹیڈیم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستان انڈیا کے میچ سے کرائسز چل رہا تھا،سیاست اور کر کٹ ساتھ ساتھ نہیں چل سکتی،آئی سی سی سے کہا ہے کہ کرکٹ کو کرکٹ رہی رہنے دیں۔ 

سازشی میچ ریفری کی معافی مانگنے کی ویڈیو

ایشیا کپ کا بائیکاٹ کرنا بڑا فیصلہ تھا، اسلئے بڑوں کو بلوایا

 محسن نقوی نے  کہا کہ ایشیا کپ کا بائیکاٹ کرنا بڑا فیصلہ تھا،لہذا سابق چیئرمینوں کو بلایا وہ آئے ،ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

 سابق چیئرمین نجم سیٹھی نے اس موقع پرکہا کہ ہمارا سلیکشن کا ایک بڑا سسٹم ہے،پی سی بی کی ہمیشہ کوشش رہی ہے کہ کرکٹ کو سیاست سے دور رکھا جائے ۔

 ٹیم سے اُمید ہے آگے اچھا پرفارم کرے گی، محسن نقوی

اینڈی بھارت کا فیوریٹ آدمی ہے: رمیز راجہ

 رمیز راجہ نے کہا کہ ہم نے میچ کے بائیکاٹ کا جذباتی فیصلہ نہیں کیا پاکستان بھارت کے میچ میں پوسٹ میچ  گفتگو میں کریٹیکل بات کی گئی وہ کون دیکھے گا۔ اینڈی پائی کرافٹ بھارت کا پسندیدہ ریفری ہے،وہ نوے مرتبہ بھارت کے میچز کے ریفری رہے،یہ اس طرح نہیں ہونا چاہئے۔ 

Waseem Azmet

متعلقہ مضامین

  • پاکستان بزنس فورم کا حکومت سے زرعی ریلیف پیکیج کی منظوری کا مطالبہ
  • نارویجین فٹبالر پاکستان فٹبال ٹیم کی نمائندگی کیلیے اہل قرار
  • حیدرآباد: آل پاکستان راجپوتانہ فیڈریشن ایکشن کمیٹی کے رکن رفیق لودھی ودیگر پریس کانفرنس کرتے ہوئے
  • آئی سی سی  کرکٹ کو کرکٹ رہنے دے؛محسن نقوی
  • جعلی فٹبال ٹیم جاپان پہنچا دینے کا معاملہ، ڈی پورٹ ہونے والے 22 ’کھلاڑی‘ گرفتار
  • ساف انڈر 17 فٹبال چیمپئن شپ: پاکستان نے بھوٹان 0-4 سے شکست دیدی
  • جعلی فٹبال ٹیم کے ذریعے انسانی اسمگلنگ، جاپان سے 22افراد ڈی پورٹ
  • انسانی اسمگلرز کا نیا طریقہ واردات: جعلی فٹبال ٹیم سیالکوٹ سے جاپان پہنچ گئی
  • جعلی فٹبال ٹیم بنا کر 17 افراد کو جاپان بھجوانے والا ایجنٹ گرفتار
  • سرینگر میں شیعہ فیڈریشن کے صدر عاشق حسین خان کی میرواعظ ڈاکٹر عمر فاروق سے اہم ملاقات