قومی دفاع معاشی استحکام کے بغیر ممکن نہیں، محنت اور عزم سے ہی ہم معاشی خود مختاری حاصل کر سکتے ہیں ، صدر ایف پی سی سی آئی
اشاعت کی تاریخ: 6th, September 2025 GMT
قومی دفاع معاشی استحکام کے بغیر ممکن نہیں، محنت اور عزم سے ہی ہم معاشی خود مختاری حاصل کر سکتے ہیں ، صدر ایف پی سی سی آئی WhatsAppFacebookTwitter 0 6 September, 2025 سب نیوز
اندرونی و بیرونی چیلنجز کا مقابلہ کرنے کیلئے ہمیں قومی یکجہتی کو فروغ اور معیشت کو مضبوط بنانا ہوگا،یوم دفاع پاکستان کے موقع پر پیغام
اسلام آباد ()صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے کہا ہے کہ6ستمبر ہماری خودمختاری اور قومی وقار کے تحفظ کا روشن اور سنہری باب ہے، پاکستان ایک بہادر قوم جو اپنی خودمختاری اور سالمیت کے تحفظ کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے، قومی دفاع معاشی استحکام کے بغیر ممکن نہیں، محنت سے ہی ہم معاشی خود مختاری حاصل کر سکتے ہیں ، اندرونی و بیرونی چیلنجز کے مقابلے کیلئے ہمیں قومی یکجہتی کو فروغ اور معیشت کو مضبوط بنانا ہوگا۔
صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے یوم دفاع پاکستان کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ یومِ دفاع کے موقع پرافواجِ پاکستان اور شہدا کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں، 6ستمبر ہماری خودمختاری اور قومی وقار کے تحفظ کا روشن اور سنہری باب ہے، 65 کی جنگ میں افواجِ پاکستان کی جرات اور شجاعت آئندہ نسلوں کیلئے مشعل راہ ہے،پاکستان ایک بہادر قوم جو اپنی خودمختاری اور سالمیت کے تحفظ کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے۔انہوں نے کہا کہ معرکہ حق میں ایک بار پھر مسلح افواج نے بہادری سے دشمن کے عزائم کو خاک میں ملایا،1965 کی طرح اب بھی دشمن کو شکست ،عالمی سطح پر رسوائی اور ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔ عاطف اکرام شیخ نے مزید کہا کہ پاکستان کو ترقی، خوشحالی اور قیامِ امن کے نئے سفر پر گامزن کرنے کے لیے پرعزم ہیں، ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے کہ آئندہ نسلوں کو خوشحال، پرامن اور ترقی یافتہ پاکستان دیں ،قومی دفاع معاشی استحکام کے بغیر ممکن نہیں، محنت سے ہی ہم معاشی خود مختاری حاصل کر سکتے ہیں ،اندرونی و بیرونی چیلنجز کے مقابلے کیلئے ہمیں قومی یکجہتی کو فروغ اور معیشت کو مضبوط بنانا ہوگا،ملک بھر کی بزنس کمیونٹی دشمن کی ہر مہم جوئی کے خلاف اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرامریکی صدر کا محکمہ دفاع کا نام بدل کر ’محکمہ جنگ‘ رکھنے کا اعلان یومِ دفاع: وفاقی دارالحکومت میں 31 توپوں کی سلامی؛ مزارِ قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی تقریب ڈریپ، ڈائریکٹوریٹ کوالٹی کنٹرول اور ایف آئی اے کراچی کا جوائنٹ آپریشن، بڑی تعداد میں نان رجسٹرڈ اور جعلی ادویات پکڑائی گئیں، تفصیلات و... ملک میں سیلابی صورتحال، وفاقی حکومت کا اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کی مانیٹرنگ کا فیصلہ علیمہ خانم پر انڈا پھینکنے کا واقعہ، پی ٹی آئی نے اندراج مقدمہ کیلئے تھانے میں درخواست دیدی پنجاب حکومت کا گرانٹ اِن ایڈ پالیسی 2025کا اعلان، مریم اورنگزیب سربراہ نامزد جسٹس منصورکا چیف جسٹس کو خط ، 26ویں ترمیم پر فل کورٹ نہ بنانے سمیت چھ سوالات کے جوابات مانگ لیے
Copyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیمذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: سے ہی ہم معاشی خود مختاری حاصل کر سکتے ہیں قومی دفاع معاشی استحکام کے بغیر ممکن نہیں صدر ایف پی سی سی آئی خودمختاری اور کے تحفظ
پڑھیں:
قائمہ کمیٹی دفاع کی قومی ایئر لائن حکام کو طلب کرنے کی ہدایت
تصویر، اے ایف پیقائمہ کمیٹی دفاع نے آئندہ اجلاس میں قومی ایئر لائن حکام کو طلب کرنے کی ہدایت کردی۔
کراچی میں قائمہ کمیٹی دفاع کا ایئرپورٹ اتھارٹی ہیڈ کوارٹر میں اجلاس ہوا، جس میں برطانیہ کے لیے پروازوں کی بحالی پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق اجلاس کے شرکاء نے تجویز کی کہ کراچی سے بھی برطانیہ کے لیے پروازیں شروع کی جائیں۔
کمیٹی نے سکھر ایئر پورٹ پر پروازوں کی تعداد بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا اور ڈیرہ غازی خان اور دیگر ایئر پورٹس پر آپریشن بحال کرنے کی ہدایت کی۔
ذرائع کے مطابق کمیٹی اجلاس میں ملک مختلف ایئر پورٹس پر اسکینرز لگانے کے لیے فنڈز کی تجویز دی گئی۔
کمیٹی نے گراونڈ طیاروں کی بحالی کے لیے حکام سے پوچھا اور آئندہ اجلاس میں قومی ایئر لائن کے حکام کو طلب کرنے کی ہدایت کی۔