6 ستمبر یوم دفاع و شہدا : سیاسی اور عسکری قیادت کا خراج تحسین
اشاعت کی تاریخ: 6th, September 2025 GMT
یومِ دفاع و شہدا پاکستان کے موقع پر صدر، وزیراعظم اور مسلح افواج کے سربراہان نے اپنے الگ الگ پیغامات میں قوم اور فوج کے جذبے کو خراجِ تحسین پیش کیا اور ملکی دفاع کے عزم کو دہرانے کا اعلان کیا۔
یہ بھی پڑھیں:دفاعِ پاکستان میں پیش پیش رہنے والے مسیحی جانثار
صدرِ مملکت کا پیغامصدر آصف علی زرداری نے کہا کہ 6 ستمبر ہماری تاریخ کا روشن باب ہے۔ ایک قابل فخر قوم کی حیثیت سے آج کے دن ہم اپنی بہادر مسلح افواج اور عوام کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے غیر متزلزل عزم اور بے مثال حوصلے سے سرحدوں کا دفاع کیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ساٹھ سال پہلے ہماری مسلح افواج نے عوام کی حمایت سے دشمن کی جارحیت کو ناکام بنایا۔
اس دن نے ثابت کیا کہ پاکستانی قوم جرات مند ہے اور اپنی آزادی، خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔
بری فوج کے سربراہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا، پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف اور پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے بھی اپنے پیغامات میں وطنِ عزیز کے دفاع کے لیے قوم کی جانب سے سونپے گئے مقدس فریضے کی پاسداری کے عزم کو دہرایا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
6 ستمبر آصف زرداری شہباز شریف صدر مملکت عسکری قیادت وزیراعظم یوم دفاع یوم شہدا.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: شہباز شریف صدر مملکت عسکری قیادت یوم دفاع یوم شہدا
پڑھیں:
شاہ محمود قریشی سے پارٹی رہنماوں کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی
سابق رہنماؤں نے شاہ محمود قریشی کو مذاکرات کے ذریعے معاملات سلجھانے اور سیاسی تنازعات حل کرنے میں کردار ادا کرنے پر آمادہ کرنے کی کوشش کی۔ ملاقات میں اس بات پر بھی گفتگو ہوئی کہ پی ٹی آئی کی موجودہ قیادت بانی چیئرمین عمران خان کو جیل سے باہر نہیں نکال سکتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے سینئر وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی سے سابق رہنماؤں کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کی پرانی قیادت نے "ریلیز عمران خان" تحریک چلانے پر مشاورت کی اور اسٹیبلشمنٹ سمیت مسلم لیگ (ن) کی اعلیٰ قیادت سے رابطے کرنے پر بھی غور کیا گیا۔ ملاقات میں فواد چوہدری، علی زیدی، عمران اسماعیل، محمود مولوی اور سبطین خان سمیت دیگر رہنما شامل تھے۔
ذرائع کے مطابق رہنماوں نے ملک میں سیاسی درجہ حرارت کم کرنے پر اتفاق کیا جبکہ سابق رہنماؤں نے شاہ محمود قریشی کو مذاکرات کے ذریعے معاملات سلجھانے اور سیاسی تنازعات حل کرنے میں کردار ادا کرنے پر آمادہ کرنے کی کوشش کی۔ ملاقات میں اس بات پر بھی گفتگو ہوئی کہ پی ٹی آئی کی موجودہ قیادت بانی چیئرمین عمران خان کو جیل سے باہر نہیں نکال سکتی، جبکہ موجودہ سیاسی صورتحال اور مستقبل کی حکمتِ عملی پر بھی تفصیلی مشاورت کی گئی۔