یومِ دفاع اور معرکۂ حق کے موقع پر شوبز اور کھیلوں سے وابستہ شخصیات نے اپنے پیغامات کے ذریعے فوج کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا اور قربانیوں کو سلام پیش کیا ہے۔

یومِ دفاع پاکستان کے بہادر سپوتوں کی لازوال قربانیوں کو یاد کرنے اور وطن کے محافظوں کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کا دن ہے۔ 6 ستمبر کا یہ دن ہمیں شہداء اور غازیوں کے جذبۂ ایثار اور دفاعِ وطن کے عزم کی یاد دلاتا ہے۔

اداکار اعجاز اسلم نے اپنے پیغام میں کہا کہ ’’6 ستمبر یومِ دفاع پر پوری قوم پاک فوج کو دلی خراجِ تحسین پیش کرتی ہے۔ معرکۂ حق کی کامیابی نے قوم کے حوصلوں کو بلند کیا اور ہم سب اپنی افواج کو سلام پیش کرتے ہیں۔‘‘

قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی وہاب ریاض نے اس دن کو ہیروز کو یاد کرنے کا موقع قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ’’آج کا دن ان ہیروز کو سلام کرنے کا دن ہے جنہوں نے اپنی جانیں قربان کر کے پاکستان کو سرخرو کیا ہے۔‘‘

سابق کپتان سرفراز احمد نے بھی یومِ دفاع کے موقع پر شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ ’’آج کا دن ان ہیروز کو یاد کرنے کا دن ہے جنہوں نے پاکستان کے خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔‘‘

قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی فواد عالم نے اپنے پیغام میں کہا کہ ’’یوم دفاع پاکستان کے شہداء اور غازیوں کی قربانی کی یاد ہمیں اس بات کا عہد دلاتی ہے کہ وطن کی حفاظت ہم سب کی ذمئ داری ہے۔‘‘

یومِ دفاع کے موقع پر ستاروں اور کھلاڑیوں کے یہ پیغامات اس بات کی عکاسی کرتے ہیں کہ پوری قوم اپنے شہداء اور افواج کے ساتھ کھڑی ہے اور وطن کے دفاع کے لیے سب ایک ہیں۔

 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کرنے کا وطن کے

پڑھیں:

پاکستان اسپورٹس بورڈ نے ویٹ لفٹنگ حکام اور کھلاڑیوں پر پابندیاں عائد کر دیں

اسلام آبا د:

پاکستان اسپورٹس بورڈ نے ویٹ لفٹنگ حکام اور کھلاڑیوں پر پابندیاں عائد کر دیں۔

پی ایس بی نے پاکستان ویٹ لفٹنگ فیڈریشن سے وابستہ متعدد کھلاڑیوں اور عہدیداروں پر پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ فیصلہ عالمی اینٹی ڈوپنگ ایجنسی (واڈا) اور انٹرنیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی کی جانب سے "آپریشن جاسمین" کے تحت ثابت شدہ اینٹی ڈوپنگ خلاف ورزیوں کے بعد کیا گیا ہے۔

جن افراد پر پابندی عائد کی گئی ہے ان میں شرجیل بٹ، عبد الرحمن، غلام مصطفیٰ، فرحان مجید، حافظ عمران بٹ (سابق صدر پی ڈبلیو ایف)، عرفان بٹ (کوچ) اور وقاص اکبر (کوچ) شامل ہیں۔

کھلاڑیوں اور کوچز پر ان کی بین الاقوامی پابندیوں کی مکمل مدت تک پابندی برقرار رہے گی، مذکورہ عہدیداران کو تمام کھیلوں سے متعلق سرگرمیوں سے چار سال کے لیے معطل کر دیا گیا ہے۔ یہ فیصلہ فوری طور پر نافذالعمل ہے۔

یہ فیصلہ 2021 سے شروع ہونے والے واقعات کے بعد سامنے آیا ہے، جب متعدد کھلاڑیوں نے ڈوپ ٹیسٹ سے بچنے کی کوشش کی اور بعد میں ان کے ٹیسٹ مثبت آئے۔ اس کے نتیجے میں کئی معطلیاں ہوئیں جنہیں کھیلوں کی ثالثی عدالت نے 2025 کے اوائل میں برقرار رکھا۔

ترجمان پی ایس بی کے مطابق پابندی کا شکار افراد نااہلی کے خاتمے تک کسی بھی قسم کی کھیلوں کی سرگرمی میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔

اس فیصلے کی نقول آئی او سی، او سی اے، آئی ڈبلیو ایف، اے ڈبلیو ایف، واڈا، آئی ٹی اے، سی اے ایس، پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن اور دیگر قومی و بین الاقوامی اداروں کو ارسال کر دی گئی ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • ورلڈ کپ میں تاریخی کامیابی نے انڈینز کو ’1983 کی یاد دلا دی، مودی سمیت کرکٹ لیجنڈز کا خراجِ تحسین
  • پی ایس ایل کے 11ویں ایڈیشن کی تیاریاں، پی سی بی کا نیا اقدام
  • پی ایس بی کی ہدایت، ویٹ لفٹنگ کے کچھ حکام اور کھلاڑیوں پر عارضی پابندیاں
  • پاکستان اسپورٹس بورڈ نے ویٹ لفٹنگ حکام اور کھلاڑیوں پر پابندیاں عائد کر دیں
  • شاہ رخ خان نے شوبز کیریئر کے آغاز میں فلموں میں کام کرنے سے انکار کیوں کیا؟
  • وزیرِاعظم کا وکلاء کو خراجِ تحسین، انڈیپینڈنٹ گروپ کی کامیابی پر مبارکباد
  • وزیراعظم ا آزادیِ صحافت کے عالمی دن پر حق و سچ کے علمبردار صحافیوں کو خراجِ تحسین
  • قائمہ کمیٹی دفاع کی قومی ایئر لائن حکام کو طلب کرنے کی ہدایت
  • محمد آصف عالمی اسنوکر چیمپئن شپ میں اپنے اعزاز کا دفاع کرینگے
  • ملتان یونیورسٹی اور لیجنڈ انسٹیٹیوٹ کے طلباء و اساتذہ کا ملتان گیریژن کا دورہ، شہداء کو خراجِ عقیدت اور پاک فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا