چائنا میڈیا گروپ کے اشتراک سے چین پاکستان فٹ بال دوستانہ میچ کا انعقاد
اشاعت کی تاریخ: 12th, June 2025 GMT
اسلام آباد:چائنا میڈیا گروپ کے شعبہ اردو، پاکستان میں چینی سفارت خانے اور آل پاکستان چائنا فرینڈ شپ ایسوسی ایشن نے حالیہ دنوں مشترکہ طور پر ایک شاندار چین پاکستان فٹ بال دوستانہ میچ کا انعقاد کیا تاکہ کھیلوں کے تبادلے کے ذریعے دونوں ممالک کے درمیان افرادی و ثقافتی تعاون کو فروغ دیا جا سکے اور چین پاکستان تعلقات کی مضبوطی کو اجاگر کیا جا سکے۔
آل پاکستان چائنا فرینڈ شپ ایسوسی ایشن کے 25 افراد پر مشتمل وفد نے دعوت پر پاکستان میں چینی سفارت خانے کی فٹ بال ٹیم کے ساتھ دوستانہ میچ کھیلا ۔ میچ سے قبل، چینی سفارت خانے کے منسٹر شی یوان چھانگ اور آل پاکستان چائنا فرینڈ شپ ایسوسی ایشن کے صدر محمد اخلاق عثمانی نے اظہار خیال کیا اور دونوں عوام کے درمیان دوستانہ روابط کے فروغ میں کھیلوں کے تبادلے کے اہم کردار پر زور دیا۔
70 منٹ تک جاری رہنے والے دوستانہ میچ میں دونوں ٹیموں نے میدان میں شاندار مہارت اور دوستانہ جذبے کا مظاہرہ کیا۔ مقابلے کے اختتام پر، دونوں اطراف کے نمائندوں نے مشترکہ طور پر شریک کھلاڑیوں کو یادگاری تمغے دیے۔
یہ فٹ بال میچ چین اور پاکستان کے عوام کے درمیان باہمی افہام و تفہیم کو فروغ دینے کے لیے سی ایم جی کے شعبہ اردو کی ایک اور اختراعی کاوش تھی، جس سے کھیلوں کے ذریعے دونوں ممالک کے عوام کو مزید قریب لانے میں مدد ملی ہے۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: دوستانہ میچ فٹ بال
پڑھیں:
پاکستان اور جنوبی افریقا کی ٹیمیں فیصل آباد پہنچ گئیں
پاکستان اور جنوبی افریقا کی ٹیمیں ون ڈے سیریز کے لیے فیصل آباد پہنچ گئیں۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ٹی ٹوئنٹی سیریز کے اختتام کے بعد آج دونوں ٹیمیں فیصل آباد پہنچیں جہاں تین ون ڈے میچز پر مشتمل سیریز کھیلی جائے گی۔
فیصل آباد پہنچنے پر دونوں ٹیموں کا پرتپاک استقبال کیا گیا اور پھول نچھاور کیے گئے۔
????️ Faisalabad is ready! International cricket returns after 17 years ????????
Pakistan & South Africa ODI squads have arrived for the 3-match series ????#PAKvSA | #GreenPeYaqeen | #BackTheBoysInGreen pic.twitter.com/j6TdzVSS8f
دونوں ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز کا آغاز 4 نومبر سے ہوگا جبکہ دیگر دو میچز 6 اور 8 نومبر کو کھیلے جائیں گے۔
یاد رہے کہ دو ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز 1-1 سے برابر رہی تھی جبکہ تین میچز کی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں پاکستان نے 1-2 سے فتح حاصل کی۔