کراچی میں خونی واٹر ٹینکر نے 2 موٹر سائیکل سوار نوجوانوں کی جان لے لی
اشاعت کی تاریخ: 12th, June 2025 GMT
کراچی:
شہر قائد میں خونی واٹر ٹینکر کی ٹکر سے شہریوں کی جان لینے کا سلسلہ کسی بھی صورت تھمنے کا نام ہی نہیں لے رہا، نارتھ ناظم آباد بورڈ آفس کے قریب واٹر ٹینکر کی بے قابو ٹکر نے دو نوجوانوں کی جان لے لی۔
حادثہ عبداللہ کالج کے نزدیک پیش آیا، جہاں ایک تیز رفتار واٹر ٹینکر نے موٹر سائیکل سوار دو نوجوانوں کو کچل دیا، جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔
جاں بحق نوجوانوں کی شناخت 20 سالہ زبیر اور 18 سالہ ایان کے نام سے کی گئی ہے۔ دونوں بچپن کے دوست تھے اور اورنگی ٹاؤن داتا نگر کے رہائشی تھے، جبکہ ایان چند ماہ قبل الطاف نگر منتقل ہوا تھا۔
ورثا کے مطابق دونوں دوست حسین آباد سے آئسکریم کھا کر موٹر سائیکل پر واپس جا رہے تھے کہ راستے میں واٹر ٹینکر نے انہیں روند ڈالا۔
مزید پڑھیں: کراچی: مختلف ٹریفک حادثات میں دو موٹر سائیکل سوار جاں بحق
واقعے کے بعد علاقے میں شدید اشتعال پھیل گیا۔ مشتعل عوام نے واٹر ٹینکر پر پتھراؤ کرتے ہوئے اس کے شیشے اور لائٹیں توڑ دیں۔
عوام نے ڈرائیور کو پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنایا، جسے بعدازاں پولیس نے مداخلت کرتے ہوئے اپنی حراست میں لے لیا اور ٹینکر کو جلنے سے بچا لیا۔
چھیپا ایمبولینس کے ذریعے دونوں نوجوانوں کی لاشیں عباسی شہید اسپتال منتقل کی گئیں۔ پاپوش نگر پولیس نے موقع پر پہنچ کر صورت حال کو قابو میں کیا اور واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔
ورثا اور علاقہ مکینوں نے واٹر ٹینکر مافیا کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ جاں بحق ایان نویں جماعت کا طالب علم تھا، جس کی اچانک موت نے اہلِ خانہ کو غم سے نڈھال کر دیا ہے۔
Tagsپاکستان.
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان نوجوانوں کی موٹر سائیکل واٹر ٹینکر
پڑھیں:
نوجوانوں کیلئے خوشخبری، پنجاب پولیس میں سب انسپکٹرز کی نوکریاں آ گئیں
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) پنجاب پولیس نے نوجوانوں کو خوشخبری سناتے ہوئے ’ سب انسپکٹرز‘ کی اوپن میرٹ پر بھرتی کا اشتہار جاری کر دیاہے ، اہلیت پر پورا اترنے والے امیدوار پی پی ایس سی کی ویب سائٹ پر اپلائی کر سکتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پی پی ایس سی کی ویب سائٹ پر اپلائی کرنے کی آخری تاریخ 2 اکتوبر 2025 ہے ، مختلف شہروں میں مجموعی طور پر 300 سب انسپکٹرز بھرتی کیئے جائیں گے ۔ اپلائی کرنے کیلئے کم سے کم اہلیت سکینڈ ڈویژن میں گریجوایشن ہے ،لڑکوں کیلئے قد کی اہلیہ 5 فٹ 7 انچ جبکہ لڑکیوں کیلئے 5 فٹ 2 انچ ہے ۔
سکولز میں بچوں کے موبائل فون استعمال کرنے پر پابندی کی قرارداد منظور
نوجوانوں کیلئے خوشخبری۔۔۔پنجاب پولیس میں سب انسپکٹر کی آسامیاں مشتہر کر دی گئیں۔
پنجاب پولیس میں صوبہ بھر کیلئے سب انسپکٹر کی آسامیاں بذریعہ پنجاب پبلک سروس کمیشن مشتہر کر دی گئی ہیں۔ مطلوبہ اہلیت پر پورا اترنے والے امیدواران پی پی ایس سی ویب سائٹ وزٹ کریں اور 02 اکتوبر 2025 تک… pic.twitter.com/iZzncuIvgl
مزید :