کراچی میں ایک اور واٹر ٹینکر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار 2 نوجوان جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 11th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی: بورڈ آفس کے قریب تیز رفتار واٹر ٹینکر کی ٹکر سے 2 موٹر سائیکل سوار نوجوان جاں بحق ہوگئے، پولیس نے ڈرائیور کو حراست میں لے لیا۔
تفصیلات کے مطابق بورڈ آفس سے عبداللہ کالج جانے والی سڑک پر تیز رفتار واٹر ٹینکر کی ٹکر سے جان بحق ہونے والے دونوں نوجوان بچپن کے دوست تھے حادثے کے بعد مشتعل عوام کی جانب سے ٹینکر کو آگ لگانے کی کوشش کی ، پولیس نےڈرائیور کو گرفتار کرکے ٹینکر تحویل میں لے لیا ہے۔
آئس کریم کھانے کے لئے جانے والے بچپن کے 2دوست ایک ساتھ ہی دنیا چھوڑ گئے، 20 سالہ زبیر اور 18 سالہ ایان اورنگی ٹاؤن کے رہائشی تھے، آئس کریم شاپ سے واپسی پر کے رحم واٹر ٹٰنکر نے ٹائروں تلے روند ڈالا۔
حادثے کے بعد مشتعل افراد نے واٹرٹینکر کو اگ لگانے کی کوشش کی اس دوران پولیس پہنچ گئی اور ڈرائیور کو گرفتار کرکے ٹینکر تھانے منتقل کردیا۔
جاں بحق ہونے والے زبیر کے بھائی نے بتایا کہ بھائی آئسکریم کھانےگیا تھا کہ واپسی پرحادثہ پیش آگیا، اطلاع ملنے پراسپتال پہنچے تو بھائی کا انتقال ہوچکا تھا، زبیر بہن بھائیوں میں سب سے چھوٹا تھا۔
ایان کے بھائی کا کہنا ہے کہ علاقے کے لوگوں نےآکر بتایا کہ بھائی کا ایکسیڈنٹ ہواہے، اسپتال پہنچے تو وہ زندہ تھا لیکن کچھ دیر بعد انتقال کرگیا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دونوں نوجوانوں کی تدفین کے بعد ورثاء سے مشاورت سے حادثے کا مقدمہ پاپوش نگر تھانے میں درج کیا جائے گا۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
گلشن جمال میں پانی کی عدم فراہمی‘ فیصل کنٹونمنٹ بورڈ سے جواب طلب
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی ( اسٹاف رپورٹر)گلشن جمال میں پانی کی عدم فراہمی کے خلاف درخواست کی سماعت، واٹر کارپوریشن کے وکیل نے تحریری جواب جمع کرادیا۔سندھ ہائیکورٹ میں گلشن جمال میں پانی کی عدم فراہمی کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی جہاں واٹر کارپوریشن کا کہنا تھا کہ گلشن جمال کا علاقہ واٹر کارپوریشن کی نہیں بلکہ کنٹونمنٹ بورڈ فیصل کی حدود میں آتا ہے، درخواست گزار محتسب اعلیٰ کے جس حکم نامے کا حوالہ دے رہے ہیں وہ حکومت کالعدم قرار دے چکی ہے، کنٹونمنٹ کے وکیل محمد عاصم نے وکالت نامہ جمع کرادیا۔عدالت نے آئندہ سماعت پر کنٹونمنٹ بورڈ فیصل سے 26 اکتوبر کو جواب طلب کرلیا،درخواست جماعت اسلامی کے امیر ضلع شرقی نعیم اختر کی طرف سے دائر کی گئی ہے جس میں کہاگیا کہ واٹر کارپوریشن حکام نے تاحال جواب جمع نہیں کرایا ہے،علاقے میں پانی نہ آنے کی وجہ سے رہائشی ٹینکر سروس کو ہر ماہ ہزاروں روپے دے کر پانی خریدنے پر مجبور ہیں ، گلشن جمال کے رہائشی افراد ٹیکس ادا کرتے ہیں اور پھر بھی ان لوگوں کو پانی نہیں ملتا، علاقہ مکین کئی سال سے پانی نا آنے کی وجہ سے شدید مشکلات سے دو چار ہیں ، متعلقہ حکام کو علاقے میں نئی پانی کی لائن بچھانے کا حکم دیا جائے، درخواست میں واٹر کارپوریشن ، فیصل کنٹونمنٹ، سندھ حکومت اور دیگر کو درخواست میں فریق بنایا گیا ہے۔