گھر سے 1 کروڑروپے، 80 تولہ سونا چوری، واردات کا ماسٹر مائنڈ سابقہ ڈرائیور نکلا، ویڈیو سامنے آگئی
اشاعت کی تاریخ: 11th, June 2025 GMT
لاہور کے ایک گھر سے ایک کروڑ روپے اور 80 تولہ سونا چوری کرنے کی واردات کا ماسٹر مائنڈ سابقہ ڈرائیور نکلا۔
ترجمان پولیس کے مطابق ایس ایچ او فیصل ٹاؤن نے پولیس ٹیم کے ہمراہ جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے کارروائی کرکے واقعہ میں ملوث ملزم کو ضلع اوکاڑہ سے گرفتار کر لیا۔
ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ نے کہا کہ ملزم 1 سال قبل واردات والے گھر ڈرائیور کے طور پر کام کرتا تھا، عیدالاضحٰی کے روز متاثرہ فیملی اپنی بہن کے گھر گئی ہوئی تھی، گھر والوں کی غیر موجودگی میں ملزم نے پلان کے مطابق واردات کی اور فرار ہو گیا۔
فرار ہوتے ہوئے ملزم نے موقع سے تمام سی سی ٹی وی فوٹیجز بھی ڈیلٹ کر دی تھیں، سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزم کو گھر کی ریکی کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔
ملزم نے اعتراف کیا کہ گزشتہ 4 ماہ سے واردات کی پلاننگ کررہا تھا، ملزم کے قبضہ سے 6 لاکھ 47 ہزار نقدی، جیولری، موبائل فون و دیگر سامان برآمد کرلیا گیا۔
.
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
لاہور؛ کباڑ کے تاجر کے قتل کا ڈراپ سین؛ ملازم ہی مرکزی ملزم نکلا
لاہور:لاہور میں کباڑ کے تاجر کے قتل کا ڈراپ سین ہوگیا، جس میں ملازم ہی مرکزی ملزم نکلا۔
پولیس کے مطابق ساندہ کے علاقے میں کباڑ کا کاروبار کرنے والے 65سالہ بزرگ شہری کے اندھے قتل کا ڈراپ سین ہوگیا۔ کباڑ خانے میں کام کرنے والا ملازم ہی مرکزی ملزم نکلا۔
ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا نے بزرگ شہری کے اندھے قتل کی سنگین واردات کا نوٹس لیا تھا اور *ایس پی اقبال ٹاؤن انویسٹی گیشن سدرہ خان کی سربراہی میں ملزمان کو گرفتار کرنے کے لیے ٹیم تشکیل دی گئی تھی۔
انچارج انویسٹی گیشن تھانہ ساندہ حسن زاہد نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ملزم نے ذاتی رنجش کی بنا پر 65سالہ شہری سلیم کے سر پر ہتھوڑے کے وار کر کے قتل کر دیا تھا۔ ملزم قتل کرنے کے بعد موقع سے فرار ہو گیا تھا، جسے جدید ٹیکنالوجی اور ہیومن انٹیلیجنس کی مدد سے گرفتار کیا گیا ہے۔