چین-امریکہ اقتصادی اور تجارتی مشاورت اصولی طور پر ایک فریم ورک پر پہنچ گئی
اشاعت کی تاریخ: 11th, June 2025 GMT
بیجنگ : چین امریکہ اقتصادی اور تجارتی مشاورتی میکانزم کا پہلا اجلاس لندن میں منعقد ہوا۔ بدھ کے روز چینی میڈیا نے بتایاکہ اجلاس ختم ہونے کے بعد چین کے بین الاقوامی تجارتی مذاکرات کار اور چین کے نائب وزیر تجارت لی چھنگ گانگ نے میڈیا کو دیے گئے ایک انٹرویو میں اجلاس کے حوالے سے کہا کہ چین اور امریکہ کے درمیان گفتگو پیشہ ورانہ، تفصیلی ،واضح اور کھلے انداز میں ہوئی ۔انہوں نے کہا کہ بات چیت میں فریقین 5 جون کو دونوں سربراہان مملکت کے درمیان ٹیلیفونک بات چیت میں طے پانے والے اتفاق رائے اور جنیوا مذاکرات میں طے پانے والے اتفاق رائے پر عمل درآمد کے حوالے سے اصولی طور پر ایک فریم ورک پر پہنچے۔
Post Views: 5.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
اماارات کیساتھ سفارتی و سرکاری پاسپورٹ پر ویزا چھوٹ پر اتفاق ہو گیا: اسحاق ڈار
—فائل فوٹووزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے ابوظبی میں متحدہ عرب امارات کے وزیرِ خارجہ شیخ عبداللّٰہ بن زید النہیان کے ساتھ ملاقات کی ہے۔
اس حوالے سے اپنے بیان میں اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان سفارتی اور سرکاری پاسپورٹ پر ویزا چھوٹ پر اتفاق کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یو اے ای حکام نے بتایا کہ ویزا چھوٹ 25 جولائی سے تمام ایئر پورٹس پر فعال کر دی ہے۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستانی ایئر پورٹس پر بھی یو اے ای کے شہریوں کے لیے ویزا چھوٹ فعال کر دی گئی ہے۔
انۃوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان اس نظام کے لیے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے گئے ہیں، مفاہمتی یادداشت کے 30 دن بعد یہ نظام نافذ العمل ہونے پر اتفاق ہوا ہے۔