چین امریکہ اقتصادی تعلقات کا جوہر باہمی فائدے اور مشترکہ کامیابی ہیں، چینی نائب وزیر اعظم WhatsAppFacebookTwitter 0 11 June, 2025 سب نیوز

بیجنگ :چین امریکہ معاشی و تجارتی امور کے چینی رہنما اور چین کے نائب وزیر اعظم حہ لی فنگ اور امریکی رہنماؤں، امریکی وزیر خزانہ بیسنٹ، وزیر تجارت لوٹنک اور تجارتی نمائندے گریر نے لندن میں چین امریکہ اقتصادی و تجارتی مشاورتی میکانزم کا پہلا اجلاس منعقد کیا۔ فریقین نے 5 جون کو دونوں سربراہان مملکت کے درمیان طے پانے والے اہم اتفاق رائے پر عمل درآمد اور جنیوا اقتصادی اور تجارتی مذاکرات کے نتائج کو مستحکم کرنے کے اقدامات کے فریم ورک پر اصولی طور پر اتفاق کیا اور ایک دوسرے کے معاشی اور تجارتی خدشات میں نئی پیش رفت حاصل کی۔

بدھ کے روز چینی میڈیا نے بتایا کہ حہ لی فنگ نے کہا کہ چین امریکہ اقتصادی اور تجارتی تعلقات کا جوہر باہمی فائدے اور مشترکہ کامیابی ہیں۔ فریقین کو اقتصادی اور تجارتی اختلافات کو مساوی بنیادوں پر بات چیت اور باہمی فائدے مند تعاون کے ذریعے حل کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ چین اس بات کا اعادہ کرتا ہے کہ فریقین کو اپنے وعدوں کی پاسداری کرتے ہوئے نیک نیتی کے جذبے کا مظاہرہ کرنا چاہئے اور اتفاق رائے پر سنجیدگی سے عمل درآمد کرنا چاہئے ۔ہمیں مشترکہ طور پر بات چیت کی کامیابیوں کا تحفظ کرنا ہوگا اور مواصلات اور بات چیت کو برقرار رکھتے ہوئے چین امریکہ اقتصادی اور تجارتی تعلقات کی مستحکم اور طویل مدتی ترقی کو فروغ دینا ہوگا تاکہ عالمی معیشت میں مزید یقین اور استحکام پیدا کیا جائے۔

امریکی وفد کا کہنا تھا کہ موجودہ اجلاس کے مثبت نتائج برآمد ہوئے ہیں اور دوطرفہ اقتصادی و تجارتی تعلقات مزید مستحکم ہوئے ہیں۔ امریکہ چین کے ساتھ ملکر دونوں سربراہان مملکت کے درمیان ٹیلیفونک بات چیت میں طے پانے والے اتفاق رائے کے مطابق کام کرے گا اور اس اجلاس میں طے پانے والے اتفاق رائے پر مشترکہ طور پر عمل درآمد کرے گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرچین افریقہ میں سفارتی تعلقات رکھنے والے 53 ممالک کی  مصنوعات پر  صفر ٹیرف نافذ کرے گا، چینی وزارت خارجہ چین افریقہ میں سفارتی تعلقات رکھنے والے 53 ممالک کی  مصنوعات پر  صفر ٹیرف نافذ کرے گا، چینی وزارت خارجہ چین-امریکہ اقتصادی اور تجارتی مشاورت  اصولی طور پر ایک فریم ورک پر پہنچ گئی  افریقی ترقی یافتہ ممالک کی چین کے ساتھ برآمدات کے لیے مزید سہولیات فراہم کی جا ئیں گی، چینی صدر چین سربیا کے ساتھ مل کر ایک دوسرے کے اہم مفادات میں  مزید کامیابیاں حاصل کرنے کے لیے تیار ہے، چینی نائب وزیر اعظم چین اور برطانیہ اہم اقتصادی اور تجارتی شراکت دار ہیں، چینی وزیرتجارت سٹاک مارکیٹ میں نئی تاریخ رقم، انڈیکس ایک لاکھ 24 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: چین امریکہ اقتصادی اقتصادی اور تجارتی باہمی فائدے اتفاق رائے بات چیت کرے گا

پڑھیں:

اسحاق ڈار کی ترک وزیرخارجہ سے ملاقات، علاقائی و بین الاقوامی امور پر قریبی رابطہ برقرار رکھنے پر اتفاق

سٹی 42 : وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کی ترک ہم منصب حکان فدان سے استنبول میں ملاقات ہوئی، جس کے دوران دونوں وزرائے خارجہ نے برادرانہ تعلقات اور باہمی تعاون کے عزم کو دہرایا، ساتھ ہی علاقائی و بین الاقوامی امور پر قریبی رابطہ برقرار رکھنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔ 

 ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات وزرائے خارجہ کی غزہ پر وزارتی اجلاس کے موقع پر ہوئی، جس کے دوران پاکستان اور ترکیہ کے تعلقات کے مثبت تسلسل پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔اس کے علاوہ سیاسی، اقتصادی اور دفاعی شعبوں میں تعاون مزید بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ 

پاکستان سپورٹس بورڈ نے ویٹ لفٹنگ کے کھلاڑیوں و عہدیداروں پر پابندیاں لگادیں

ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ ملاقات میں فلسطین کے مسئلے پر پاکستان اور ترکیہ کا مشترکہ طور پر کام جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا، ساتھ ہی غزہ میں پائیدار امن کے قیام کی ضرورت پر زور دیا گیا۔ 

دونوں وزرائے خارجہ نے برادرانہ تعلقات اور باہمی تعاون کے عزم کو دہرایا۔ علاقائی و بین الاقوامی امور پر قریبی رابطہ برقرار رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔ 

متعلقہ مضامین

  • روس، چین تعلقات میں پیش رفت: توانائی، ٹیکنالوجی اور خلائی تعاون کے متعدد معاہدے
  • اسحاق ڈار کی ترک وزیرخارجہ سے ملاقات، علاقائی و بین الاقوامی امور پر قریبی رابطہ برقرار رکھنے پر اتفاق
  • بنگلادیش کے چیف ایڈوائزر سے ترکیہ کے پارلیمانی وفد کی ملاقات، باہمی تعلقات مزید مستحکم کرنے پر اتفاق
  • اسحاق ڈار کی استنبول روانگی، فلسطین میں صورتحال پر بین الاقوامی اجلاس میں شرکت
  • نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار استنبول پہنچ گئے، غزہ کی صورتحال پر اہم اجلاس میں شریک ہونگے
  • نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کل استنبول کا ایک روزہ دورہ کریں گے
  • وزیرِاعظم کا وکلاء کو خراجِ تحسین، انڈیپینڈنٹ گروپ کی کامیابی پر مبارکباد
  • وزیر تجارت سے ایرانی سفیر کی ملاقات: اقتصادی تعاون بڑھانے پر اتفاق
  • ڈونلڈ ٹرمپ اور شی جن پنگ کی ملاقات، اقتصادی و تجارتی تعاون پر تبادلہ خیال
  • مذاکرات کے تناظر میں لاہور سے انقرہ کا دورہ ، نائب وزیرِ اعظم ترکی روانہ