امریکہ میں انارکی کی اجازت نہیں دی جائے گی، صدر ٹرمپ کا دوٹوک اعلان
اشاعت کی تاریخ: 11th, June 2025 GMT
NORTH CAROLINA:
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شمالی کیرولینا میں ایک فوجی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ملک میں پرتشدد مظاہروں، غیرقانونی امیگریشن اور داخلی سلامتی سے متعلق امور پر سخت مؤقف اپنایا۔
انہوں نے کہا کہ ان کی انتظامیہ کے دوران امریکہ میں انارکی کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔
صدر ٹرمپ نے کہا کہ کچھ تارکین وطن نے پرتشدد احتجاج میں امریکی پرچم کو نذرآتش کیا، جسے وہ سختی سے مسترد کرتے ہیں۔ انہوں نے اعلان کیا کہ ایسے افراد کو ایک سال قید کی سزا دی جائے گی۔
اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ لاکھوں غیرقانونی تارکین وطن بغیر اجازت امریکہ میں داخل ہو رہے ہیں، جن میں سے بعض مختلف ممالک کی جیلوں سے رہا ہو کر یہاں پہنچے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسے عناصر امریکی سلامتی کے لیے خطرہ ہیں۔
صدر ٹرمپ نے وفاقی اداروں پر حملہ آور ہونے والوں کو قرار واقعی سزا دینے کا اعلان بھی کیا اور کیلیفورنیا کے گورنر اور لاس اینجلس کے میئر کو نااہل قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ ان شہروں کو محفوظ اور صاف بنانے کا عزم رکھتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ بگ بیوٹی فل منصوبے کے ذریعے سرحدی سیکیورٹی کو مضبوط کیا جا رہا ہے، جبکہ سعودی عرب، قطر اور یو اے ای سے اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری امریکہ لائی جا چکی ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
ہ صوبے میں کسی آپریشن کی اجازت نہیں دی جائے گی، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ صوبے میں کسی آپریشن کی اجازت نہیں دی جائے گی، ہمارا صوبہ ہمیں چلانے دیں، ہمارا صوبہ اپنے وسائل پر پیروں پر کھڑا ہوسکتا ہے۔
پشاور میں آل پارٹیز کانفرنس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ بارڈرایریا وفاقی حکومت کی ذمہ داری ہے، وفاقی حکومت اپنی ذمہ داری پوری نہیں کر رہی، بارڈر ایریا سے متعلق مرکزی حکومت سے بات کریں گے، صوبے میں گڈ طالبان کی کوئی گنجائش نہیں۔
انہوں نے کہا کہ اس وقت ڈرونز کے ذریعے کارروائیاں کی جا رہی ہیں، ہم نے فیصلہ کیا ہے صوبے میں دہشتگردوں کیخلاف ڈرون استعمال نہیں ہوگا، کوئی بھی شخص اسلحہ کے ساتھ نظر آئے گا تو اس کیخلاف کارروائی ہوگی، ہم نے ہر ضلع میں پولیس کی بھرتی کی منظوری دی ہے۔
لاڑکانہ اور سکھر میں پی ایم وائی پی-لاہور قلندرز ٹیلنٹ ہنٹ: 15 ہزار سے زائد نوجوانوں کی شرکت
ان کا کہنا تھا کہ صوبے کے اثاثے اور اختیار ہمارے پاس ہی ہیں اور ہمیشہ رہیں گے، کوئی ہم سے صوبے کے اثاثے اور اختیار نہیں لے سکتا، صوبے کے اندر کسی قسم کی وفاقی فورس کارروائی نہیں کر سکتی، وفاق اپنی فورسز کو بارڈر کی حفاظت کیلئے لگائے۔
علی امین گنڈاپور نے کہا کہ ہمارا صوبہ ہمیں چلانے دیں، وفاقی وزراء ہمارے صوبے سے متعلق بات نہ کریں، ہمارا صوبہ اپنے وسائل پر پیروں پر کھڑا ہوسکتا ہے، ہمارا صوبہ بجلی بنا سکتا ہے، ہمارے تمام واجبات واپس کئے جائیں، بارڈر ٹریڈ کلیئر نہ ہونے سے ہماری تجارت متاثر ہو رہی ہے، ہماری بارڈرٹریڈ کو کلیئر کیا جائے۔
سکیورٹی فورسز کامستنونگ میں آپریشن، 3 دہشت گرد ہلاک
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا مزید کہنا تھا کہ آپ نے افغانستان 2 نمائندے بھیجے لیکن ہمیں تحفظات ہیں، اسحاق ڈار اور محسن نقوی میرے صوبے کی بات نہیں کر سکے، میرے صوبے کے مسائل سے متعلق محسن نقوی کچھ نہیں جانتے، میرے صوبے کا فیصلہ یہاں کے عمائدین کریں گے۔
مزید :