الخدمت کو ریکارڈ کھالیں ملیں ‘اہل کراچی کے شکر گزار ہیں‘ نوید علی بیگ
اشاعت کی تاریخ: 11th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی(اسٹاف رپورٹر)چیف ایگز یکٹو الخدمت کراچی نوید علی بیگ نے کہا ہے کہ الخدمت کو اس عید الاضحی پر گزشتہ برس کے مقابلے میں ریکارڈ کھالیں ملی ہیں ۔ قربانی کی ریکارڈ کھالیں دینے پر اہل کراچی کے مشکور ہیں ۔الخدمت کے تحت عیدالا ضحی پر سیکڑوں جانوروں کی فی سبیل اللہ قربانی کی گئی،جس میں اہل خیر نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور قربانی کا گوشت مستحقین اور ضرورت مندوں تک پہنچایا گیا ۔ یہ بات انہوں نے اپنے ایک خصوصی بیان میں کہی ۔انہوں نے کہا کہ الخدمت کے سیکڑوں رضاکاروں نے عید الاضحی کے تینوں دن نہ صرف گوشت کی تقسیم کے عمل میں حصہ لیا بلکہ چرم قربانی مہم میں بھی علاقائی سطح پر کھالوں کے مراکز پر مصروف عمل رہے ۔ نوید علی بیگ نے کہا کہ شہر یوں نے بڑی تعداد میں اجتماعی قربانی میں بھی حصہ لیاجس کے لیے شہر کے تمام اضلاع میں قربان گاہیں قائم کی گئی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ الخدمت نے اس عید الاضحی پر بھی فلسطینی بہن بھائیوں اور روہینگیائی مہاجرین کو عیدالاضحی کی خوشیوں میں شامل کیا اوران کے لیے قربانی کا اہتمام کر کے گوشت ان تک پہنچایا۔ قبل ازیں عید پرنوید علی بیگ نے الخدمت کے کھا لوں کے قائم مرکز کا بھی دورہ کیا اور وہاں کھالوں کی وصولی اور اس کو محفوظ بنانے کے عمل کا جائزہ لیا ۔ ایگز یکٹو ڈائریکٹر راشد قریشی نے قربان گاہوں کے دورے کیے اور وہاں گوشت کی تیاری وپیکنگ کے عمل کا معائنہ کیا بعد ازاں انہوں نے قائم چرم قربانی مراکز کا بھی دورہ کیا ، وہاں انتظامات کاجائز ہ لیا، تمام کارکنان اور رضاکاروں کی کاوشوں کو سراہا ۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: علی بیگ
پڑھیں:
پنجاب میں پہلی بار سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ شروع
حکام کے مطابق تمام بیراجوں، دریاؤں اور ہیڈ ورکس کی سیف سٹی ڈرون سرویلنس کے ذریعے نگرانی کی جا رہی ہے تاکہ پانی کی سطح اور ممکنہ سیلابی ریلوں کی بروقت نشاندہی کی جا سکے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر صوبے میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع اور نگرانی کے لیے ڈرون مانیٹرنگ کا آغاز کر دیا گیا۔ حکام کے مطابق تمام بیراجوں، دریاؤں اور ہیڈ ورکس کی سیف سٹی ڈرون سرویلنس کے ذریعے نگرانی کی جا رہی ہے تاکہ پانی کی سطح اور ممکنہ سیلابی ریلوں کی بروقت نشاندہی کی جا سکے۔
ڈرون مانیٹرنگ کے دوران جھنگ کے تریموں بیراج میں پانی کی سطح معمول کے مطابق ریکارڈ کی گئی جبکہ پاکپتن میں دریائے راوی اور ستلج میں سیلابی صورتحال، پانی کی آمد اور دریائی کناروں پر کٹاؤ کا جائزہ لیا گیا، جہاں پانی کا بہاؤ معمول کے مطابق رہا۔
سرگودھا میں دریائے چناب پر واقع طالب والا پل، خانیوال میں ہیڈ سدھنائی بیراج اور ہیڈ ورکس، جبکہ منڈی بہاؤالدین میں رسول بیراج پر بھی ڈرون سرویلنس کے ذریعے پانی کے بہاؤ کی نگرانی کی گئی۔ حکام کے مطابق ساہیوال کے علاقے کتب شہانہ کے قریب نچلے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا، جبکہ سیالکوٹ کے ہیڈ مرالہ پر پانی کا بہاؤ ایک لاکھ 74 ہزار کیوسک ریکارڈ ہوا۔