الخدمت کے تحت سندھ بھر کے مستحقین میں قربانی کا گوشت تقسیم
اشاعت کی تاریخ: 11th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر) الخدمت فاؤنڈیشن کی جانب سے عیدالاضحی کے موقع پر سندھ بھر کے مستحق اور نادار خاندانوں میں قربانی کا گوشت تقسیم کیا گیا۔ اس اقدام کا مقصد غربت کی چکی میں پسے ہوئے افراد کو عید کی خوشیوں میں شریک کرنا اور معاشرتی ہمدردی کو فروغ دینا تھا۔تفصیلات کے مطابق ہر سال کی طرح اس سال بھی حیدرآباد، تھرپارکر،بدین اور نوابشاہ سمیت سندھ کے دیگراضلاع میں مقیم ایک لاکھ سے زایدسفیدپوش اورمستحق گھرانوں کو قربانی فی سبیل اللہ کا گوشت فراہم کیاگیا۔اس موقع پر الخدمت کے ذمے داران کا کہناتھاکہ عید قرباں ہمیں ایثار، قربانی اور اللہ کی رضا کے لیے ہر چیز نچھاور کرنے کا درس دیتی ہے۔ الخدمت کی جانب سے گوشت کی تقسیم صرف ایک فلاحی عمل نہیں بلکہ انسانی ہمدردی کے جذبے اور رب کی خوشنودی کے حصول کی سعی ہے۔ الخدمت کے رضاکاروں نے عید کے تینوں دن اپنی خوشیاں قربان کرکے ضرورتمندوں،بیواؤں اوریتیموں تک گوشت پہنچایاتاکہ انہیں بھی عیدکی خوشیوں میں شریک کیاجاسکے۔ ذمے داران نے مزید کہا کہ الخدمت ہمیشہ سے معاشرے کے کمزور طبقے کی ضروریات کو پیش نظر رکھ کر عملی اقدامات کرتی آئی ہے۔ واضح رہے کہ اس سال الخدمت فاؤنڈیشن نے ڈیڑھ ارب روپے سے نہ صرف پاکستان بلکہ فلسطین کے مظلوم متاثرین کے لیے بھی بڑے پیمانے پر قربانی کا اہتمام کیا جس کاگوشت لاکھوں ضرورتمند گھرانوں تک پہنچایاگیا۔
.
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
سندھ جاب پورٹل ایک خودکار اور جدید نظام ہے‘ شرجیل
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ کے سینئر وزیر اور صوبائی وزیر برائے اطلاعات، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ سندھ جاب پورٹل کے تحت اب تک تین لاکھ 26 ہزار سے زائد امیدوار اہل قرار پا چکے ہیں، امیدوار مختلف اداروں میں میرٹ پر مبنی بھرتیوں کے لیے رجسٹرڈ ہوئے ہیں۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ سندھ جاب پورٹل ایک خودکار اور جدید نظام ہے ، درخواست دہندگان کی اہلیت، تعلیم اور تجربے کی بنیاد پر مکمل طور پر ڈیجیٹل اسکریننگ کی جاتی ہے۔ پورٹل کے ذریعے نوجوانوں کو گھر بیٹھے ملازمتوں تک رسائی حاصل ہو رہی ہے، وقت اور وسائل کی بچت ہو رہی ہے۔ سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ پورٹل میں گریڈ 5 سے 15 تک کی سرکاری آسامیوں، ٹیکنیکل اور نان ٹیکنیکل ملازمتوں کے علاوہ نجی شعبے کے مواقع بھی شامل کیے گئے ہیں۔