کیپٹن محمد سرور شہید نشانِ حیدر کا 77واں یومِ شہادت آج منایا جا رہا ہے
اشاعت کی تاریخ: 27th, July 2025 GMT
آئی ایس پی آر کے مطابق کیپٹن سرور شہید کی قربانی قوم کیلئے مشعلِ راہ ہے، ان کی بہادری اور مادرِ وطن سے وفاداری کی داستان نئی نسل کے دلوں میں وطن سے محبت کا جذبہ جگاتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاک فوج کے عظیم سپوت اور نشانِ حیدر حاصل کرنے والے پہلے شہید کیپٹن محمد سرور کا 77واں یومِ شہادت آج عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔ ملک بھر میں کیپٹن سرور شہید کے یومِ شہادت پر تقریبات کا انعقاد کیا جا رہا ہے جن میں ان کے عظیم کارناموں کو یاد کیا جا رہا ہے، قوم آج اپنے اس عظیم ہیرو کو بھرپور خراجِ عقیدت پیش کر رہی ہے۔ مسلح افواج نے کیپٹن سرور شہید کو ان کی عظیم قربانی پر خراج عقیدت پیش کیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق کیپٹن سرور شہید نے 27 جولائی 1948ء کو پہلی کشمیر جنگ کے دوران آزاد کشمیر کے تلپترہ سیکٹر میں دشمن سے لڑتے ہوئے جامِ شہادت نوش کیا، مادرِ وطن کے دفاع میں ان کی بے مثال بہادری اور قربانی نے انہیں ہمیشہ کے لئے امر کر دیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق کیپٹن سرور شہید کی قربانی قوم کیلئے مشعلِ راہ ہے، ان کی بہادری اور مادرِ وطن سے وفاداری کی داستان نئی نسل کے دلوں میں وطن سے محبت کا جذبہ جگاتی ہے۔ پاک فوج کا کہنا ہے کہ وطن عزیز کیلئے جان قربان کر دینا ہمارا طرۂ امتیاز ہے، کیپٹن سرور شہید کی شہادت ہماری تاریخ کا روشن باب ہے جس پر پوری قوم کو فخر ہے، مسلح افواج وطنِ عزیز کی خودمختاری اور جغرافیائی سالمیت کے تحفظ کیلئے ہر قیمت پر تیار رہیں گی۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کیپٹن سرور شہید جا رہا ہے شہید کی
پڑھیں:
عسکری تعاون کیلئے خدمات: امریکی سینٹکام کمانڈر مائیک کوریلا کو نشان امتیاز عطا
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) حکومت پاکستان نے امریکی سینٹرل کمانڈ کے کمانڈر جنرل مائیکل ای کوریلا کو پاک-امریکا دیرپا عسکری تعاون کے فروغ میں ان کی نمایاں خدمات کے اعتراف میں ملک کا اعلیٰ عسکری اعزاز نشان امتیاز (ملٹری) عطا کر دیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ایوان صدر اسلام آباد میں ایک پروقار تقریب کے دوران صدر آصف علی زرداری نے جنرل مایئیکل ای کوریلا کونشان امتیاز (ملٹری) کا اعزاز عطا کیا۔ بیان میں کہا گیا کہ خطے میں سلامتی اور استحکام کے لیے ان کی خدمات اور دونوں ممالک کے مابین سٹریٹجک دفاعی روابط کو مضبوط بنانے کی کوششوں کو سراہا گیا اور جنرل کوریلا کی وڑنری قیادت نے باہمی اعتماد، دفاعی تعاون اور انسداد دہشت گردی کے شعبے میں پاک فوج اور امریکی سینٹکام کے درمیان شراکت داری کو مزید مستحکم کیا۔ آئی ایس پی آر نے بتایا کہ ان کی مسلسل شمولیت پاکستان کے علاقائی امن و استحکام میں مرکزی کردار کے لیے گہری عزت و قدر کی مظہر ہے، یہ اعلیٰ قومی اعزاز نہ صرف جنرل کوریلا کی خدمات کا اعتراف ہے بلکہ پاکستان اور امریکا کے مابین گہرے ہوتے عسکری تعلقات کی عکاسی بھی کرتا ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ اپنے دورہ پاکستان کے دوران جنرل کوریلا نے صدرِ مملکت، فیلڈ مارشل عاصم منیر سمیت اعلیٰ سول اور عسکری قیادت سے ملاقاتیں کیں اور ملاقاتوں میں علاقائی سکیورٹی، فوجی تعاون اور دہشت گردی سمیت ابھرتے ہوئے بین الاقوامی خطرات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ قبل ازیں ایوان صدر پہنچنے پر جنرل کوریلا کو تینوں افواج کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔